یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏03 ص.‏ 1
  • کیا آپ اپنا گھر دستیاب کر سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ اپنا گھر دستیاب کر سکتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • کلیسیائی کتابی مطالعہ—‏ہمیں اِسکی ضرورت کیوں ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • کلیسیائی کتابی مطالعے کا بندوبست ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • مُنادی کے گروپ سے فائدہ حاصل کریں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 2/‏03 ص.‏ 1

کیا آپ اپنا گھر دستیاب کر سکتے ہیں؟‏

۱ پہلی صدی میں بہتیرے مسیحیوں نے کلیسیائی اجلاسوں کے لئے اپنے گھر کھول دئے تھے۔ (‏۱-‏کر ۱۶:‏۱۹؛‏ کل ۴:‏۱۵؛‏ فلیمون ۱، ۲‏)‏ آجکل بھی بعض کلیسیاؤں میں کلیسیائی کتابی مطالعے کے گروپوں اور میدانی خدمت کے اجلاسوں کے لئے جگہیں ناکافی ہیں۔ نتیجتاً بعض کتابی مطالعے کے گروپوں میں ۳۰ سے زیادہ لوگ حاضر ہوتے ہیں جبکہ مجوزہ تعداد ۱۵ ہے۔‏

۲ ایک عمدہ شرف:‏ کیا آپ نے کلیسیائی کتابی مطالعے کیلئے اپنا گھر پیش کرنے کی بابت غور کِیا ہے؟ ایک مناسب سائز کا صاف، روشن اور ہوادار کمرہ اس مقصد کیلئے بہترین ہے۔ چونکہ کتابی مطالعہ ایک کلیسیائی اجلاس اور لوگوں کو تعلیم دینے کیلئے یہوواہ کے بندوبست کا حصہ ہے، لہٰذا آپ کے گھر میں کتابی مطالعے کا منعقد کِیا جانا آپ کے لئے ایک عمدہ شرف ہے۔ بیشتر لوگ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے اپنے گھر کتابی مطالعہ کیلئے پیش کرنے سے روحانی فائدہ حاصل کِیا ہے۔‏

۳ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا گھر اس مقصد کے لئے مناسب ہے تو بِلاتاخیر بزرگوں کو مطلع کیجئے۔ شاید وہ اضافی مقامات کی تلاش میں ہوں۔ اگر آپ کے گھر میں کتابی مطالعہ منعقد نہیں ہو سکتا تو کیا میدانی خدمت کے اجلاس وہاں منعقد کئے جا سکتے ہیں؟ اگر موجودہ وقت میں اسکی ضرورت نہ بھی ہو توبھی بزرگ یہ جانکر خوش ہونگے کہ آپکا گھر دستیاب ہے۔ آپ مستقبل میں اس شرف سے استفادہ کر سکتے ہیں۔‏

۴ اچھے آداب‌واطوار ظاہر کرنا:‏ کسی کے گھر پر اجتماع کے دوران تمام حاضرین کو میزبان کے گھر کے لئے احترام ظاہر کرنا چاہئے۔ والدین کو اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ اُن کے بچے مطالعے کے لئے مخصوص‌کردہ جگہ میں رہیں اور گھر کے دیگر حصوں میں نہ جائیں۔ پڑوسیوں کا خیال رکھتے ہوئے اُن کے لئے بیجا پریشانی پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔—‏۲-‏کر ۶:‏۳، ۴؛‏ ۱-‏پطر ۲:‏۱۲‏۔‏

۵ عبرانیوں ۱۳:‏۱۶ ہماری حوصلہ‌افزائی کرتی ہے کہ ”‏بھلائی اور سخاوت کرنا نہ بھولو اسلئے کہ خدا ایسی قربانیوں سے خوش ہوتا ہے۔“‏ کلیسیائی اجلاس کے لئے اپنا گھر کھولنا اچھی چیزوں میں دوسروں کو شریک کرنے اور ”‏اپنے مال سے .‏ .‏ .‏ [‏یہوواہ]‏ کی تعظیم“‏ کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔—‏امثا ۳:‏۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں