یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏02 ص.‏ 17
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمیں کلیسیا کی ضرورت ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • کلیسیا کی ترقی کا باعث بنیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • کیا آپ نقل‌مکانی کر رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • کلیسیائی کتابی مطالعے کا بندوبست ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 11/‏02 ص.‏ 17

سوالی بکس

▪ جس علاقے میں ہم رہتے ہیں اُس علاقے کی کلیسیا میں جانے کا کِیا فائدہ ہے؟‏

کلیسیائی انتظامات کے ذریعے ہم ”‏محبت اور نیک کاموں کی ترغیب“‏ کے لئے حوصلہ‌افزائی پاتے ہیں۔ (‏عبر ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏)‏ کلیسیا کے ذریعے ہم سچائی کو سیکھتے ہیں جو شاگرد بنانے کی ہماری تفویض کو پورا کرنے کیلئے ہمیں تیار کرتی ہے۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ اس کے ساتھ ہی ساتھ ہمیں وفاداری سے آزمائشوں کو برداشت کرنے میں بھی تقویت ملتی ہے۔ ہمارے پاس پُرمحبت نگہبانوں کی مدد موجود ہے جو ہمیں پریشانیوں اور بڑھتے ہوئے دبادٔ کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اِس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کلیسیا ہماری روحانیت کو برقرار رکھنے کیلئے کتنی اہمیت کی حامل ہے۔ مگر جس علاقے میں ہم رہتے ہیں اُس علاقے کی کلیسیا میں جانے کا کیا فائدہ ہے؟‏

ہر ایک کے حالات مختلف ہوتے ہیں جیسے ملازمت کا پیشہ، بے‌ایمان بیاہتا ساتھی، اور سواری کا مسئلہ جو اس معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے میں اثرانداز ہو سکتا ہے۔ تاہم، جب کوئی شخص جس علاقے میں وہ رہتا ہے اگر اُس علاقے کی کلیسیا میں جاتا ہے تو اُسے حقیقتاً روحانی اور بہت سے دوسرے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ جب کسی پبلشر کو فوری مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو بزرگ اُن سے جلدی رابطہ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ سوالی بکس نے اسکے مختلف فوائد پر روشنی ڈالی ہے۔—‏مئی ۱۹۹۱، مارچ ۱۹۷۶، اور جنوری ۱۹۶۷۔‏

عام طور پر، اپنی قریبی کلیسیا میں جانا زیادہ مناسب ہے۔ ایسا کرنے سے ہم جلد پہنچ کر کسی سے بات‌چیت کر سکتے، ضروری معاملات کی دیکھ‌بھال کر سکتے، اور آغاز کے گیت اور دُعا میں آسانی سے حاضر ہو سکتے ہیں۔ جب نئے دلچسپی لینے والے ہمارے علاقے میں رہتے ہیں تو ہمارے لئے اُن تک پہنچنا، اُن کیساتھ بائبل مطالعہ کروانا، اور اجلاس تک پہنچنے میں اُنکی رہنمائی کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔‏

ہمیں پورا یقین ہے کہ خاندان کے سربرِاہ اس معاملے پر دُعائیہ غوروفکر اور جانچ کریں گے کہ اُن کے خاندان کی جسمانی اور روحانی فلاح کے لئے کیا بہتر ہے۔—‏۱-‏تیم ۵:‏۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں