اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے نومبر: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس یہ پہلے سے موجود ہیں تو کوئی اور پُرانی اشاعت پیش کی جا سکتی ہے۔ دسمبر: عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ اس کتاب کی بجائے آپ بائبل کہانیوں کی میری کتاب، دی بائبل—گاڈز ورڈز اَور مینز؟، یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں بھی پیش کر سکتے ہیں۔ جنوری: کلیسیا کے سٹاک میں موجود کوئی ایسی کتاب جو ۱۹۸۸ سے قبل شائع ہوئی ہو۔ جن کلیسیاؤں کے پاس ایسی کتابیں موجود نہیں ہیں، وہ مینکائنڈز سرچ فار گاڈ بھی پیش کر سکتی ہیں۔ فروری: مینارِنگہبانی اور جاگو! پیش کی جائیں۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُس کے نامزدکردہ کسی شخص کو یکم دسمبر یا ممکنہ طور پر اُس کے فوراً بعد کلیسیا کے حسابات کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ جب یہ مکمل ہو جائے تو اگلی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اُس کا اعلان کریں۔
▪ کلیسیاؤں کو اگلی لٹریچر درخواست کے ساتھ سن ۲۰۰۲ کے دی واچٹاور اور اویک! کے مجلد والیمز کے لئے بھی درخواستیں بھیجنا شروع کر دینی چاہئیں۔ مجلد والیمز صرف انگریزی زبان میں ہی دستیاب ہوں گے۔ جب تک مجلد والیمز دستیاب اور ترسیل نہیں کر دی جاتیں تب تک وہ پیکنگ لسٹ پر ”پینڈنگ“ میں درج کی جائینگی۔ مجلد والیمز خصوصی درخواست پر ملنے والے آئٹمز ہیں۔
▪ عالمگیر کام اور کنگڈم ہال فنڈ کے لئے مقامی کنگڈم ہالز میں یا سرکٹ اسمبلیوں اور سپیشل اسمبلی ڈے پر عطیات کے بکس میں کبھی کبھار چیک ڈالے جاتے ہیں۔ ان پر ”واچٹاور“ لکھنا چاہئے۔ پاکستان میں سوسائٹی کا پتہ واچٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی، پی.او.بکس ۳۸۸۳، کراچی ۷۵۶۰۰، پاکستان ہے۔
▪ فروری میں خدمتی اجلاس پر نئی ویڈیو فیتھفُل انڈر ٹرائلز—جیہوواز وِٹنسز اِن دی ساویٹ یونین پر غور کِیا جائیگا۔ اگر آپ اس ویڈیو کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جلدازجلد اپنی کلیسیا کو اس کا آرڈر لکھوایئے۔