خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از نومبر ۱۱
گیت نمبر ۱۲۰
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۸ میں موجودہ تجویز کو استعمال کر کے دو مظاہروں کے ذریعہ دکھائیں کہ نومبر ۱۵ کا مینارِنگہبانی اور نومبر ۲۲ کا اویک! کیسے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ مظاہروں میں سے ایک میں یہ سمجھائیں کہ عالمگیر کام کے اخراجات کیسے پورے کئے جاتے ہیں۔—مینارِنگہبانی صفحہ ۲ یا جاگو! صفحہ ۵ کو دیکھیں۔
۱۵ منٹ: ماضی اور حال میں سچی پرستش کے حامی۔ نومبر ۱، ۲۰۰۲ کے مینارِنگہبانی صفحات ۲۶-۳۰ پر مبنی تقریر۔
۲۰ منٹ: ”اپنے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے نگہبان کیساتھ کام کریں۔“a ایک بزرگ کے ذریعے پیش کی جائے جو کتابی مطالعہ کا نگہبان ہے۔ پیراگراف ۳ پر بات کر کے خدمتی سکول کی کتاب، صفحہ ۷۰ کے بارے میں بھی تبصرے دیں۔ کلیسیا کو اُن خاص پہلوؤں میں بھی شاباش دیں جن میں وہ کتابی مطالعہ کے بندوبست کی حمایت کر رہے ہیں اور اُن کو مشفقانہ انداز میں ایسے پہلوؤں پر متوجہ کریں جن میں ابھی ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔
گیت نمبر ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۱۸
گیت نمبر ۵۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۰ منٹ: سوالی بکس۔ ایک قابل بزرگ کے ذریعے پیش کِیا جائے۔
۲۵ منٹ: ”خاندان کے سربراہ—عبادت کرنے کے اچھے معمول کو برقرار رکھیں۔“ پیراگراف ۱-۳ پر مختصر تقریر دینے کے بعد پیراگراف ۴-۱۳ کے بارے میں سامعین کیساتھ باتچیت کریں۔ اگر وقت اجازت دے تو پیراگراف ۷، ۸، ۱۱ اور ۱۲ کو پڑھیں۔ ایک یا دو والدین کا انٹرویو کروائیں۔ پرستش کی بابت باضابطہ دستور رکھنے کیلئے کونسی بات نے اُن کی مدد کی ہے؟ اُنہوں نے کونسی مشکلات کا سامنا کیا ہے؟ پورے خاندان نے اِس سے کیسے فائدہ اُٹھایا ہے؟ پیراگراف ۱۴ کا مختصر تبصروں کیساتھ اختتام کریں۔
گیت نمبر ۸۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از نومبر ۲۵
گیت نمبر ۱۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ایک شوہر اور بیوی میدانی خدمت میں اکٹھے کام کر کے دسمبر ۱ اور دسمبر ۸ والے رسالے کو پیش کرنے کا مظاہرہ کریں۔ مینارِنگہبانی شوہر اور اویک! بیوی کی طرف سے پیش کِیا جاتا ہے۔
۱۵ منٹ: ”یسوع کی بابت سچائی بتائیں“b خدمتی سکول کتاب کے صفحہ ۲۷۸ پر تبصرے دیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ اگلے ہفتے خدمتی اجلاس پر خدمتی سکول کتاب لے کر آئیں۔ یہ ”ایک سکول جو ہمیں زندگی کے سب سے اہم کام انجام دینے کیلئے تیار کرتا ہے۔“ کے حصے میں استعمال کی جائے گی۔
۲۰ منٹ: ”’یتیموں‘ میں دلی دلچسپی دکھائیں۔“ پہلے ۳ منٹ یتیموں کے بارے میں یہوواہ کے نظریہ پر تقریر دیں جو پیراگراف ۱ پر مبنی ہو۔ اس کے لئے انسائٹ، جِلد ۱، صفحہ ۸۱۶ کی معلومات کو بھی استعمال کریں۔ پیراگراف ۲-۶ پر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔ وضاحت کریں کہ دوسرے لوگ کن طریقوں سے یتیموں کے لئے مدد اور حوصلہافزائی فراہم کر سکتے ہیں۔ پیراگراف ۳-۴ پر بات کرتے وقت اویک! اکتوبر ۸، ۱۹۹۵، صفحات ۸-۹ پر بھی تبصرہ کریں۔
گیت نمبر ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۲
گیت نمبر ۲۲۲
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو نومبر کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ عظیمترین انسان کتاب کیلئے ایک مختصر پیشکش پر گفتگو کریں۔—ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، جون ۱۹۹۸، صفحہ ۸ کو دیکھیں۔
۱۲ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۵ منٹ: ”ایک سکول جو ہمیں زندگی کے سب سے اہم کام انجام دینے کیلئے تیار کرتا ہے۔“ سکول اوورسیئر سامعین سے باتچیت کرے۔ جنوری سے آغاز ہونے والے نئے منسٹری سکول انتظام میں حصہ لینے کے لئے جوش بڑھائیں۔ اکتوبر ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائع ہونے والے ”مسیحی خدمتی سکول شیڈول برائے ۲۰۰۳“ کی خصوصیات کو واضح کریں۔ سکول میں حصہ لینے کے اُن تقاضوں کو بیان کریں جو خدمتی سکول کتاب، صفحہ ۲۸۲ پر ملتے ہیں اور اُنکو جو تقاضوں کو پورا کرنے کے باوجود سکول میں حصہ نہیں لیتے اُنکی سکول میں اپنا نام درج کروانے کی حوصلہافزائی کریں۔
گیت نمبر ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔