ایک سکول جو ہمیں زندگی کا سب سے اہم کام انجام دینے کیلئے تیار کرتا ہے
۱ لوگ معلومات حاصل کرنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے سکول جاتے ہیں۔ مگر اِس سے زیادہ اہم بات کونسی ہو سکتی ہے کہ ہم زندگی عطا کرنے والے کی ستائش کریں اور دوسروں کو اُسکے مقاصد اور راستوں کے بارے میں سکھائیں؟ مسیحی خدمتی سکول ہمیں دوسروں کو اپنے ایمان کے بارے میں سکھانے کیلئے تیار کرتا ہے۔ ہر ہفتے سکول میں حاضر ہونے سے ہم ایسی مہارتیں سیکھینگے جو ہمیں زندگی کے سب سے اہم کام کو سرانجام دینے کیلئے تیار کرینگی۔
۲ پچھلے مہینے کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے شمارے میں ”مسیحی خدمتی سکول شیڈول برائے ۲۰۰۳“ شامل تھا۔ اِس شیڈول میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ سکول کو کس طرح منعقد کیا جانا چاہئے۔ آپ اِس شیڈول کو اپنی کتاب مسیحی خدمتی سکول کی تعلیم سے مستفید ہوں میں رکھ لیں اور ہر ہفتے مسیحی خدمتی سکول کیلئے کتاب اپنے ساتھ لے کر آئیں۔ آئیں اب ہم مسیحی خدمتی سکول ۲۰۰۳ کے کچھ نمایاں پہلوؤں پر غور کرتے ہیں۔
۳ گفتگو کی خوبی: جنوری ۲۰۰۳ میں مسیحی خدمتی سکول ہمیشہ ایک تقریر سے شروع ہوگا جسکے لئے پانچ منٹ مقرر ہیں۔ تقریر کا موضوع گفتگو کی ایک خوبی یا پھر پڑھنے، مطالعہ کرنے یا سکھانے کے کسی پہلو کے بارے میں ہوگا۔ اِسے سکول کا نگہبان خود پیش کر سکتا ہے یا پھر کسی لائق بزرگ کو اِسے پیش کرنے کی تفویض دے سکتا ہے۔ مقرر پہلے تو گفتگو کی اِس خوبی کے معنی اور پھر اِسکی اہمیت واضح کر سکتا ہے۔ پھر وہ صحیفائی مثالیں دے کر مواد کے بارے میں زیادہ تفصیلات بیان کر سکتا ہے۔ اِسکے علاوہ وہ یہ بھی بتائیگا کہ ہم اِس خوبی کو، خاص طور پر منادی کے کام میں ترقی کرنے کیلئے، کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
۴ تفویض نمبر ۱: جن بھائیوں کو ہدایتی تقریر تفویض کی گئی ہے اُن کو چاہئے کہ وہ ”زیرِبحث معلومات کی عملی قدروقیمت پر توجہ مبذول“ کرائیں۔ اِسکا مطلب ہے کہ وہ کلیسیا کو بتائیں کہ وہ معلومات کو کسطرح استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپکو یہ تفویض دی گئی ہے تو آپ خدمتی سکول کتاب میں صفحہ ۴۸-۴۹ میں دئیے گئے مشوروں پر غور کریں اور اِس کتاب کے اشاریہ میں ”عملی اطلاق“ کے نیچے درجشدہ حوالوں کا بھی مطالعہ کریں۔
۵ بائبل پڑھائی کا شیڈول: اگر آپ گزشتہ چند سالوں سے سکول میں ہفتہوار بائبل پڑھائی نہیں کر سکے ہیں تو کیوں نہ اِس سال ایسا کرنے کا پکا اِرادہ بنائیں؟ جو ایسا کرینگے وہ سال کے آخر تک مسیحی یونانی صحائف کو متی سے لے کر مکاشفہ تک پڑھ لینگے۔ بائبل کو مسیحی یونانی صحائف سے پڑھنا شروع کرنے کا فائدہ خدمتی سکول کتاب میں صفحہ ۱۰ اور پیراگراف ۴ میں بیان کیا گیا ہے۔
۶ بائبل پڑھائی سے اہم نکات: اِس تفویض کیلئے دس منٹ مقرر کئے گئے ہیں تاکہ سامعین بائبل کے اُن ابواب پر تبصرہ کر سکیں جو اُس ہفتے کی پڑھائی کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔ تفویض کو وقت پر ختم کیا جانا چاہئے۔ یہ ہر ہفتے پیش کی جائے گی یہاں تک کہ اُس ہفتے میں بھی جس میں زبانی اعادہ ہوگا۔ جب آپ ذاتی طور پر مقررہ ابواب کو پڑھتے ہیں تو اُن نکات پر غور کریں جو آپکی طرزِزندگی، خاندانی مطالعہ اور منادی کے کام کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ اِسکے علاوہ آپ مندرجہذیل سوالات پر بھی غور کر سکتے ہیں: کسطرح یہوواہ قوموں اور لوگوں کیساتھ پیش آیا اور اِس سے ہم اُسکی خوبیوں کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟ مواد میں ایسا کیا تھا جس کی وجہ سے آپکا ایمان پُختہ ہوا اور یہوواہ کیلئے آپکی قدر بڑھی؟ آپ مقررکردہ مواد کے کسی بھی حصہ پر تبصرہ کر سکتے ہیں اِسلئے کہ جو بھائی تفویض نمبر ۲ پیش کریگا وہ پڑھائی پر تبصرہ کئے بغیر پڑھیگا۔
۷ تفویض نمبر ۲: ہر ہفتے طالبعلموں کی پہلی تقریر میں بائبل پڑھی جائیگی۔ اسطرح طالبعلم لوگوں کے سامنے اُونچی آواز میں اچھے لہجے سے پڑھنا سیکھے گا۔ پڑھائی کا مواد بائبل کے اُن ابواب میں سے لیا جائیگا جو اُس ہفتے کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔ صرف مہینے کے آخری ہفتے میں مواد مینارِنگہبانی سے لیا جائیگا۔ طالبعلم مواد کو پڑھنے کے علاوہ کوئی تبصرہ نہیں کریگا۔ اِسطرح وہ اچھے طریقے سے پڑھنے پر زیادہ توجہ دے سکے گا۔—۱-تیمتھیس ۴:۱۳۔
۸ تفاویض نمبر ۳ اور ۴: اِن کے لئے مواد ریزننگ کتاب سے لیا گیا ہے۔ کئی تفویضوں کیلئے زیادہ اور کئی کے لئے کم مواد مقرر کیا گیا ہے۔ اور ایسی تفاویض بھی ہیں جن کا صرف موضوع مقرر کیا گیا ہے۔ ایسی تفویضوں کا مقصد یہ ہے کہ طالبعلم خود مسیحی مطبوعات میں سے تحقیق کر کے تقریر تیار کریگا۔ جب بہنوں کو ایسی تقاریر ملیں گی تو وہ مواد کو اپنی خاتونِخانہ کی عمر اور لیاقت کے مطابق چن سکتی ہیں۔
۹ پس منظر: خدمتی سکول کتاب کے صفحہ ۴۵ میں لکھا ہے کہ سکول کا نگہبان ایک پس منظر مقرر کر سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو کتاب میں صفحہ ۸۲ پر مختلف پسِمنظروں کی فہرست موجود ہے جس سے بہنیں اپنا پسمنظر خود چن سکتی ہیں۔ فہرست میں ۳۰ پسِمنظر درج ہیں۔ اگر ایک بہن ہر دو مہینے کے بعد ایک تقریر دیتی ہے تو وہ پانچ سال تک دوہرائے بغیر فہرست میں سے مختلف پسِمنظر چن سکتی ہے۔ جب بہنیں پس منظر نمبر ۳۰ جس کا موضوع ”آپ کے علاقے کیلئے کوئی اور موزوں پس منظر“ ہے، کو اپنی تفویض کیلئے استعمال کرتی ہیں تو اُنکو چاہئے کہ وہ اِسکو اپنی تقریر کی سلپ (ایس-۸۹) کے پیچھے لکھ لیں۔ سکول کا نگہبان بہن کی اپنی ذاتی کتاب میں صفحہ ۸۲ پر ہر پس منظر کیساتھ اُس تاریخ کو درج کریگا جب بہن نے اُس پس منظر کو تفویض دینے کیلئے استعمال کیا ہوگا تاکہ کوئی پسِمنظر دوبارہ دوہرایا نہ جائے۔ وہ ایسا اُس وقت کریگا جب وہ طالبعلم کے مشورتی فارم کو بھریگا۔
۱۰ مشورتی فارم: آپکا مشورتی فارم آپکی کتاب میں صفحہ ۷۹ تا ۸۱ پر موجود ہے۔ تفویض دینے کے بعد آپکو اپنی کتاب سکول کے نگہبان کو پیش کرنی پڑیگی۔ پھر سکول کا نگہبان اُن مشورتی پہلوؤں کی سرگزشت تیار کریگا جن پر طالبعلم کام کر رہے ہیں۔
۱۱ زبانی اعادہ: مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ صرف زبانی طور پر ہوگا۔ اِس کے لئے ۳۰ منٹ مقرر ہیں اور یہ ہر دو مہینوں کے بعد منعقد ہوگا۔ اعادے کے سوالات پہلے کی طرح ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دستیاب کئے جائیں گے۔ اگر اُس ہفتے میں جس میں زبانی اعادہ ہونا تھا سرکٹ اسمبلی یا سفری نگہبان کا دورہ ہو تو کیا کِیا جائے؟ پھر اُس ہفتے میں اعادہ کے بجائے اُس سے اگلے ہفتے کا مواد پیش کیا جائے گا اور اسمبلی یا سفری نگہبان کے دورے کے بعد والے ہفتے میں زبانی اعادہ منعقد ہوگا۔
۱۲ اضافی کلاسیں: ایسی کلیسیاؤں میں جہاں ۵۰ سے زائد طالبعلم سکول میں ہیں وہاں بزرگ اضافی کلاسیں منعقد کر سکتے ہیں۔ ”مقامی ضروریات کے مطابق، طالبعلموں کی تمام یا آخری دو تقریروں کیلئے اس بندوبست کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔“ (خدمتی سکول، صفحہ ۲۸۵) یہ مشورہ خاص کر اُن کلیسیاؤں کیلئے دیا گیا ہے جہاں بہنیں زیادہ ہیں اور ایسے بھائی جو بائبل پڑھائی کی تفویض کو پورا کر سکتے ہیں وہکم ہیں۔ بزرگ اِن کلاسوں کو لینے کیلئے لائق بھائیوں کا انتخاب کرینگے۔
۱۳ امدادی مشیر: جیسے مسیحی خدمتی سکول شیڈول میں بیان کیا گیا ہے بزرگوں کو مل کر ایک امدادی مشیر مقرر کرنا چاہئے۔ امدادی مشیر ذاتی طور پر اُن بزرگوں اور خادموں کو جنہوں نے بائبل پڑھائی کے اہم نکات یا ہدایتی تقریر دی ہے صلاح دے سکتا ہے۔ اِسلئے یہ تفویض ایک تجربہکار بھائی کو دی جانی چاہئے، ایک ایسے بھائی کو جس کے مشوروں کی باقی بزرگ بھی قدرکرتے ہیں۔ اُس کی صلاح کو حوصلہافزا ہونا چاہئے۔ امدادی مشیر کو تفویض دینے والوں کے بولنے کے لہجے اور سکھانے کے اچھے طریقوں کی تعریف کرنی چاہئے اور ایک دو نکات کا ذکر کرنا چاہئے جس میں وہ ترقی کر سکتے ہیں۔ جب کوئی بھائی اکثر تقریر دیتا ہے تو اُسکی ہر تقریر کے بعد اُسکو صلاح دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن امدادی مشیر کو یہ بات بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اُن بھائیوں کو بھی، جو عوامی تقاریر دیتے ہیں، ترقی کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔—۱-تیم ۴:۱۵۔
۱۴ مشیر نگہبانوں کو کن چیزوں پر توجہ دینی چاہئے: جب مشیر ایک پیشکش سنتا ہے تو اُس کو کن نکات پر غور کرنا چاہئے تاکہ وہ بعد میں مناسب صلاح دے سکے؟ خدمتی سکول کتاب میں صفحہ ۸۳ سے جو ابواب شروع ہوتے ہیں اُن میں کچھ بکس بھی شامل ہیں۔ ہر باب کے تیسرے بکس میں ایسے نکات کا مختصر خلاصہ پیش کِیا گیا ہے جن پر غور کیا جانا چاہئے۔ سکول کے نگہبان کو کتاب میں دئیے گئے دوسرے مشوروں کو بھی ذہننشین کرنا چاہئے جو اُس کو فوری طور پر یہ بات سمجھ لینے میں مدد دے سکتے ہیں کہ مواد کس طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور کیا یہ طریقہ بااثر بھی ہے کہ نہیں۔ مثال کے طور پر صفحہ ۵۵ کے اوپر والے حصے پر درج سوالات اور صفحہ ۱۶۳ کے آخری پیراگراف کے مشوروں کو بھی دیکھیں۔
۱۵ نوٹس لیں: خدمتی سکول کتاب میں بہت سی خالی جگہیں چھوڑی گئی ہیں جس میں آپ ذاتی مطالعے اور سکول کے دوران اُن نکات کو نوٹ کر سکتے ہیں جو آپ کے لئے اہم ہیں۔ (صفحہ ۷۷، ۹۲، ۱۶۵، ۲۴۳، ۲۴۶ اور ۲۵۰ کو بھی دیکھیں۔) آپ ہر ہفتے اجلاس کیلئے اپنی کتاب ضرور ساتھ لائیں اور اُس کو پہلی تقریر سے لے کر آخری تقریر تک کھولے رکھیں۔ سکول کے نگہبان کے مشوروں کو غور سے سنیں۔ مقرروں کے سکھانے کے طریقوں، سوالات، مثالیں، مجاز، تمثیلیں، متضاد اور دیگر چارٹ یا تصاویر جو وہ تقریر دیتے وقت استعمال کرتے ہیں، پر بھی غور کریں۔ اگر آپ اُن نکات کو ساتھ ساتھ لکھتے جائیں جو آپ کے لئے فائدہمند ثابت ہو سکتے ہیں تو آپ اُن کو نہ تو صرف یاد رکھ سکیں گے بلکہ اُن کو استعمال بھی کر سکیں گے۔
۱۶ یسوع مسیح کو معلوم تھا کہ سب سے بڑا شرف جو کسی کو دیا جا سکتا ہے، خدا کی بادشاہت کی منادی کرنا ہے۔ یہ یسوع کا اہم ترین کام تھا۔ (مر ۱:۳۸) اُس نے کہا: ”مجھے . . . خدا کی بادشاہی کی خوشخبری سنانا ضرور ہے کیونکہ مَیں اِسی لئے بھیجا گیا ہوں۔“ (لو ۴:۴۳) ہم نے یسوع کی پیروی کرنے کی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔ اِسلئے ہم بھی خوشخبری کی منادی کرنے میں بہت مصروف ہیں اور ہم اپنی ”حمد کی قربانی“ دینے کے طریقہ میں ہمیشہ ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ (عبر ۱۳:۱۵) ایسا کرنے کیلئے ہمیں باقاعدگی سے مسیحی خدمتی سکول میں حصہ لینا چاہئے اِسلئے کہ یہ سکول ہمیں زندگی کے سب سے اہم کام کو انجام دینے کیلئے تیار کرتا ہے۔