ہمارے زمانے کیلئے انتباہی مثالوں سے سیکھنے کی پُرخلوص استدعا
ہمارے زمانے کیلئے انتباہی مثالیں بائبل کے ویڈیو ڈرامے سے سیکھے ہوئے اسباق پر غور کرنے سے ہم سب اپنی راستی برقرار رکھنے کے ارادے کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ مہربانی سے ویڈیو دیکھنے سے پہلے گنتی ۲۵ باب اور انسائٹ آن دی سکرپچرز جِلد ۲، صفحہ ۴۱۹، پیراگراف ۳-۵ کے متعلقہ مواد کو پڑھیں اور پھر اِن سوالات کے جواب دیں: موآبی کون تھے اور یہوواہ نے بنیاِسرائیل کو اُن سے جنگ لڑنے سے منع کیوں کِیا تھا؟ (است ۲:۹) بلعام نے موآبیوں کے ذریعے اسرائیل کی قوم کو تباہ کرنے کیلئے کسطرح چالاکی سے کام لیا؟ ہمیں کیوں کبھی یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ بہت سے اِسرائیلی ملکِموعود میں داخل ہونے سے پہلے ایک اہم امتحان میں کامیاب نہیں ہوئے تھے؟—۱-کر ۱۰:۱۱، ۱۲۔
اگر ہم خدا کے لئے وفاداری ظاہر کرنے سے اُس کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ ویڈیو دیکھتے وقت زندگی کے اِن چار پہلوؤں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔ (۱) رُجحان: بعض اِسرائیلیوں نے یہوواہ اور اُسکے انتظامات کیلئے کیسے غلط رُجحان کا مظاہرہ کِیا؟ اِسکے برعکس ہمیں کیسا رُجحان رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے؟ (۲) صحبتیں: یہوواہ یہ کیوں نہیں چاہتا تھا کہ اِسرائیلی موآبی لوگوں سے دوستی کریں؟ (خر ۳۴:۱۲؛ امثا ۱۳:۲۰) اپنے دوستوں کے اِنتخاب میں ہمیں کیوں عقلمندی سے کام لینا چاہئے؟ (۳) اخلاقیات: بُری صحبتوں کی وجہ سے ۲۳،۰۰۰ اِسرائیلی کس سنگین گناہ میں پڑ گئے تھے؟ (۱-کر ۱۰:۸) آجکل وہ کونسی چیز ہے جو خدا کے کچھ لوگوں کو بداخلاقی کے جال میں پھنساتی ہے مگر ہم اپنی حفاظت کیسے کر سکتے ہیں؟ (۴) پرستش: اِسرائیلیوں کی پرستش کی پاکیزگی کیسے پرکھی گئی تھی؟ ہم میں سے بعض آجکل کس قِسم کی پوشیدہ بُتپرستی میں پڑ سکتے ہیں اور ہم ایسا کرنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟—کل ۳:۵۔
ڈرامے میں یمین کو اپنی اخلاقی راستی کا اَجر کیسے ملا؟ گورننگباڈی اِس ویڈیو کے ذریعے تمام سچے مسیحیوں سے کونسی پُرتپاک استدعا کر رہی ہے؟ اگر آپ خاندان کے سربراہ ہیں تو آپکے خیال میں آپکا خاندان اِس ویڈیو کو باربار دیکھنے سے کیسے فائدہ اُٹھا سکتا ہے؟