یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏02 ص.‏ 12
  • باہم پیوستہ ہو کر متحد رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • باہم پیوستہ ہو کر متحد رہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • سچے مسیحیوں کا اتحاد خدا کے لئے جلال کا باعث
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • حقیقی مسیحی اتحاد کیسے ممکن ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • یہوواہ خدا ساری مخلوق کو ایک خاندان میں متحد کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ‏”‏اِتحاد کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2025ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 7/‏02 ص.‏ 12

باہم پیوستہ ہو کر متحد رہیں

۱ آپ انسانی بدن کی اعلیٰ ترتیب پر کتنی بار حیران ہوئے ہیں؟ (‏زبور ۱۳۹:‏۱۴‏)‏ بدن کا ہر عضو دوسروں کیساتھ ملکر کام کرتا ہے۔ خدا کا کلام مسیحی کلیسیا کو ایک باترتیب بدن کیساتھ تشبِیہ دیتا ہے۔ کلیسیا کے سر، مسیح کے تحت اس کے تمام ارکان ’‏ایک جوڑ کی مدد سے پیوستہ ہو کر اور گٹھ کر‘‏ کام کرتے ہیں۔ (‏افس ۴:‏۱۶الف‏)‏ پس یہوواہ شاندار کام انجام دینے کیلئے اپنے متحد لوگوں کو استعمال کرتا ہے۔‏

۲ پہلی صدی کی کلیسیا کے ارکان ”‏ایک دل ہو کر“‏ ایک دوسرے کی روحانی اور مادی ضروریات پوری کرتے تھے۔ (‏اعما ۲:‏۴۴-‏۴۷‏)‏ یہوواہ کی مدد سے اُنہوں نے متحد ہو کر شدید اذیت کا سامنا کرتے ہوئے اس پر فتح حاصل کی۔ (‏اعما ۴:‏۲۴-‏۳۱‏)‏ وہ جہاں کہیں بھی گئے، اُنہوں نے بادشاہتی پیغام کا اعلان کِیا اور اُس وقت کی دریافت‌شُدہ دُنیا میں خوشخبری کی منادی کی۔ (‏کل ۱:‏۲۳‏)‏ زمانۂ‌جدید میں مسیحی کلیسیا نے متحد ہوکر انہی کاموں کو ایک وسیع پیمانے پر انجام دیا ہے۔ کونسے عناصر اس یگانگت کو فروغ دیتے ہیں؟‏

۳ الہٰی تعلیم سے متحد:‏ دُنیابھر میں ہماری پرستش ہمیں متحد کرتی ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟ ہم ’‏وقت پر کھانا‘‏ فراہم کرنے والے یہوواہ کے دیدنی ذریعہ سے واقف ہیں۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵‏)‏ ہم ’‏آدمیوں میں انعام‘‏ کی بھی گہری قدر کرتے ہیں۔ جب ہم روحانی خوراک کیلئے یہوواہ کی فراہمیوں کو فروتنی سے قبول کرتے ہیں تو اِس سے بھی خدا کے کلام کی بابت ہماری سمجھ بڑھتی ہے اور ہمارے اندر یسوع اور اُسکے شاگردوں کی نقل کرنے کی مشترکہ خواہش پیدا ہوتی ہے۔ ہمیں ’‏ایمان میں ایک ہونے‘‏ کی مخلصانہ کوشش کرتے ہوئے خدا کے کلام کا مطالعہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ (‏افس ۴:‏۸،‏ ۱۱-‏۱۳‏)‏ کیا آپ روزانہ بائبل پڑھائی سے ہمارے روحانی اتحاد کو فروغ دیتے ہیں؟‏

۴ مسیحی رفاقت سے متحد:‏ محبت ہمیں مسیحی اجلاسوں پر ایک دوسرے کی قربت میں لاتی ہے۔ ان اجلاسوں پر ہم ”‏ایک دوسرے کا لحاظ“‏ رکھتے ہیں۔ (‏عبر ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏)‏ اس میں ظاہری صورت سے بڑھکر اپنے بھائیوں کو حقیقی طور پر جاننا اور یہوواہ کی طرح انہیں بیش‌قیمت خیال کرنا شامل ہے۔ (‏حج ۲:‏۷)‏ انکے ایمان کے اظہارات کو سننے سے ان کیلئے ہماری محبت گہری ہو جاتی ہے اور ہمارا اتحاد مستحکم ہوتا ہے۔ کیا آپ اجلاسوں پر باقاعدہ حاضر ہونے کی شہرت رکھتے ہیں؟‏

۵ خدمتگزاری میں ساتھی کارکن:‏ ساتھی ایمانداروں کیساتھ خوشخبری کی منادی ہمیں خدا کی مرضی پوری کرنے میں متحد رکھتی ہے۔ پولس رسول ’‏خدا کی بادشاہی کیلئے ہمخدمت‘‏ ساتھیوں کی قدر کرتا تھا۔ (‏کل ۴:‏۱۱‏)‏ خدمتگزاری میں ایک دوسرے کو تقویت دینے اور اپنے تجربات سنانے سے ہمیں اپنی مسیحی تفویض کو پورا کرنے میں مدد ملنے کیساتھ ساتھ ہمارا اتحاد بھی مضبوط ہوتا ہے۔—‏کل ۳:‏۱۴‏۔‏

۶ روح‌القدس کا متحد کرنے والا اثر:‏ جب ہم یہوواہ کی مرضی پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ ہمیں اپنی روح عطا کرتا ہے۔ اس سے اپنے اختلافات دُور کرنے اور اتحاد قائم رکھنے میں ہماری مدد ہوتی ہے۔ (‏زبور ۱۳۳:‏۱‏)‏ یہ ہمیں کوشش کرنے کی تحریک دیتا ہے کہ ”‏روح کی یگانگی صلح کے بند سے بندھی رہے۔“‏ (‏افس ۴:‏۳‏)‏ ہم سب ایک دوسرے کیساتھ اپنے تعلقات میں روح کے پھل ظاہر کرنے سے خدا کے لوگوں میں موجود اتحاد کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔—‏گل ۵:‏۲۲، ۲۳‏۔‏

۷ مسیح کی سربراہی میں متحد ہو کر خدمت کرنے سے بدن ”‏اپنے آپ کو بڑھاتا ہے تاکہ محبت میں اپنی ترقی کرتا جائے۔“‏ (‏افس ۴‏:‏۱۶ب)‏ علاوہ‌ازیں، یہ یہوواہ کو جلال بھی بخشتا ہے جو ”‏اطمینان کا چشمہ“‏ ہے۔—‏روم ۱۶:‏۲۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں