یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏02 ص.‏ 2-‏11
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از جولائی ۸
  • ہفتہ شروع از جولائی ۱۵
  • ہفتہ شروع از جولائی ۲۲
  • ہفتہ شروع از جولائی ۲۹
  • ہفتہ شروع از اگست ۵
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 7/‏02 ص.‏ 2-‏11

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از جولائی ۸

گیت ۳

۱۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۴ کی تجاویز استعمال کرتے ہوئے جولائی ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور جولائی ۲۲ کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کیلئے دو مظاہرے کرائیں۔ ہر مظاہرے میں، قاطع‌گفتگو کے اس پہلو پر قابو پانے کے مختلف طریقے واضح کریں کہ ”‏ہم تو پہلے ہی سے مسیحی ہیں۔“‏—‏دیکھیں بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ، صفحہ ۱۱۔‏

۱۰ منٹ:‏ سوالی بکس۔ ایک بزرگ مواد کا مقامی اطلاق کرتے ہوئے تقریر پیش کرے۔‏

۲۰ منٹ:‏ غیررسمی گواہی دینے کیلئے منظم ہونا۔ آور منسٹری بُک پر مبنی صفحہ ۹۳، ۹۴ پر سامعین سے بات‌چیت۔ جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں دئے گئے ضمیمے کے پہلے صفحے پر موجود تجاویز کا استعمال کرتے ہوئے کسی اجنبی شخص، پڑوسی، رشتہ‌دار یا واقف‌کار کو غیررسمی گواہی دینے کے دو یا تین طریقوں پر مختصر مظاہرے پیش کریں۔‏

گیت ۱۴ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۱۵

گیت ۲۸

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ اپنی خدمتگزاری میں بائبل استعمال کرنے کی معقول وجوہات۔ تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ یسوع صحائف سے واقف تھا اور تعلیم دیتے وقت انکا اکثر استعمال کِیا کرتا تھا۔ (‏لو ۲۴:‏۲۷،‏ ۴۴-‏۴۷‏)‏ اُسکی تعلیم اُسکی اپنی نہیں تھی۔ (‏یوح ۷:‏۱۶-‏۱۸‏)‏ ہمارے لئے بھی خدا کا کلام استعمال کرنا ضروری ہے۔ اس میں ہماری ہر بات سے زیادہ طاقت ہے۔ (‏یوح ۱۲:‏۴۹، ۵۰؛‏ عبر ۴:‏۱۲‏)‏ صحائف میں پیش‌کردہ تسلی اور اُمید خلوصدل اشخاص کو ترغیب دیتی ہے۔ اپنی پیشکشوں میں بائبل کی کم‌ازکم ایک آیت پڑھنے کو اپنا نصب‌اُلعین بنائیں۔ واضح کریں کہ اس مہینے کے مجوزہ رسالوں کی پیشکشوں میں صحائف شامل کئے گئے ہیں۔ چند سامعین سے تبصرے پیش کرنے کی درخواست کریں کہ وہ خدمتگزاری میں بائبل کا استعمال کیسے کر رہے ہیں اور ان پر اور انکے صاحبِ‌خانہ پر اسکا کیسا اثر ہوا ہے۔‏

گیت ۳۳ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۲۲

گیت ۴۲

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ میدانی خدمت میں کام کرتے وقت ایک بچہ اور اُسکی ماں یا باپ صفحہ ۴ کی تجاویز کے ذریعے اگست ۱ اور اگست ۸ کے رسالوں کو پیش کرنے کا طریقہ ظاہر کرتے ہیں۔ ایک مینارِنگہبانی اور دوسرا جاگو!‏ پیش کرتا ہے۔ خدمتگزاری میں اپنے بچوں کی بتدریج تربیت کرنے کے لئے والدین کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۷ منٹ:‏ اگر کوئی شخص اسلام کی بابت پوچھتا ہے تو آپ کیا کہینگے؟ تقریر اور مظاہرہ۔ کتاب مینکائنڈز سرچ فار گاڈ، ۱۲ باب کو استعمال کرتے ہوئے بائبل اور قرآن کے درمیان پائی جانے والی مماثلت کا مختصراً بات‌چیت کریں۔ (‏صفحہ ۲۸۵ پر بکس دیکھیں۔)‏ جان کی بابت اسلامی تعلیم (‏صفحہ ۲۹۷-‏۳۰۰)‏ اور بائبل کی وضاحت کا موازنہ کریں۔ (‏صفحہ ۲۹۹ پر فٹ‌نوٹ دیکھیں۔)‏ ریزننگ بُک کے صفحہ ۳۷۵-‏۳۷۹ کو استعمال کرتے ہوئے واضح کریں کہ ایک دلچسپی رکھنے والے نئے شخص کیلئے جان کی بابت بائبل کے بیان کی وضاحت کیسے کی جا سکتی ہے۔‏

۱۸ منٹ:‏ مَیں انٹرنیٹ کے خطرات سے کیسے بچ سکتا ہوں؟ جنوری ۲۲، ۲۰۰۰ کے اویک!‏، صفحہ ۱۹-‏۲۱ پر مبنی تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔ انٹرنیٹ کے حد سے زیادہ استعمال کے خطرات واضح کرتے ہوئے ظاہر کریں کہ اس پھندے سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ سامعین کو تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ اس نصیحت کے اطلاق نے انہیں کیسے فائدہ پہنچایا ہے۔‏

گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از جولائی ۲۹

گیت ۵۷

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ جولائی کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کیلئے پبلشروں کو یاددہانی کرائیں۔‏

۱۰ منٹ:‏ ”‏نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام۔“‏ تقریر۔ پروگرام پر حاضر ہونے اور توجہ سے سننے کے لئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ بپتسمے کے لائق ٹھہرنے کی بابت غور کرنے کیلئے غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشروں کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ بائبل طالبعلموں کو دعوت دینے کی خاص کوشش کریں۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏باہم پیوستہ ہوکر متحد رہیں۔“‏ a پیراگراف ۳ پر بات‌چیت کرتے وقت، اپریل ۲۲، ۲۰۰۰ کے اویک!‏، صفحہ ۹، ۱۰ کے تبصروں کو شامل کریں۔ پیراگراف ۴ پر غور کرتے وقت، جون ۱۹۹۵ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۱۶، ۱۷، پیراگراف ۴-‏۶ کے تبصروں کو شامل کریں۔‏

گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اگست ۵

گیت ۱۴۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏تمام اہلِ‌زبان کو جمع کرنا۔“‏ b اپریل ۱، ۲۰۰۲ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۲۴ کے تبصروں کو شامل کریں۔ اگر موزوں ہو تو مختصراً بیان کریں کہ مقامی علاقہ میں غیرملکی زبان بولنے والوں کی مدد کیلئے کیا کِیا جا رہا ہے اور پیراگراف ۴ کی پیشکش پر مظاہرہ کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی تجربات۔ سپیشل اسمبلی ڈے، سرکٹ اسمبلی، امدادی پائنیر خدمت یا دیگر روحانی کارگزاریوں میں حصہ لینے کے سلسلے میں موسمِ‌گرما کے دوران ابھی تک پیش آنے والے چند تقویت‌بخش تجربات بیان کرنے کیلئے سامعین کو دعوت دیں۔‏

گیت ۲۷ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں