یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 اگست ص.‏ 8
  • وہ اچھے کام جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • وہ اچھے کام جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ کے لئے یہ بہترین پیشہ ثابت ہو سکتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • کیا آپ خود کو دستیاب رکھ سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • بیت‌ایل کیا ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • بیت‌ایل نیکی اور بدی کا شہر
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 اگست ص.‏ 8
ایک بہن بیت‌ایل کے کچن میں کام کر رہی ہے۔‏

مسیحیوں کے طور پر زندگی

وہ اچھے کام جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

یہوواہ کے سب بندے اُس کی خدمت میں ایسے اچھے کام کر سکتے ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جس طرح محبت کرنے والے والدین اپنے بچوں کے اچھے کاموں کو کبھی نہیں بھولتے اُسی طرح یہوواہ بھی اُس محنت اور محبت کو کبھی نہیں بھولتا جو ہم اُس کے نام کے لیے ظاہر کرتے ہیں۔ (‏متی 6:‏20؛‏ عبر 6:‏10‏)‏ یہ سچ ہے کہ ہم سب کی صلاحیتیں اور حالات فرق فرق ہوتے ہیں۔ لیکن پھر بھی ہم دل‌وجان سے یہوواہ کی خدمت کرنے سے خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔ (‏گل 6:‏4؛‏ کُل 3:‏23‏)‏ کئی سالوں سے ہزاروں بہن بھائی بیت‌ایل میں خدمت کرتے آ رہے ہیں۔ کیا آپ بھی بیت‌ایل میں خدمت کر سکتے ہیں؟ اگر آپ کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے تو کیا آپ بیت‌ایل میں خدمت کرنے کے لیے دوسرے بہن بھائیوں کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں؟ یا اپنی خدمت کو جاری رکھنے میں بیت‌ایل کے کسی رُکن کی مدد کر سکتے ہیں؟‏

ویڈیو ‏”‏آپ بیت‌ایل میں خدمت کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بیت‌ایل میں خدمت کرنے کی سب سے اہم وجہ کیا ہونی چاہیے؟‏

  • کچھ بہن بھائیوں کو بیت‌ایل میں خدمت کرنے سے کون سی برکتیں ملی ہیں؟‏

  • بیت‌ایل میں خدمت کرنے کے لیے کن شرائط پر پورا اُترنا لازمی ہے؟‏

  • آپ بیت‌ایل میں خدمت کرنے کے لیے کون سے فارم پُر کر سکتے ہیں؟‏

بیت‌ایل میں تین بہن بھائی کمپیوٹر پر ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں؛ ایک بھائی ڈبوں میں مطبوعات پیک کر رہا ہے؛ ایک بھائی بیت‌ایل میں لکڑی کا کام کر رہا ہے۔‏

بیت‌ایل میں خدمت کرنے کے لیے ایک مسیحی کو کن شرائط پر پورا اُترنا چاہیے؟‏

  • وہ یہوواہ خدا اور اُس کی تنظیم سے گہری محبت کرتا ہو۔‏

  • وہ یہوواہ کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارتا ہو اور اُس کے حضور صاف ضمیر رکھتا ہو۔‏

  • وہ ایسے لباس اور بناؤسنگھار کا اِنتخاب کرتا ہو جو مسیحیوں کے لیے مناسب ہے۔‏

  • وہ ایسی تفریح کا اِنتخاب کرتا ہو جو بائبل کے اصولوں کے مطابق ہے۔‏

  • اُس کی عمر 19 سے 35 سال ہو۔‏

  • وہ ذہنی، جذباتی اور جسمانی لحاظ سے صحت‌مند ہو۔‏

  • اُسے برانچ کے علاقے کی عام زبان پڑھنی، لکھنی اور بولنی آتی ہو۔‏

  • وہ بیت‌ایل میں کم سے کم ایک سال تک خدمت کرنے کے لیے تیار ہو۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں