یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏02 ص.‏ 1
  • کثرت سے بونا بڑی برکات لاتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کثرت سے بونا بڑی برکات لاتا ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ کثرت سے بو رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • کثرت سے بوئیں لیکن بصیرت کے ساتھ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ہر نیک کام کیلئے خوشی سے خود کو پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • صداقت سے تخم‌ریزی کرو، شفقت سے فصل کاٹو
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 6/‏02 ص.‏ 1

کثرت سے بونا بڑی برکات لاتا ہے

۱ ہم سب خدا کے کلام کے عظیم وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ یہوواہ اب بھی کئی برکات عطا کرنے سے ہماری زندگیوں میں خوشی کا اضافہ کرتا ہے۔ تاہم اس بات کا انحصار ہماری اپنی کوشش پر ہے کہ ہم کس حد تک ان سے استفادہ کرتے ہیں۔ پولس رسول کے بیان کے مطابق ”‏جو بہت بوتا ہے وہ بہت کاٹیگا۔“‏ (‏۲-‏کر ۹:‏۶‏)‏ ایسے دو حلقوں پر غور کریں جہاں اس اُصول کا اطلاق ہوتا ہے۔‏

۲ ہماری ذاتی خدمتگزاری:‏ لوگوں کو خوشخبری کی گواہی دینے کی ہر ممکن کوشش کرنا کئی برکات پر منتج ہوتا ہے۔ (‏امثا ۳:‏۲۷، ۲۸‏)‏ قابلِ‌تعریف بات یہ ہے کہ کئی لوگ امدادی اور باقاعدہ پائنیر خدمت کے ذریعے خدمتگزاری میں زیادہ حصہ لینے سے زیادہ بوتے ہیں۔ ہم سب ظاہرکردہ دلچسپی کو بڑھانے کے لئے فرض‌شناسی سے واپسی ملاقات کرنے اور ہر مناسب موقع پر بائبل مطالعے کی پیشکش کرنے سے زیادہ بو سکتے ہیں۔ (‏روم ۱۲:‏۱۱‏)‏ ان طریقوں کے ذریعے بھرپور کوشش کرنا تقویت‌بخش تجربات اور خدمتگزاری میں اضافی خوشی کا باعث بنتا ہے۔‏

۳ بادشاہتی مفادات کی حمایت کرنا:‏ پولس نے مالی عطیات کے سلسلے میں ’‏بہت بونے‘‏ کا ذکر کِیا۔ (‏۲-‏کر ۹:‏۶، ۷،‏ ۱۱،‏ ۱۳‏)‏ آجکل ہم جسمانی اور مادی لحاظ سے بادشاہتی مفادات کو فروغ دینے کے لئے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ ہم کنگڈم ہالز اور اسمبلی ہالز کی تعمیر میں مدد دے سکتے ہیں۔ ہم سچی پرستش کے ان مراکز کی صفائی‌ستھرائی اور دیکھ‌بھال میں حصہ لینے کے لئے بھی خود کو پیش کر سکتے ہیں۔ علاوہ‌ازیں، ہم مقامی کلیسیائی اخراجات اور بادشاہتی منادی اور شاگرد بنانے کے عالمگیر کام کیلئے عطیات بھی دے سکتے ہیں۔ جب ہم سب اپنا کردار ادا کرتے ہیں تو یہوواہ کی طرف سے تفویض‌کردہ اس کام پر اسکی کثیر برکت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے!‏—‏ملا ۳:‏۱۰؛‏ لو ۶:‏۳۸‏۔‏

۴ خدا کا کلام ہمیں نصیحت کرتا ہے کہ ہم ”‏نیکی کریں اور اچھے کاموں میں دولتمند بنیں اور سخاوت پر تیار اور امداد پر مستعد ہوں۔“‏ اس نصیحت پر عمل کرنے سے ہم اب کثیر برکات سے استفادہ کرتے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ ہم ’‏آیندہ کیلئے اپنے واسطے ایک اچھی بنیاد قائم کرتے اور حقیقی زندگی پر قبضہ کرتے‘‏ ہیں۔—‏۱-‏تیم ۶:‏۱۸، ۱۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں