یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏02 ص.‏ 11
  • مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ سے فائدہ اُٹھاتے رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ سے فائدہ اُٹھاتے رہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • اپنے رسالوں کا بہترین استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • خدمتگزاری میں رسالوں کا بھرپور استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 4/‏02 ص.‏ 11

مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ سے فائدہ اُٹھاتے رہیں

مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے چندوں کی بذریعہ ڈاک ترسیل کی سہولت کے ختم ہو جانے کی وجہ سے ہمیں سخت کوشش کرنی پڑیگی تاکہ نہ صرف ہم بلکہ وہ لوگ بھی جنہیں ہم منادی کرتے ہیں کسی بھی شمارے کو حاصل کرنے سے محروم نہ رہیں۔‏

ذاتی کاپیاں:‏ جب آپکے ذاتی سالانہ چندے کی معیاد ختم ہو جاتی ہے تو میگزین کاؤنٹر پر اپنا آرڈر بڑھا دیں۔ والدین کو اتنے رسالوں کا آرڈر دینا چاہئے کہ خاندان کے ہر فرد کو اُسکی کاپی ضرور ملے۔ اپنی ذاتی کاپی پر اپنا نام لکھ لیں تاکہ کہیں اسے غلطی سے میدانی خدمت میں پیش نہ کر دیا جائے۔ جب رسالے پہنچتے ہیں تو ذمہ‌داربھائی کو ہر شمارے کو کنگڈم ہال میں فوراً دستیاب کر دینا چاہئے۔‏

میگزین روٹس:‏ پبلشروں کو ہر شمارہ حاصل کرنے کے خواہاں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کیساتھ میگزین روٹس قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ایسے لوگوں کو ذاتی طور پر رسالے پیش کرنے سے دلچسپی کو بڑھانے اور بائبل مطالعے شروع کرانے کے مزید مواقع حاصل ہونگے۔—‏دیکھیں آور کنگڈم منسٹری، اکتوبر ۱۹۹۸، صفحہ ۸۔‏

خاص ضروریات والے لوگ:‏ اگر کوئی شخص حقیقی دلچسپی دکھاتا ہے مگر وہ کسی دُوراُفتادہ علاقے میں رہتا ہے تو اُسے سالانہ چندے پر بذریعہ ڈاک رسالے بھیجے جا سکتے ہیں۔ اگر کلیسیا کے علاقے میں کوئی ایسا شخص ہے جو مخلصانہ دلچسپی رکھتا ہے لیکن اُسے میگزین روٹ کے ذریعے رسالے نہیں دئے جا سکتے تو اس معاملے پر کلیسیا کی خدمتی کمیٹی سے گفتگو کریں۔ اگر وہ اجازت دے دیں تو اُس دلچسپی رکھنے والے شخص کیلئے سالانہ چندہ فراہم کِیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے سالانہ چندے کے وہی فارم (‏ایم-‏۱ اور ایم-‏۱۰۱)‏ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔‏

ہمیں اعتماد ہے کہ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے ذریعے بادشاہت کا اشتہار دینے کیلئے یہوواہ ہماری تمام کوششوں کو برکت دے گا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں