یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏02 ص.‏ 12
  • روحانی طور پر مضبوط خاندان—‏کیسے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • روحانی طور پر مضبوط خاندان—‏کیسے؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • خاندانوں کے لئے ایک خاص بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • مسیحی خاندان ملکر کام کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • خاندانو، خدا کی کلیسیا کے حصے کے طور پر اُسکی حمد کرو
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • خدا کی خدمت میں متحد بڑے خاندان
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 4/‏02 ص.‏ 12

روحانی طور پر مضبوط خاندان—‏کیسے؟‏

۱ مسیحی خاندان ’‏پہلے اپنے ہی گھرانے کے ساتھ خدائی طریقے سے پیش آنے‘‏ کیلئے قابلِ‌تعریف ہیں۔ (‏۱-‏تیم ۵:‏۴‏)‏ تاہم، ہمارے اردگرد بیشمار بُرے عناصر ہمارے ایمان کو کمزور کر سکتے ہیں اسلئے یہ ضروری ہے کہ خاندان روحانی طور پر مضبوط ہونے کیلئے محنت کریں۔ یہ کام کیسے کِیا جا سکتا ہے؟‏

۲ مسیح جیسی سرداری سے کام لیں:‏ خاندان کے سرداروں کو اپنے گھرانوں کو مضبوط کرنے کی ذمہ‌داری پوری کرنے کے سلسلے میں یسوع مسیح کی نقل کرنی چاہئے۔ ایک ہی بار خود کو قربان کرکے ہمارے لئے محبت دکھانے کے علاوہ یسوع مسلسل کلیسیا کو ”‏پالتا“‏ اور اُس کی ”‏پرورش“‏ کرتا ہے۔ (‏افس ۵:‏۲۵-‏۲۹‏)‏ شفیق والدین اپنے خاندانوں کی روزمرّہ روحانی ضروریات کو پورا کرنے سے ایسی مشفقانہ دیکھ‌بھال کے نمونے کی پیروی کرتے ہیں۔ اس میں ہر ہفتے خاندانی بائبل مطالعہ کرنا، ہر ممکنہ موقع پر پُرمعنی روحانی گفتگو کرنا اور مسائل کو نپٹانا شامل ہے۔—‏است ۶:‏۶، ۷۔‏

۳ میدانی خدمت میں:‏ خاندان کے تمام ارکان کو یہ سمجھنا چاہئے کہ یہوواہ اور اُس کے مقاصد کی بابت دوسروں کو گواہی دینا اُن کی پرستش کا اہم حصہ ہے۔ (‏یسع ۴۳:‏۱۰-‏۱۲‏)‏ اگر بطور والدین آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے یہوواہ کے وفادار گواہ بنیں تو آپ کو بچپن ہی سے اُن کے دل کو خدمتگزاری کے لئے تیار کرنا چاہئے۔ خدمت میں خودایثاری دکھانے اور ہر ہفتے اس میں شرکت کرنے کی ضرورت کو ظاہر کرنے والی وجوہات پر گفتگو کریں۔ (‏متی ۲۲:‏۳۷-‏۳۹‏)‏ پھر اُن کے ساتھ میدانی خدمت میں باقاعدہ حصہ لینے کا بندوبست بنائیں۔‏

۴ ہفتہ‌وار خاندانی بائبل مطالعے میں کسی مؤثر پیشکش کی تیاری اور مشق کے لئے وقت مختص کرنے سے منادی کے لئے قدردانی کو فروغ دیں۔ اپنے ہر بچے کو خدمت کی تربیت دینے کے لئے اُن کی عمر اور لیاقت کے مطابق ترقی کرنے میں مدد کریں۔ خدمت میں اکٹھے وقت صرف کرنے کے بعد، اُن سے گفتگو کریں کہ اُنہوں نے یہوواہ کی بھلائی کا براہِ‌راست کیسے تجربہ کِیا ہے۔ ایمان کو تقویت دینے والے تجربات بیان کریں۔ خاندان جتنا زیادہ ’‏خداوند کے مہربان ہونے کا مزہ چکھیں گے‘‏ اُتنا ہی زیادہ وہ یہوواہ کی قربت حاصل کرکے ’‏ہر طرح کی بدکاری‘‏ کی مذمت کرنے کے لئے مستحکم ہو جائیں گے۔—‏۱-‏پطر ۲:‏۱-‏۳‏۔‏

۵ اجلاسوں پر:‏ خاندان کے افراد کا تمام اجلاسوں پر حاضر ہونے میں ایک دوسرے کی مدد کرنا بہت اچھا ہوتا ہے بالخصوص جب کوئی تھکاوٹ، حوصلہ‌شکنی یا بوجھ کا شکار ہو تو ایسا کرنا اَور بھی زیادہ ضروری ہوتا ہے!‏ ایک نوجوان بہن نے بیان کہ ”‏جب میرے والد گھر آتے ہیں تو وہ بہت تھکے ہوتے ہیں، لیکن مَیں اُنہیں کوئی ایسا اچھا نکتہ بتاتی ہوں جو اُس شام اجلاس میں زیرِبحث آنے والا ہوتا ہے اور یوں اُنکی اجلاس پر جانے کیلئے حوصلہ‌افزائی ہوتی ہے۔ جب مَیں تھکاوٹ محسوس کرتی ہوں تو وہ اجلاس پر جانے کیلئے میری حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں۔“‏—‏عبر ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏۔‏

۶ ملکر کام کریں:‏ خاندان کو گھریلو کام میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا چاہئے۔ عمدہ تفریح کیلئے بھی وقت نکالنا چاہئے۔ پکنک پر جانا، پہاڑوں پر چڑھنا، کسی کھیل سے لطف‌اندوز ہونا اور دوستوں یا رشتہ‌داروں سے ملنے کیلئے جانا ایسے خوش‌کُن مواقع اور یادیں مہیا کرتا ہے جن پر بعدازاں غور کرکے بہت سکون ملتا ہے۔—‏واعظ ۳:‏۴‏۔‏

۷ مضبوط مسیحی خاندان ہر روز روحانیت کو درپیش چیلنجوں پر غالب آتے ہیں۔ یہوواہ کے قریب جانے سے وہ اُسکی طرف سے ملنے والی طاقت کا تجربہ کرتے ہیں۔—‏افس ۶:‏۱۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں