یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏02 ص.‏ 1
  • بادشاہتی منادی زندگیاں بچانے میں مدد کرتی ہے!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بادشاہتی منادی زندگیاں بچانے میں مدد کرتی ہے!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک اشد ضروری کام
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ‏”‏خیریت کی خبر“‏ دینا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • مستعدی سے مُنادی کریں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 4/‏02 ص.‏ 1

بادشاہتی منادی زندگیاں بچانے میں مدد کرتی ہے!‏

۱ اس وقت دُنیا میں اہم‌ترین کام ہو رہا ہے۔ یہوواہ خدا، یسوع مسیح اور کروڑوں فرشتوں نے اس کام پر اپنی توجہ مُرتکز کر رکھی ہے۔ یہ کیا ہے اور کیوں لازمی ہے؟ یہ بادشاہتی منادی ہے اور یہ زندگیاں بچانے میں مدد کرتی ہے!‏—‏روم ۱:‏۱۶؛‏ ۱۰:‏۱۳، ۱۴‏۔‏

۲ بعض لوگ محسوس کر سکتے ہیں کہ اگر ہم اپنے اردگرد کی دُنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کریں تو ہم بہتر خدمت انجام دے سکتے ہیں۔ بہتیرے لوگ امن بحال کرنے، بیماریوں کے علاج اور معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ لیکن کونسی چیز سب سے زیادہ لوگوں کی مدد کریگی؟‏

۳ ایک افضل کام:‏ صرف بادشاہتی کام ہی زندگی کا مقصد، انسانی تکلیف کی وجوہات اور مستقبل کیلئے قابلِ‌بھروسا اُمید فراہم کرتا ہے۔ خوشخبری لوگوں کو یہوواہ کا دوست بننے اور یوں ”‏خدا کا اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہے“‏ حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ (‏فل ۴:‏۷‏)‏ اس وقت زندگی کے مسائل کا مقابلہ کرنے کی خاطر لوگوں کی مدد کرنے کیلئے صرف بادشاہتی پیغام ہی عملی راہنمائی فراہم کرنے کیساتھ ساتھ مستقبل میں شریر دُنیا کی تباہی سے بچنے کا طریقہ واضح کرتا ہے۔ (‏۱-‏یوح ۲:‏۱۷‏)‏ کیا بادشاہتی منادی ہمارے لئے ہر ممکن کوشش کی مستحق نہیں ہے؟‏

۴ مثال کے طور پر:‏ ایک گاؤں میں سوئے ہوئے لوگوں کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہوگا جسے جلد ٹوٹنے والے بند کا خطرہ لاحق ہے؟ کیا کمزور بند کے پیچھے سے پانی کا رُخ کسی اَور طرف موڑنا؟ تباہی کا سامنا کرنے والے گاؤں کو خوبصورت بنانا؟ جی‌نہیں!‏ گاؤں کے لوگوں کو جگا کر سر پر کھڑی تباہی سے خبردار کرنا اور بھاگنے میں اُن کی مدد کرنا اہم ہے!‏ روحانی طور پر سوئے ہوئے لوگ آجکل سنگین خطرے میں ہیں۔ (‏لو ۲۱:‏۳۴-‏۳۶‏)‏ اِس نظام کے جلد مٹ جانے کی وجہ سے ہمیں فوری تعمیل کے احساس کیساتھ لوگوں کو منادی کرنی چاہئے!‏—‏۲-‏تیم ۴:‏۲؛‏ ۲-‏پطر ۳:‏۱۱، ۱۲‏۔‏

۵ اس کام میں لگے رہیں:‏ ہمیں خوشخبری کیساتھ زیادہ سے زیادہ مخلص لوگوں تک—‏اُنکے گھروں، گلی‌کوچوں میں، ٹیلیفون پر اور غیررسمی طریقے سے رسائی کرنے کے طریقوں کی تلاش میں رہنا چاہئے۔ جو اہم‌ترین کام یہوواہ نے ہمیں کرنے کیلئے دیا ہے وہ ہم ممکنہ طور پر کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اسے پُرجوش طریقے سے کریں تو ہم ’‏اپنی اور اپنے سننے والے کی نجات کا باعث بن سکتے ہیں۔‘‏—‏۱-‏تیم ۴:‏۱۶‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں