سب کیلئے سبقآموز نوآ—ہی واکڈ وِد گاڈ
پیدایش ۶:۱ تا ۹:۱۹ پڑھیں۔ اس کے بعد نوآ ویڈیو دیکھیں اور غور کریں کہ آپ ان سوالوں کا جواب کیسے دیں گے: (۱) نوح کے زمانے کی دُنیا کیسی تھی اور وہ ایسی حالت کو کیسے پہنچی تھی؟ (۲) نوح کس بِنا پر بہت خاص شخص تھا اور خدا نے اُسے کونسا کام دیا اور کیوں؟ (۳) کشتی کہاں پر اور کتنے عرصے میں بنائی گئی اور یہ کتنی بڑی تھی؟ (۴) کشتی بنانے کے علاوہ نوح اور اُس کے خاندان کو کیا کرنا تھا؟ (۵) آپ کے خیال میں دروازہ بند ہو جانے کے بعد کشتی میں کیسا سماں ہوگا؟ (۶) طوفان سے بچ جانے کے بعد آپ نے کیسا محسوس کِیا ہوتا؟ (۷) طوفان کی بابت کونسی یادگار کبھیکبھار دیکھنے میں آتی ہے اور اس کا کیا مطلب ہے؟ (۸) نوح کے طوفان کی بابت بائبل سرگزشت نے آپ کو اپنی ذات، آپ کے خاندان اور ہمیں سونپے گئے خدا کے کام کی بابت کیا سکھایا ہے؟ (۹) جب آپ نوح اور اُس کے خاندان سے فردوس میں ملیں گے تو آپ اُن سے کونسے سوال پوچھنا چاہینگے؟ (۱۰) آپ نوآ ویڈیو کو کیسے استعمال کرنا چاہینگے؟