یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏02 ص.‏ 14
  • منادی کیوں جاری رکھیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • منادی کیوں جاری رکھیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم لوگوں کے پاس باربار کیوں جاتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ‏”‏جائیں، سب قوموں کے لوگوں کو شاگرد بنائیں“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • یرمیاہ کی طرح بیدار رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ہمت نہ ہاریں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 2/‏02 ص.‏ 14

منادی کیوں جاری رکھیں؟‏

۱ کیا آپ کے علاقے میں کافی عرصے سے بادشاہتی منادی کا کام ہو رہا ہے؟ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ اگر ایسا ہے تو آپ شاید محسوس کریں کہ کلیسیائی علاقے میں کافی کام ہو چکا ہے۔ اِس صورتحال میں جب آپ منادی کرتے ہیں تو لوگ بادشاہتی پیغام کیلئے کوئی خاص ردِعمل نہیں دکھاتے۔ اس سلسلے میں، غور کیجئے کہ آئزائعز پرافیسی II کے صفحہ ۱۴۱ پر یسوع کے سچے شاگردوں کی بابت کیا بیان کِیا گیا ہے:‏ ”‏بعض مقامات پر خدمتگزاری میں اُن کی محنت اور کوشش کا بہت ہی کم صلہ ملتا ہے۔ لیکن وہ پھر بھی کام جاری رکھتے ہیں۔“‏ لیکن منادی کیوں جاری رکھیں؟‏

۲ یرمیاہ کو یاد رکھیں:‏ وفاداری سے منادی جاری رکھنے کا انحصار لوگوں کے سننے یا نہ سننے پر نہیں ہے۔ یرمیاہ نے ایک ہی علاقے میں ۴۰ سال منادی کی تھی، اکثریت نے اُس کے پیغام کی سخت مخالفت کی جبکہ بہت ہی کم لوگوں نے اُس کا پیغام سنا۔ یرمیاہ ثابت‌قدم کیوں رہا؟ اِسلئے‌کہ وہ خدا کا کام کر رہا تھا اور مستقبل کے علم نے بھی اُسے کلام کرتے رہنے کی تحریک دی تھی۔—‏یرم ۱:‏۱۷؛‏ ۲۰:‏۹‏۔‏

۳ ہماری حالت بھی ایسی ہی ہے۔ یسوع نے ”‏ہمیں حکم دیا کہ اُمت میں منادی کرو اور گواہی دو کہ یہ وہی ہے جو خدا کی طرف سے زندوں اور مُردوں کا منصف مقرر کِیا گیا۔“‏ (‏اعما ۱۰:‏۴۲‏)‏ ہمارا پیغام سننے والوں کے لئے زندگی یا موت کا باعث بن سکتا ہے۔ لوگوں کا انصاف خوشخبری کے لئے اُن کے جوابی‌عمل کی بِنا پر کِیا جائے گا۔ لہٰذا، ہماری ذمہ‌داری ہے کہ جیسا ہمیں حکم دیا گیا ہے ہم ویسا ہی کریں۔ اگرچہ لوگ نہ بھی سنیں توبھی ہمیں اِس ضروری کام کو کرنے سے اپنی محبت کی گہرائی اور یہوواہ کے لئے اپنی عقیدت کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ لیکن منادی جاری رکھنے کی صرف یہی ایک وجہ نہیں ہے۔‏

۴ ہم فائدہ اُٹھا رہے ہیں:‏ لوگوں کے ردِعمل سے قطع‌نظر خدا کی مرضی پوری کرنا ہمیں باطنی اطمینان، آسودگی اور خوشی عطا کرتا ہے جو کسی اَور طریقے سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ (‏زبور ۴۰:‏۸‏)‏ ہماری زندگیاں زیادہ بامقصد بن جاتی ہیں۔ ہم جتنا زیادہ خدمت میں شرکت کرتے ہیں ہمارے دل اور دماغ اُتنے ہی زیادہ خدا کی نئی دُنیا میں زندگی کی اُمید اور خوشی پر مُرتکز ہو جاتے ہیں۔ ایسے صحیفائی وعدوں پر سوچ‌بچار سے ہماری روحانیت میں اضافہ ہوتا ہے اور یہوواہ کیساتھ ہمارا رشتہ مضبوط ہو جاتا ہے۔‏

۵ اگر ہمیں منادی کے فوری نتائج حاصل نہ بھی ہوں توبھی کسی کے دل میں سچائی کا بیج بویا جا سکتا ہے جو یہوواہ کے مقررہ وقت پر پھل پیدا کر سکتا ہے۔ (‏یوح ۶:‏۴۴؛‏ ۱-‏کر ۳:‏۶‏)‏ ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ یہوواہ کے لوگوں کی مقامی اور عالمی کوششوں سے اَور کتنے لوگ بادشاہت کا علم حاصل کریں گے۔‏

۶ ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ یسوع کی اس نصیحت پر دھیان دینا چاہئے:‏ ”‏خبردار!‏ جاگتے اور دُعا کرتے رہو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ وہ وقت کب آئیگا۔ اور جوکچھ مَیں تم سے کہتا ہوں وہی سب سے کہتا ہوں کہ جاگتے رہو۔“‏ (‏مر ۱۳:‏۳۳،‏ ۳۷‏)‏ پس، دُعا ہے کہ ہم سب بادشاہتی خوشخبری کی منادی جاری رکھنے سے یہوواہ کا دل شاد کرنے کے علاوہ اُس کے عظیم اور پاک نام کی تقدیس کرتے رہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں