یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏02 ص.‏ 13
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 2/‏02 ص.‏ 13

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے فروری:‏ لائف ہاؤ ڈِڈ اِٹ گٹ ہیئر؟ بائے ایولوشن اور بائے کریئیشن؟، یا کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی پُرانی کتاب۔ مارچ:‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاص کوشش کی جائے گی۔ اپریل اور مئی:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے۔ پبلشروں کیلئے اصحابِ‌خانہ کو یہ باور کرانا ضروری ہے کہ اگر وہ چاہیں تو عالمگیر کام کیلئے عطیات دے سکتے ہیں۔ دلچسپی نظر آنے کی صورت میں بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاص کوشش کے پیشِ‌نظر تقاضا بروشر پیش کِیا جانا چاہئے۔‏

▪ میدانی خدمت میں پبلشر تقاضا بروشر یا علم کی کتاب پیش کر سکتے ہیں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس یہ مطبوعات پہلے ہی سے موجود ہوں تو پھر کوئی اَور اشاعت پیش کی جا سکتی ہے۔ گھر پر نہ ملنے والوں اور لٹریچر قبول نہ کرنے والوں کیلئے اپنے پاس کافی زیادہ اشتہار رکھنے چاہئیں۔ اسکے علاوہ ہم اشتہار نمبر ۲۶ بعنوان کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟ کا بھی اچھا استعمال کر سکتے ہیں۔ جن کلیسیاؤں کے نزدیک غیرتفویض‌شُدہ علاقے قابلِ‌رسائی ہیں وہاں دلچسپی کی پیروی کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔‏

▪ متی ۲۲:‏۱۵-‏۲۱ میں یسوع مسیح اور رومیوں ۱۳:‏۱-‏۷ اور ططس ۳:‏۱ میں پولس کے بیان‌کردہ اصول کے مطابق ہمیں پاکستان کے شہریوں کی حیثیت سے حکومتی تقاضوں کی پابندی کرنی چاہئے۔ لہٰذا، ہمیں NADRA کی طرف سے جاری ہونے والے کمپیوٹرائزڈ نیشنل ایڈینٹی کارڈز [‏کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی]‏ کے لئے فوراً درخواست داخل کرا دینی چاہئے۔ علاوہ‌ازیں، ہمیں اپنے بچوں کی پیدائش پر اُنکی رجسٹریشن بھی ضرور کرانی چاہئے۔ ایسا کرنے سے ہم اُنکے بالغ ہونے پر اُنکے شناختی کارڈ بآسانی حاصل کر سکیں گے۔‏

▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے نامزد کسی اَور شخص کو یکم مارچ یا اسکے فوراً بعد تک کلیسیا کے حسابات کی پڑتال کر لینی چاہئے۔ جب یہ مکمل ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھے جانے کے بعد کلیسیا کے سامنے اسکا اعلان کریں۔‏

▪ سیکرٹری اور خدمتی نگہبان کو تمام ریگولر پائنیروں کی کارگزاری کا جائزہ لینا چاہئے۔ اگر کسی کو گھنٹے پورے کرنے میں دقت ہو رہی ہے تو بزرگوں کو مدد فراہم کرنے کا بندوبست کرنا چاہئے۔‏

▪ اب تک ہم سے بہتیرے اس بات سے واقف ہو گئے ہونگے کہ یکم نومبر ۲۰۰۱ سے پاکستان برانچ بند ہو گئی ہے اور ہمارے ملک کی تھیوکریٹک کارگزاریوں کی نگرانی جاپان برانچ کو سونپ دی گئی ہے۔ تاہم، ٹرانسلیشن آفس کراچی، پاکستان میں ترجمے کا کام پہلے کی طرح چلتا رہے گا۔ اسمبلیاں اور کنونشنیں بھی معمول کے مطابق منعقد ہوتی رہینگی۔ سفری نگہبان بھی وقفے وقفے سے کلیسیاؤں کا دورہ کرتے رہینگے۔ گویا روحانی خوراک کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔‏

▪ انٹرنیٹ اور ڈاک میں مشتہر ایسی فریب‌دہ سکیموں سے ہوشیار رہیں جنکے تحت قدرتی آفات سے متاثرہ ہمارے بھائیوں کی مدد کے بہانے پیسہ اکٹھا کِیا جاتا ہے۔ جب حالات کے تحت یہوواہ کے گواہوں کی امداد کیلئے ریلیف کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے تو ذمہ‌دار بھائیوں کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے۔ ایسی ضروریات کیلئے عطیات واچ ٹاور، ۲۵ کولمبیا ہائٹس، بروکلن، نیو یارک ۱۱۲۰۱-‏۲۴۸۳، یا اسکے کسی قریبی دفتر کو ارسال کئے جانے چاہئیں۔‏

▪ سن ۲۰۰۲ کے میموریل سیزن کیلئے خاص عوامی تقریر اتوار اپریل ۱۴ کو پیش کی جائیگی۔ تقریر کا عنوان ہوگا ”‏’‏ہولناک دن‘‏ کو یاد رکھیں!‏“‏ خاکہ فراہم کِیا جائیگا۔ جن کلیسیاؤں میں اس ویک‌اینڈ پر سرکٹ اوورسیئر کا دورہ یا اسمبلی ہوگی وہاں خاص تقریر اگلے ہفتے پیش کی جائیگی۔ کسی بھی کلیسیا میں یہ خاص تقریر اپریل ۱۴، ۲۰۰۲ سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔‏

▪ نئی مطبوعات دستیاب:‏

کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟ (‏اشتہار نمبر۲۶)‏—‏عربی، اُردو

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں