یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏01 ص.‏ 3-‏4
  • مطالعے شروع کرانے کیلئے ہمارے پاس ایک نیا ہتھیار ہے!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مطالعے شروع کرانے کیلئے ہمارے پاس ایک نیا ہتھیار ہے!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • دوسروں تک بائبل کی سچائیاں پہنچانے کا ایک طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • گفتگو شروع کرنے کے لئے اشتہار استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • بائبل کے مطالعے کی پیشکش کرنے کیلئے تیار رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 11/‏01 ص.‏ 3-‏4

مطالعے شروع کرانے کیلئے ہمارے پاس ایک نیا ہتھیار ہے!‏

۱ امریکی عورت کٹر رومن کیتھولک تھی۔ اس نے چرچ کی تعلیمات کا وفاداری سے دفاع کِیا۔ اس نے تو ویٹیکن کی زیارت بھی کی۔ تاہم، جب ایک یہوواہ کے گواہ نے اس کے دروازے پر دستک دی تو اس نے ایک گھریلو بائبل مطالعہ قبول کر لیا۔ کیوں؟ اسلئے‌کہ وہ بائبل تعلیمات سے واقف ہونا چاہتی تھی اور اس کے چرچ نے اُسے کبھی گھریلو بائبل مطالعے کی پیشکش نہیں کی تھی۔ یہ تجربہ ہمیں کیا سکھاتا ہے؟ ہم نہیں جانتے کہ کون مُفت گھریلو بائبل مطالعہ قبول کریگا۔—‏واعظ ۱۱:‏۶‏۔‏

۲ کیا آپ نے کبھی لوگوں کو یہ بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس کی ہے کہ ہم دلچسپی رکھنے والے کسی بھی شخص کو بائبل مطالعہ کرانے کیلئے تیار ہیں؟ کیا آپ کے علاقے میں ہر شخص جانتا ہے کہ ہم یہ خدمت مُفت پیش کرتے ہیں؟ ہم کیسے اس کا یقین کر سکتے ہیں کہ وہ جانتے ہیں؟ ہم نئے ہتھیار کے بھرپور استعمال سے اس بات کا یقین کر سکتے ہیں!‏ یہ چھ صفحوں پر مشتمل ایک دلکش اشتہار ہے جس کا عنوان ہے کیا آپ بائبل کی بابت مزید جاننا چاہتے ہیں؟ آئیے اس اشتہار سے اِس کی ذیلی سُرخیوں کے مطابق واقفیت پیدا کریں۔‏

۳ ‏”‏بائبل کیوں پڑھیں؟“‏ اِس کیلئے اشتہار نہایت ہی توجہ‌طلب وجوہات پیش کرتا ہے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ بائبل ”‏خدا کے پُرمحبت پیغام“‏ پر مشتمل ہے اور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ مدد کیلئے دُعا میں اس تک رسائی کیسے کی جائے اور کسطرح ہمیشہ کی زندگی کا انعام حاصل کِیا جائے۔ (‏۱-‏تھس ۲:‏۱۳‏)‏ یہ اشتہار ”‏روشن‌خیالی عطا کرنے والی،“‏ مختلف بائبل ”‏سچائیوں“‏ کا حوالہ دیتا ہے جیسے‌کہ بعدازموت ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے اور زمین پر اس قدر دُکھ‌تکلیف کیوں ہے۔ یہ ”‏بائبل میں الہٰی اصولوں“‏ کو بیان کرتا ہے جن کا اطلاق کرنے سے جسمانی فوائد کے علاوہ خوشی اور اُمید جیسی دیگر دلکش خوبیاں فروغ پاتی ہیں۔ یہ اشتہار بائبل پڑھنے کی ایک اَور وجہ بھی فراہم کرتا ہے—‏مستقبل کی بابت پیشینگوئیاں جو ظاہر کرتی ہیں کہ کیا واقع ہونے والا ہے۔—‏مکا ۲۱:‏۳، ۴‏۔‏

۴ ‏”‏بائبل سمجھنے کے لئے مدد“‏:‏ اشتہار بیان کرتا ہے:‏ ”‏ہم سب کو خدا کے کلام کو سمجھنے کیلئے مدد کی ضرورت ہے۔“‏ اس کے بعد یہ بائبل کا مطالعہ کرنے کے ہمارے طریقۂ‌کار کو بیان کرتا ہے:‏ ”‏عام طور پر بائبل کے کارآمد مطالعہ کیلئے اِس میں پائی جانے والی بنیادی تعلیمات سے آغاز کرنا اچھا رہتا ہے۔“‏ اشتہار یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ ”‏بائبل ہی سند ہے،“‏ خاص طور پر، تقاضا بروشر کا ذکر ایسی چیز کے طور پر کرتا ہے جو طالبعلموں کی ”‏مختلف مضامین کی بابت صحیفائی حوالہ‌جات کو سمجھنے“‏ میں مدد کریگا۔ اگلا ذیلی عنوان ایک پُرزور سوال اُٹھاتا ہے۔‏

۵ ‏”‏کیا آپ بائبل کی سمجھ حاصل کرنے کے لئے ہر ہفتے وقت نکالنے کیلئے تیار ہیں؟“‏ یہ اشتہار وضاحت کرتا ہے کہ بائبل مطالعے کیلئے وقت اور جگہ کا بندوبست طالبعلم کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کے اپنے گھر میں یا ٹیلیفون پر بھی کِیا جا سکتا ہے۔ بات‌چیت میں کون شریک ہو سکتے ہیں؟ اشتہار جواب دیتا ہے:‏ ”‏آپ کا پورا خاندان۔ آپ کا کوئی بھی دوست جو شریک ہونا چاہتا ہے۔ یا اگر آپ پسند کریں تو صرف آپ کیساتھ ہی بات‌چیت کی جا سکتی ہے۔“‏ مطالعہ کی نشست کو کتنا طویل ہونا چاہئے؟ یہ واضح کرتا ہے:‏ ”‏بہتیرے لوگ مطالعہ کیلئے ہر ہفتے ایک گھنٹہ مختص کرتے ہیں۔ اگر آپ تھوڑا بہت وقت نکالنے کے قابل ہیں تو گواہ بڑی خوشی سے آپ کی مدد کریں گے۔“‏ یہی کُنجی ہے!‏ ہم ہر طالبعلم کے حالات کے مطابق ردوبدل کرنے کیلئے تیار ہیں۔‏

۶ ‏”‏سیکھنے کی دعوت“‏:‏ اس کے ساتھ ایک کوپن دیا گیا ہے جس پر اشتہار کو حاصل کرنے والا تقاضا بروشر یا مُفت گھریلو بائبل مطالعے کے پروگرام کی وضاحت کرنے کیلئے ایک ملاقات کی درخواست کر سکتا ہے۔ تقاضا بروشر کے صفحۂ‌اوّل کو رنگین دکھایا گیا ہے۔ کیا آپ یہ نہیں سمجھتے کہ کیوں یہ اشتہار اَور زیادہ خلوصدل لوگوں کو ہماری مدد قبول کرنے کی حوصلہ‌افزائی کریگا؟ اب سوال یہ اُٹھتا ہے کہ ہم اس نئے ہتھیار کا بہترین استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۷ آپ کن کو یہ اشتہار پیش کر سکتے ہیں؟‏ اس اشتہار کو لوگوں کو ذاتی طور پر یا جب لوگ نہیں ملتے تو اشتہار کو ان کے گھروں پر چھوڑا جا سکتا ہے۔ اسے گھرباگھر، گلی‌کوچوں اور کاروباری علاقے میں تقسیم کِیا جا سکتا ہے۔ ہمارا لٹریچر قبول کرنے والے اور نہ کرنے والے تمام لوگوں کو پیش کریں۔ اسے تقسیم کئے جانے والے رسالوں یا دیگر مطبوعات کے اندر رکھیں۔ جب آپ کوئی خط لکھتے ہیں تو اسے خط کیساتھ ڈال دیں۔ جن لوگوں سے آپ کا رابطہ ٹیلیفون پر ہوا ہے انہیں یہ ارسال کرنے کی پیشکش کریں۔ اس کی کاپیوں کو خریداری کرتے وقت، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے وقت اور غیررسمی گواہی دیتے وقت پیش کرنے کیلئے ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔ اسے اپنے دروازے پر آنے والے ہر شخص کو دیں۔ اپنے رشتہ‌داروں، پڑوسیوں، ساتھی کارکنوں، ہم‌مکتبوں اور دیگر واقف‌کاروں کو پیش کریں۔ اس اشتہار کو ہر ملنے والے شخص کو پیش کرنے کی پوری کوشش کریں!‏ اس کے بعد کیا لائحۂ‌عمل اختیار کِیا جائے؟‏

۸ اگر فوری جوابی‌عمل دکھایا جاتا ہے:‏ بعض اشخاص یہ کہتے ہوئے فوری ردِعمل دکھائینگے کہ وہ بائبل مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا، آپ جب بھی میدانی خدمتگزاری میں شرکت کرتے ہیں تو اس بات کا یقین کر لیں کہ تقاضا بروشر کی دو عدد کاپیاں—‏ایک طالبعلم اور دوسری آپکے ذاتی استعمال کیلئے—‏ہمیشہ آپ کے پاس ہوں۔ اگر کوئی شخص رضامند ہے تو عین اسی وقت مطالعہ شروع کر دیں۔ پہلا صفحہ کھولیں اور پڑھیں ”‏جس طرح بروشر کو استعمال کِیا جائے۔“‏ اس کے بعد سبق نمبر ۱ پر جائیں اور مطالعہ کا مظاہرہ کریں۔ اس سے اَور زیادہ آسان بات کیا ہو سکتی ہے؟‏

۹ اگر آپ کے سامع کو اس کی بابت سوچنے کیلئے وقت درکار ہے:‏ زیادہ وقت گزرنے سے پہلے اس سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کریں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ کے پاس تقاضا بروشر ہو۔ آپ اُسے بروشر سے فہرستِ‌مضامین دکھائیں۔ اسے اپنے لئے زیادہ دلچسپ سبق کا انتخاب کرنے دیں۔ بروشر کو اسکے پسندیدہ سبق پر کھولکر بات‌چیت شروع کریں۔‏

۱۰ جہاں رسالے پیش کئے گئے ہیں وہاں واپس جانا:‏ اگر آپ نے رسالوں کیساتھ اشتہار چھوڑا ہے تو آپ اس رسائی کیساتھ واپس جا سکتے ہیں:‏ ”‏پچھلی مرتبہ، مجھے آپ کے پاس مینارِنگہبانی رسالے کی کاپی چھوڑ کر خوشی ہوئی تھی۔ شاید آپ نے غور کِیا کہ اس جریدے کا پورا عنوان ہے مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے۔ آج مَیں واضح کرنا چاہونگا کہ یہ بادشاہت کیا ہے اور اس کا آپ اور آپ کے خاندان کیلئے کیا مطلب ہے۔“‏ اس کے بعد تقاضا بروشر کا سبق ۶ نکالیں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس وقت ہے تو پہلے پیراگراف سے شروع کرکے پڑھیں اور اس پر بات‌چیت کریں۔ اس کے بعد کسی اَور دن واپس آنے اور سبق کو ختم کرنے کے انتظامات کریں۔‏

۱۱ آپ کے پاس اشتہار ختم نہ ہوں:‏ خدمتی نگہبان اور لٹریچر کا کام سنبھالنے والے بھائی کلیسیا میں ہر وقت بائبل کو جانیں اشتہار کی کافی زیادہ رسد دستیاب رکھنا چاہیں گے۔ کچھ کو اپنی جیب یا پرس میں، اپنی کار، کام کی جگہ پر، اپنے سکول میں، اپنے گھر کے مدخل کے نزدیک رکھیں—‏جہاں وہ آسانی سے دستیاب ہوں۔ بیشک، کچھ کو اپنے منادی کے بیگ میں ایسے مواقع کیلئے رکھیں جب آپ کسی شخص سے ملکر بائبل پر بات‌چیت کر سکتے ہیں۔‏

۱۲ دُعا ہے کہ یہوواہ ہماری کوششوں کو برکت دے:‏ تمام مسیحیوں کیلئے ایک پسندیدہ نصب‌اُلعین کسی اَور شخص کو سچائی سکھانا ہے۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏)‏ کیا آپ اِس وقت کوئی بائبل مطالعہ کرا رہے ہیں؟ اگر آپ ایسا کر رہے ہیں تو کیا آپ اپنے ہفتہ‌وار شیڈول میں ایک اَور کیلئے وقت نکال سکتے ہیں؟ اگر آپ اس وقت ایک مطالعہ نہیں کرا رہے تو یقیناً آپ ایسا کرنا چاہینگے۔ کسی شخص کو تلاش کرنے میں اپنی کوششوں پر برکت کیلئے یہوواہ سے دُعا کریں جس کیساتھ آپ مطالعہ کر سکیں۔ اس کے بعد ان دُعاؤں کی مطابقت میں عمل کریں۔—‏۱-‏یوح ۵:‏۱۴، ۱۵‏۔‏

۱۳ ہمارے پاس مطالعے شروع کرنے کیلئے ایک نیا ہتھیار ہے!‏ اس سے واقف ہوں۔ اسے خوب تقسیم کریں۔ ”‏نیکی [‏کرنے]‏ اور اچھے کاموں میں دولتمند [‏بننے]‏ اور سخاوت پر تیار“‏ رہنے کے سلسلے میں آپ نے خدا کے کلام سے جو کچھ سیکھا ہے اسے دوسرے کیساتھ شریک کرنے کی پوری کوشش کریں۔—‏۱-‏تیم ۶:‏۱۸‏۔‏

‎[Box on page 4]‎

اشتہار کو تقسیم کرنے کے مواقع

▪ جب ہم کسی سے بات‌چیت کرتے ہیں

▪ جب کوئی ہمارا لٹریچر قبول کرتا ہے

▪ جب کوئی گھر پر نہیں ملتا

▪ جب ہم واپسی ملاقاتیں کرتے ہیں

▪ جب ہم گلی‌کوچوں میں گواہی دیتے ہیں

▪ جب ہم کاروباری علاقے میں گواہی دیتے ہیں

▪ جب غیررسمی گواہی دیتے ہیں

▪ جب خط لکھتے ہیں

▪ جب پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں

▪ جب کوئی ہمارے دروازے پر آتا ہے

▪ جب رشتہ‌داروں، پڑوسیوں، ساتھی کارکنوں، ہم‌مکتبوں اور دیگر واقف‌کاروں سے بات کرتے ہیں

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں