اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ جن واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی دکھائی جاتی ہے وہاں سالانہ چندوں کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ نومبر: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ (اُردو یا پنجابی) یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ دسمبر: عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ متبادل پیشکش کے طور پر، آپ بائبل کہانیوں کی میری کتاب، دی بائبل—گاڈز ورڈز آر مینز؟، یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ جنوری: سب لوگوں کیلئے ایک کتاب یا کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟
▪ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے میں ”تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۲۰۰۲“ کا ضمیمہ دیا گیا ہے جسے ۲۰۰۲ کے دوران حوالے کیلئے سنبھال کر رکھا جانا چاہئے۔
▪ اگر آپکی کلیسیا میں یکم جنوری سے اجلاس کے اوقات تبدیل ہو رہے ہیں تو کلیسیا کے سیکرٹری کو کانگریگیشن میٹنگ انفارمیشن اینڈ ہینڈبِل ریکویسٹ فارم (ایس-۵) بھیج کر برانچ آفس کو ان تبدیلیوں سے مطلع کر دینا چاہئے۔ اگر ضرورت ہو تو اسی فارم پر ہینڈبلز کی نئی رسد کا آرڈر بھی دیا جا سکتا ہے۔ آپ جس تاریخ پر ہینڈبلز حاصل کرنا چاہتے ہیں اُس سے کمازکم آٹھ ہفتے پہلے ان کیلئے درخواست بھیجی جانی چاہئے۔
▪ کلیسیاؤں کو اکتوبر کی لٹریچر درخواست کیساتھ ہی روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا—۲۰۰۲ کیلئے آرڈر بھیجنا شروع کر دینا چاہئے۔ یہ کتابچے اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہونگے۔
▪ نئی مطبوعات دستیاب:
علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے—بڑی چھپائی—انگریزی
▪ نئی آڈیوکیسٹس دستیاب:
یہوواہ کے اختیار کا احترام کریں—آڈیوکیسٹ پر (ڈرامہ، سنگل کیسٹ)—انگریزی
▪ نئی کومپیکٹ ڈسکس دستیاب:
یہوواہ کے اختیار کا احترام کریں—کومپیکٹ ڈسک پر (ڈرامہ، سنگل ڈسک)—انگریزی
▪ نئی ویڈیو کیسٹس دستیاب:
سوویت یونین میں یہوواہ کے گواہ—آزمائش کے تحت وفادار—انگریزی