یونائیٹڈ بائے ڈیوائن ٹیچنگ—حقیقی برادرانہ اتحاد کا منظر
ایک سرکٹ اوورسیئر ایک ایسی عورت کے بائبل مطالعے پر گیا جس نے ابھی تک کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونا شروع نہیں کِیا تھا۔ اس بھائی نے اُسے یونائیٹڈ بائے ڈیوائن ٹیچنگ ویڈیو دیکھنے کی دعوت دی۔ اُسی ہفتے وہ ایک اجلاس پر حاضر ہوئی اور اپنی خوشی کا اظہار کِیا۔ اس ویڈیو سے فوری نتائج کیوں حاصل ہوئے؟ وہ اس ویڈیو میں تشدد اور نفرت سے پُر اس دُنیا میں ہمارے فعال اور بیشقیمت برادرانہ اتحاد کو دیکھ کر بڑی متاثر ہوئی تھی۔—یوح ۱۳:۳۵۔
پوری دُنیا کے اندر یہوواہ کے گواہوں کے باہمی امن اور محبت کو دیکھنے اور محسوس کرنے کے لئے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔ بعدازاں، مندرجہذیل سوالات پر غور کریں:
(۱) ”الہٰی تعلیم“ ۱۹۹۳-۱۹۹۴ کے کنونشنوں کے لئے مناسب موضوع کیوں تھا؟—میک ۴:۲۔
(۲) بعض خاندانوں کے لئے بائبل سچائی کیا مطلب رکھتی تھی؟ آپکے خاندان کیلئے اسکا کیا مطلب ہے؟
(۳) یہوواہ سے تعلیم پانا کیوں اہم ہے؟—زبور ۱۴۳:۱۰۔
(۴) بڑے بینالاقوامی کنونشنوں کی تیاری میں کس طرح کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے؟
(۵) جن مسیحی کنونشنوں پر آپ حاضر ہوئے ہیں وہاں آپ نے زبور ۱۳۳:۱ اور متی ۵:۳ کی تکمیل کیسے دیکھی ہے؟
(۶) الہٰی تعلیم کی اثرآفرینی کی عوامی شہادت کیا ہے؟—مکا ۷:۹۔
(۷) بپتسمہ پانے والے سچے مسیحیوں کی سب سے بڑی تعداد کتنی تھی؟
(۸) یہوواہ کے گواہوں میں میکاہ، پطرس اور یسوع کی کونسی باتیں پوری ہو رہی ہیں؟
(۹) کس چیز نے آپ پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ خوشحال، متحد انسانی خاندان کا وجود محض خواب نہیں ہے؟
(۱۰) آپ یہ ویڈیو کن لوگوں کو دکھائینگے اور کیوں؟
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد، ایک بہن نے بڑی عمدگی سے ان الفاظ میں اسکی تلخیص کی: ”یہ ویڈیو مجھے ہمیشہ اس حقیقت کو یاد رکھنے میں مدد دیگی کہ پوری دُنیا میں بہتیرے مسیحی بہنبھائی اس وقت وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کر رہے ہیں۔ . . . ہمارا برادرانہ اتحاد کتنا بیشقیمت ہے!“—افس ۴:۳۔