یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏01 ص.‏ 5-‏10
  • تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۲۰۰۲

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۲۰۰۲
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ذیلی عنوان
  • ہدایات
  • شیڈول
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 10/‏01 ص.‏ 5-‏10

تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۲۰۰۲

ہدایات

سن ۲۰۰۲ کے دوران تھیوکریٹک منسٹری سکول منعقد کرتے وقت حسبِ‌ذیل ترتیب پر عمل کِیا جائیگا۔‏

مواد کا ماخذ:‏ تفویضات اُردو ریوائزڈ ورشن [‏یوآروی]‏، مینارِنگہبانی [‏م]‏ ”‏آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“‏ (‏ایڈیشن ۱۹۹۰)‏ [‏ایس‌آئی]‏ اور ریزننگ فرام دی سکرپچرز [‏آرایس]‏ پر مبنی ہونگی۔‏

سکول کا آغاز گیت، دُعا اور مختصراً خیرمقدم کیساتھ وقت پر ہونا چاہئے۔ پروگرام میں پیش کی جانے والی معلومات کو پیشگی بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سکول اوورسیئر ہر حصے کو متعارف کراتے وقت پیش کئے جانے والے موضوع کی بابت بیان کریگا۔ درج‌ذیل ہدایات پر عمل کریں:‏

تفویض نمبر ۱:‏ ۱۵ منٹ۔ یہ حصہ کسی بزرگ یا خدمتگزار خادم کو پیش کرنا چاہئے اور یہ مینارِنگہبانی یا ”‏آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“‏ پر مبنی ہوگا۔ جب یہ تفویض مینارِنگہبانی پر مبنی ہو تو اسے زبانی اعادے کے بغیر ۱۵ منٹ کی ہدایتی تقریر کے طور پر پیش کِیا جانا چاہئے مگر جب ”‏آل سکرپچر“‏ کتاب پر مبنی ہو تو اسے ۱۰ تا ۱۲ منٹ کی تقریر کے طور پر اور بعدازاں اشاعت میں چھپے ہوئے سوالات استعمال کرتے ہوئے ۳ تا ۵ منٹ کے زبانی اعادے کیساتھ پیش کِیا جانا چاہئے۔ اسکا مقصد محض مواد کا احاطہ کرنے کی بجائے زیرِبحث معلومات کی عملی قدروقیمت پر توجہ مبذول کرانا اور اُن نکات کو نمایاں کرنا ہونا چاہئے جو کلیسیا کیلئے زیادہ مفید ثابت ہونگے۔ مجوزہ موضوع ہی استعمال کریں۔‏

جن بھائیوں کو یہ تقریر تفویض کی جاتی ہے اُنہیں وقت کی پابندی کرنی چاہئے۔ اگر ضروری ہو یا مقرر درخواست کرے تو ذاتی مشورہ دیا جا سکتا ہے۔‏

بائبل پڑھائی سے اہم نکات:‏ ۶ منٹ۔ یہ حصہ کسی بزرگ یا خدمتگزار خادم کو پیش کرنا چاہئے جو مؤثر طور پر مواد کا اطلاق مقامی ضروریات کے حوالے سے کریگا۔ اس کیلئے کسی عنوان کی ضرورت نہیں ہے۔ اِسے تفویض‌شُدہ پڑھائی کا محض خلاصہ نہیں ہونا چاہئے۔ اس میں تفویض‌شُدہ ابواب کا کوئی ایک آدھ منٹ کا مجموعی اعادہ شامل کِیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس کا بنیادی مقصد سامعین کی یہ سمجھنے میں مدد کرنا ہے کہ ہمارے لئے یہ معلومات کیوں اور کتنی اہم ہیں۔ اسکے بعد سکول اوورسیئر طالبعلموں کو سکول کیلئے مختلف کمروں میں بھیج دیگا۔‏

تفویض نمبر ۲:‏ ۵ منٹ۔ یہ تفویض‌شُدہ مواد کی بائبل پڑھائی ہے جسے ایک بھائی پیش کریگا، خواہ طالبعلم بنیادی سکول یا ذیلی سکول میں ہے۔ پڑھائی کیلئے تفویض‌کردہ آیات عموماً اتنی ہوتی ہیں کہ طالبعلموں کو تمہیدی اور اختتامی اظہارات کے دوران کچھ وضاحتی معلومات پیش کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس میں تاریخی پس‌منظر، نبوّتی یا عقائدی اہمیت اور اصولوں کا اطلاق شامل کِیا جا سکتا ہے۔ تمام تفویض‌شُدہ آیات بِلاتوقف پڑھی جانی چاہئیں۔ تاہم، جب پڑھی جانے والی آیات سلسلہ‌وار نہیں ہیں تو طالبعلم اُس آیت کا حوالہ دے سکتا ہے جہاں سے پڑھائی جاری رہنی ہے۔‏

تفویض نمبر ۳:‏ ۵ منٹ۔ یہ کسی بہن کو تفویض کی جائے گی۔ اس پیشکش کا مواد ریزننگ فرام دی سکرپچرز پر مبنی ہوگا۔ آپ کے علاقے کیلئے کوئی بھی موزوں پس‌منظر استعمال کِیا جا سکتا ہے اور شرکا بیٹھ کر یا کھڑے رہ کر تقریر پیش کر سکتے ہیں۔ سکول اوورسیئر خاص طور پر اس بات میں دلچسپی لیگا کہ طالبہ تفویض‌شُدہ موضوع کو پیش کرتے ہوئے خاتونِ‌خانہ کو صحائف پر استدلال کرنے میں کیسے مدد دیتی ہے۔ جس طالبہ کو یہ حصہ تفویض کِیا جاتا ہے اُسے پڑھنے کے لائق ہونا چاہئے۔ سکول اوورسیئر ایک مددگار بھی تجویز کریگا مگر اضافی مددگار کا انتخاب کِیا جا سکتا ہے۔ پس‌منظر کی بجائے بائبل کے مؤثر استعمال پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔‏

تفویض نمبر ۴:‏ ۵ منٹ۔ اس تفویض کا مواد ریزننگ فرام دی سکرپچرز پر مبنی ہوگا۔ تفویض نمبر ۴ کسی بھائی یا بہن کو دی جا سکتی ہے۔ جب یہ حصہ کسی بھائی کو تفویض کِیا جائے تو اسے ہمیشہ ایک تقریر کی شکل میں پیش کِیا جانا چاہئے۔ جب کسی بہن کو تفویض کِیا جائے تو اسے تفویض نمبر ۳ کے نمونے پر پیش کِیا جانا چاہئے۔‏

بائبل پڑھائی کا شیڈول:‏ کلیسیا میں سب کی حوصلہ‌افزائی کی جاتی ہے کہ ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی کے شیڈول کی پابندی کریں جس میں روزانہ تقریباً ایک صفحہ پڑھنا شامل ہے۔‏

نوٹ:‏ مشورت، وقت، تحریری اعادوں اور تفویضات کی تیاری کے سلسلے میں اضافی معلومات کیلئے براہِ‌مہربانی اکتوبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۳ کو دیکھیں۔‏

شیڈول

جنوری ۷ بائبل پڑھائی:‏ واعظ ۱-‏۶

گیت نمبر ۴۲

نمبر ۱:‏ واعظ کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۱۲، ۱۱۳ پ.‏ ۱-‏۸)‏

نمبر ۲:‏ واعظ ۴:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ a ’‏کیا آپ شفا پر ایمان رکھتے ہیں؟‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۰ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۱۶۱ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ کیا ہم سب اپنی انسانی پیدائش سے پہلے روحانی عالم میں رہتے تھے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۱ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۱۶۲ پ.‏ ۳)‏

جنوری ۱۴ بائبل پڑھائی:‏ واعظ ۷-‏۱۲

گیت نمبر ۱۸۷

نمبر ۱:‏ واعظ—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۱۴ پ.‏ ۱۵-‏۱۹)‏

نمبر ۲:‏ واعظ ۸:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ اگر آدم گناہ نہ کرتا تو کیا وہ انجام‌کار آسمان پر چلا جاتا؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۲ پ.‏ ۴، ۵)‏

نمبر ۴:‏ کیا خوش‌آئند مستقبل سے فائدہ اُٹھانے کیلئے آسمان پر جانا ضروری ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۳ پ.‏ ۱-‏۳)‏

جنوری ۲۱ بائبل پڑھائی:‏ غزل‌الغزلات ۱-‏۸

گیت نمبر ۱۴

نمبر ۱:‏ غزل‌الغزلات کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۱۵-‏۱۱۷ پ.‏ ۱-‏۴، ۱۶-‏۱۸)‏

نمبر ۲:‏ غزل‌الغزلات ۵:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ ۱-‏پطرس ۳:‏۱۹، ۲۰ کا کیا مطلب ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۳ پ.‏ ۴)‏

نمبر ۴:‏ ۱-‏پطرس ۴:‏۶ کا کیا مطلب ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۳ پ.‏ ۵)‏

جنوری ۲۸ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۱-‏۶

گیت نمبر ۲۹

نمبر ۱:‏ یسعیاہ کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۱۸، ۱۱۹ پ.‏ ۱-‏۸)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۲:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ کیا تمام مسیحی آسمانی زندگی کی اُمید رکھتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۴ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ ”‏نیا عہدنامہ“‏ زمین پر ابدی زندگی کی بابت کیا بیان کرتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۵ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۱۶۶ پ.‏ ۲)‏

فروری ۴ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۷-‏۱۱

گیت نمبر ۸۱

نمبر ۱:‏ ہمیں یہوواہ کی تنظیم کی ضرورت ہے (‏م۰۰ ۱/‏۱ ص.‏ ۳۰، ۳۱‏)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۸:‏۱-‏۲۲

نمبر ۳:‏ بائبل کے مطابق کتنے اشخاص آسمانی زندگی کی اُمید رکھتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۶ پ.‏ ۳، ۴)‏

نمبر ۴:‏ کیا ۱،۴۴،۰۰۰ میں صرف پیدائشی یہودی ہی شامل ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۶ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۱۶۷ پ.‏ ۳)‏

فروری ۱۱ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۱۲-‏۱۹

گیت نمبر ۵۱

نمبر ۱:‏ آپ خود کو کیسا خیال کرتے ہیں؟ (‏م۰۰ ۱۵/‏۱ ص.‏ ۲۰-‏۲۲‏)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۱۷:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ ”‏بڑی بِھیڑ“‏ کے لئے صحیفائی اُمید کیا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۷ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۱۶۸ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ آسمان پر جانے والے وہاں کیا کرینگے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۸ پ.‏ ۲-‏۶)‏

فروری ۱۸ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۲۰-‏۲۶

گیت نمبر ۵۵

نمبر ۱:‏ یہوواہ کیساتھ قربت بڑھائیں (‏م۰۰ ۱۵/‏۱ ص.‏ ۲۳-‏۲۶‏)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۲۲:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ بائبل کے مطابق کیا جسم کی موت کے بعد جان زندہ رہتی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۶۹ پ.‏ ۱-‏۵)‏

نمبر ۴:‏ بائبل کے نقطۂ‌نظر سے دوزخ کیا ہے اور کس قسم کے لوگ اُس میں جاتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۰ پ.‏ ۱-‏۳)‏

فروری ۲۵ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۲۷-‏۳۱

گیت نمبر ۳۳

نمبر ۱:‏ ایک جفاشعار بڑا نُور دیکھتا ہے (‏م۰۰ ۱۵/‏۱ ص.‏ ۲۷-‏۲۹‏)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۲۹:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ بائبل کے نقطۂ‌نظر سے کیا کوئی دوزخ سے باہر آئیگا؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۰ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۱۷۱ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ کیا شریروں کیلئے ابدی سزا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۱ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۱۷۲ پ.‏ ۱)‏

مارچ ۴ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۳۲-‏۳۷

گیت نمبر ۳

نمبر ۱:‏ کامیابی بذریعہ مستقل‌مزاجی (‏م۰۰ ۱/‏۲ ص.‏ ۴-‏۶‏)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۳۳:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ مکاشفہ میں کس ’‏ابدی عذاب‘‏ کی طرف اشارہ کِیا گیا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۲ پ.‏ ۲، ۳)‏

نمبر ۴:‏ یسوع کے مطابق ’‏آتشی جہنم‘‏ سے کیا مُراد ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۳ پ.‏ ۱-‏۳)‏

مارچ ۱۱ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۳۸-‏۴۲

گیت نمبر ۱۴۳

نمبر ۱:‏ ایک ماں کی دانشمندانہ مشورت (‏م۰۰ ۱/‏۲ ص.‏ ۳۰، ۳۱‏)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۴۲:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ گناہ کی سزا کیا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۴ پ.‏ ۱-‏۴)‏

نمبر ۴:‏ کیا یسوع نے یہ تعلیم دی تھی کہ شریر مرنے کے بعد عذاب میں مبتلا ہونگے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۴ پ.‏ ۵)‏

مارچ ۱۸ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۴۳-‏۴۷

گیت نمبر ۵۵

نمبر ۱:‏ پُرخطر علاقے سے دُور رہیں!‏ (‏م۰۰ ۱۵/‏۲ ص.‏ ۴-‏۷‏)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۴۴:‏۶-‏۲۰

نمبر ۳:‏ دولتمند اور لعزر کی تمثیل کا کیا مطلب ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۵ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ کیا بائبل کرسمس کے تہوار کی حمایت کرتی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۶ پ.‏ ۱-‏۴)‏

مارچ ۲۵ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۴۸-‏۵۲

گیت نمبر ۸۸

نمبر ۱:‏ دُعا کی طاقت (‏م۰۰ ۱/‏۳ ص.‏ ۳، ۴‏)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۴۹:‏۱-‏۱۳

نمبر ۳:‏ ستارے کی راہنمائی میں یسوع تک پہنچنے والے مجوسی کون تھے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۷ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ کرسمس کی رسومات کا جائزہ لیتے وقت ہمیں کس بات پر غور کرنا چاہئے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۷ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۱۷۸ پ.‏ ۲)‏

اپریل ۱ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۵۳-‏۵۹

گیت نمبر ۲۲۲

نمبر ۱:‏ آمادہ دل کیساتھ یہوواہ کے طالب ہونا (‏م۰۰ ۱/‏۳ ص.‏ ۲۹-‏۳۱‏)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۵۴:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ تہواروں کے سلسلے میں کن اصولوں کو ہماری راہنمائی کرنی چاہئے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۸ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۱۷۹ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ ہمیں ایسٹر اور نئے سال کے تہواروں کی بابت کیا جاننے کی ضرورت ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۷۹ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۱۸۰ پ.‏ ۲)‏

اپریل ۸ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۶۰-‏۶۶

گیت نمبر ۱۶۹

نمبر ۱:‏ یسعیاہ—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۲۳ پ.‏ ۳۴-‏۳۹)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۶۱:‏۱-‏۱۱

نمبر ۳:‏ ”‏مُردوں کی روحوں“‏ کی یاد میں منائے جانے والے تہواروں کی بنیاد کیا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۰ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۱۸۱ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۴:‏ یومِ‌ویلنٹائن، یومِ‌مادر اور حب‌الوطنی کی تقریبات کی بابت ہم کیا جانتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۱ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۱۸۲ پ.‏ ۵)‏

اپریل ۱۵ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۱-‏۴

گیت نمبر ۲۷

نمبر ۱:‏ یرمیاہ کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۲۴ پ.‏ ۱-‏۵)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۲:‏۴-‏۱۹

نمبر ۳:‏ بائبل پرستش میں مورتوں کے استعمال کی بابت کیا بیان کرتی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۳ پ.‏ ۱-‏۴)‏

نمبر ۴:‏ کیا مورتیں سچے خدا کی پرستش میں معاون چیزوں کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۳ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۱۸۴ پ.‏ ۴)‏

اپریل ۲۲ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۵-‏۸

گیت نمبر ۱

نمبر ۱:‏ نوعِ‌انسان کو مددگار کی ضرورت کیوں ہے (‏م۰۰ ۱۵/‏۳ ص.‏ ۳، ۴‏)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۷:‏۱-‏۲۰

نمبر ۳:‏ کیا ہمیں خدا کے حضور شفاعت کے لئے ”‏مُقدسین“‏ کی تعظیم کرنی چاہئے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۴ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۱۸۵ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ خدا پرستش کیلئے استعمال ہونے والی مورتوں کو کیسا خیال کرتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۵ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۱۸۶ پ.‏ ۲)‏

اپریل ۲۹ تحریری اعادہ۔ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۹-‏۱۳

گیت نمبر ۴

مئی ۶ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۱۴-‏۱۸

گیت نمبر ۵۵

نمبر ۱:‏ یسوع مسیح ہماری مدد کیسے کر سکتا ہے (‏م۰۰ ۱۵/‏۳ ص.‏ ۵-‏۹‏)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۱۷:‏۱-‏۱۸

نمبر ۳:‏ ہمیں اُن مورتوں کی بابت کیسا محسوس کرنا چاہئے جن کی شاید ہم ماضی میں تعظیم کرتے تھے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۶ پ.‏ ۳-‏۵)‏

نمبر ۴:‏ پرستش میں مورتوں کا استعمال ہمارے مستقبل پر کیسا اثر ڈال سکتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۷ پ.‏ ۱-‏۴)‏

مئی ۱۳ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۱۹-‏۲۳

گیت نمبر ۱۲۰

نمبر ۱:‏ انکساری امن کو فروغ دینے والی خوبی (‏م۰۰ ۱۵/‏۳ ص.‏ ۲۱-‏۲۴‏)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۱۹:‏۱-‏۱۵

نمبر ۳:‏ کیا لوگ بائبل معیاروں کو مسترد کرکے واقعی آزادی حاصل کر لیتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۷ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۱۸۸ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ مادی حاصلات اور الکحل کے بے‌اعتدال استعمال کی بابت بائبل کیا مشورت پیش کرتی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۸ پ.‏ ۳، ۴)‏

مئی ۲۰ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۲۴-‏۲۸

گیت نمبر ۸۱

نمبر ۱:‏ اصلاح قبول کرنے والا ایک قابلِ‌تقلید انسان (‏م۰۰ ۱۵/‏۳ ص.‏ ۲۵-‏۲۸‏)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۲۵:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ یہوواہ کیساتھ اپنے رشتے کو عزیز رکھیں اور بُری صحبتوں سے بچیں (‏آرایس ص.‏ ۱۸۹ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ کس نے انسانوں کو خدا کے احکام کو نظرانداز کرنے کی ترغیب دی؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۸۹ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۱۹۰ پ.‏ ۱)‏

مئی ۲۷ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۲۹-‏۳۱

گیت نمبر ۴۲

نمبر ۱:‏ خدا کی رُوح آجکل کیسے کام کرتی ہے؟ (‏م۰۰ ۱/‏۴ ص.‏ ۸-‏۱۱‏)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۳۰:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ ہمیں کن رُجحانات سے بچنا چاہئے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۹۰ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۱۹۱ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ جب کوئی شخص خودمختاری کی وجہ سے دُنیا کی تقلید کرنے لگتا ہے تو وہ کس کے زیرِاثر آ جاتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۹۱ پ.‏ ۲، ۳)‏

جون ۳ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۳۲-‏۳۵

گیت نمبر ۱

نمبر ۱:‏ یہوواہ کی طاقت سے تسلی پائیں (‏م۰۰ ۱۵/‏۴ ص.‏ ۴-‏۷‏)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۳۴:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ آجکل عام استعمال ہونے والے بائبل ترجموں میں خدا کا نام کہاں پایا جاتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۹۱ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۱۹۳ پ.‏ ۷)‏

نمبر ۴:‏ بیشتر بائبل ترجمے خدا کا ذاتی نام استعمال کیوں نہیں کرتے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۹۳ پ.‏ ۸–‏ص.‏ ۱۹۴ پ.‏ ۴)‏

جون ۱۰ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۳۶-‏۴۰

گیت نمبر ۲۸

نمبر ۱:‏ کیا آپ تشددپسند لوگوں کو خدائی نظر سے دیکھتے ہیں؟ (‏م۰۰ ۱۵/‏۴ ص.‏ ۲۶-‏۲۹‏)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۳۷:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ الہٰی نام کی کونسی شکل دُرست ہے، یہوواہ یا یاوے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۹۵ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۱۹۷ پ.‏ ۷)‏

نمبر ۴:‏ کیا ”‏پُرانے عہدنامے“‏ کا یہوواہ ”‏نئے عہدنامے“‏ کا یسوع مسیح ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۹۷ پ.‏ ۸–‏ص.‏ ۱۹۸ پ.‏ ۳)‏

جون ۱۷ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۴۱-‏۴۵

گیت نمبر ۴۲

نمبر ۱:‏ ”‏اپنے دل کی خوب حفاظت کر“‏ (‏م۰۰ ۱۵/‏۵ ص.‏ ۲۰-‏۲۴‏)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۴۱:‏۱-‏۱۵

نمبر ۳:‏ اگر ایک شخص یہوواہ سے ڈرتا ہے تو پھر وہ اُس سے محبت کیسے کر سکتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۹۸ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۱۹۹ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ یہوواہ کے گواہوں کے کونسے اعتقادات انہیں دوسرے مذاہب سے علیٰحدہ کرتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۱۹۹ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۲۰۰ پ.‏ ۷)‏

جون ۲۴ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۴۶-‏۴۹

گیت نمبر ۱۵

نمبر ۱:‏ کامل زندگی محض خواب نہیں!‏ (‏م۰۰ ۱۵/‏۶ ص.‏ ۵-‏۷‏)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۴۹:‏۱-‏۱۳

نمبر ۳:‏ کیا یہوواہ کے گواہ ایک امریکی مذہب ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۰۱ پ.‏ ۱-‏۶)‏

نمبر ۴:‏ کیا یہوواہ کے گواہ ایک فرقہ ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۰۲ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۲۰۳ پ.‏ ۳)‏

جولائی ۱ بائبل پڑھائی:‏ یرمیاہ ۵۰-‏۵۲

گیت نمبر ۴۱

نمبر ۱:‏ یرمیاہ—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۲۹ پ.‏ ۳۶-‏۳۹)‏

نمبر ۲:‏ یرمیاہ ۵۰:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ کیا یہوواہ کے گواہ اپنے ہی مذہب کو سچا مانتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۰۳ پ.‏ ۴، ۵)‏

نمبر ۴:‏ سچا مذہب بائبل تعلیمات کی پابندی کرتا ہے (‏آرایس ص.‏ ۲۰۴ پ.‏ ۱)‏

جولائی ۸ بائبل پڑھائی:‏ نوحہ ۱،‏ ۲

گیت نمبر ۱۴۳

نمبر ۱:‏ نوحہ کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۳۰، ۱۳۱ پ.‏ ۱-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ نوحہ ۱:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ یہوواہ کے گواہ بائبل کی وضاحت کیسے کرتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۰۴ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۲۰۵ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۴:‏ یہوواہ کے گواہوں کی تعلیمات میں تبدیلیوں کی کیا وجہ ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۰۵ پ.‏ ۴)‏

جولائی ۱۵ بائبل پڑھائی:‏ نوحہ ۳-‏۵

گیت نمبر ۸۱

نمبر ۱:‏ نوحہ—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۳۲ پ.‏ ۱۳-‏۱۵)‏

نمبر ۲:‏ نوحہ ۳:‏۱-‏۳۰

نمبر ۳:‏ یہوواہ کے گواہ گھرباگھر منادی کیوں کرتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۰۶ پ.‏ ۱-‏۴)‏

نمبر ۴:‏ یہوواہ کے گواہ کیوں ستائے جاتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۰۷ پ.‏ ۱، ۲)‏

جولائی ۲۲ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۱-‏۶

گیت نمبر ۱۶۵

نمبر ۱:‏ حزقی‌ایل کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۳۲، ۱۳۳ پ.‏ ۱-‏۶)‏

نمبر ۲:‏ حزقی‌ایل ۴:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ b ’‏آپ لوگ دُنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں شریک کیوں نہیں ہوتے؟‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۲۰۷ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۰۸ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ c ’‏مسیحیوں کو یہوواہ کی بجائے، یسوع کے گواہ ہونا چاہئے‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۲۰۸ پ.‏ ۳)‏

جولائی ۲۹ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۷-‏۱۲

گیت نمبر ۱۱۳

نمبر ۱:‏ عمدہ نمونوں سے فائدہ اُٹھائیں (‏م۰۰ ۱/‏۷ ص.‏ ۱۹-‏۲۱‏)‏

نمبر ۲:‏ حزقی‌ایل ۱۰:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ کیا یسوع مسیح ایک حقیقی شخص تھا؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۰۹ پ.‏ ۱-‏۴)‏

نمبر ۴:‏ کیا یسوع مسیح محض ایک نیک انسان تھا؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۰ پ.‏ ۱)‏

اگست ۵ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۱۳-‏۱۶

گیت نمبر ۵۱

نمبر ۱:‏ آپ بداخلاق دُنیا میں پاکدامن رہ سکتے ہیں (‏م۰۰ ۱۵/‏۷ ص.‏ ۲۸-‏۳۱‏)‏

نمبر ۲:‏ حزقی‌ایل ۱۳:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ کیا یسوع محض ایک مذہبی لیڈر تھا؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۰ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ مجموعی طور پر یہودیوں نے یسوع کو کیوں قبول نہیں کِیا تھا؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۱ پ.‏ ۱، ۲)‏

اگست ۱۲ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۱۷-‏۲۰

گیت نمبر ۴۲

نمبر ۱:‏ اختیار کا احترام کیوں کریں؟ (‏م۰۰ ۱/‏۸ ص.‏ ۴-‏۷‏)‏

نمبر ۲:‏ حزقی‌ایل ۱۷:‏۱-‏۱۸

نمبر ۳:‏ کیا یسوع مسیح واقعی خدا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۲ پ.‏ ۱، ۲)‏

نمبر ۴:‏ کیا یوحنا ۱:‏۱ یہ ثابت کرتی ہے کہ یسوع خدا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۲ پ.‏ ۴-‏۶)‏

اگست ۱۹ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۲۱-‏۲۳

گیت نمبر ۸۱

نمبر ۱:‏ آپ اختلافات کیسے نپٹاتے ہیں؟ (‏م۰۰ ۱۵/‏۸ ص.‏ ۲۳-‏۲۵‏)‏

نمبر ۲:‏ حزقی‌ایل ۲۲:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ کیا یوحنا ۲۰:‏۲۸ میں توما کے پُرجوش الفاظ یہ ثابت کرتے ہیں کہ یسوع واقعی خدا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۳ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ کیا متی ۱:‏۲۳ یہ ظاہر کرتی ہے کہ جب یسوع زمین پر تھا تو وہ خدا تھا؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۴ پ.‏ ۱-‏۳)‏

اگست ۲۶ تحریری اعادہ‏.‏ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۲۴-‏۲۸

گیت نمبر ۲۸

ستمبر ۲ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۲۹-‏۳۲

گیت نمبر ۵۱

نمبر ۱:‏ خودایثار کیوں بنیں؟ (‏م۰۰ ۱۵/‏۹ ص.‏ ۲۱-‏۲۴‏)‏

نمبر ۲:‏ حزقی‌ایل ۳۰:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ یوحنا ۵:‏۱۸ کا کیا مطلب ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۴ پ.‏ ۴، ۵)‏

نمبر ۴:‏ کیا یسوع کی تعظیم کرنا اُسے خدا ثابت کرتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۴ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۲۱۵ پ.‏ ۲)‏

ستمبر ۹ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۳۳-‏۳۶

گیت نمبر ۴۱

نمبر ۱:‏ آپ خدا کی قربت کیسے حاصل کر سکتے ہیں (‏م۰۰ ۱۵/‏۱۰ ص.‏ ۴-‏۷‏)‏

نمبر ۲:‏ حزقی‌ایل ۳۳:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ کیا یسوع کے معجزات اُسے خدا ثابت کرتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۵ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۱۶ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ کیا نجات حاصل کرنے کے لئے صرف یسوع مسیح پر ایمان لانا کافی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۶ پ.‏ ۳)‏

ستمبر ۱۶ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۳۷-‏۴۰

گیت نمبر ۱۱۳

نمبر ۱:‏ آپ کے نزدیک کامیابی کا معیار کیا ہے؟ (‏م۰۰ ۱/‏۱۱ ص.‏ ۱۸-‏۲۱‏)‏

نمبر ۲:‏ حزقی‌ایل ۳۹:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ کیا یسوع انسان بننے سے پہلے آسمان میں تھا؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۶ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۲۱۷ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ کیا یسوع آسمان میں گوشتین بدن رکھتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۷ پ.‏ ۲-‏۵)‏

ستمبر ۲۳ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۴۱-‏۴۵

گیت نمبر ۸۱

نمبر ۱:‏ خوشی سے خدا کی خدمت کریں (‏م۰۰ ۱۵/‏۱۱ ص.‏ ۲۱-‏۲۳‏)‏

نمبر ۲:‏ حزقی‌ایل ۴۲:‏۱-‏۲۰

نمبر ۳:‏ کیا یسوع مسیح ہی میکائیل مقرب فرشتہ ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۸ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ d ’‏آپ یسوع کو نہیں مانتے‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۹ پ.‏ ۱-‏۳)‏

ستمبر ۳۰ بائبل پڑھائی:‏ حزقی‌ایل ۴۶-‏۴۸

گیت نمبر ۱۹۵

نمبر ۱:‏ حزقی‌ایل—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۳۷ پ.‏ ۲۹-‏۳۳)‏

نمبر ۲:‏ حزقی‌ایل ۴۶:‏۱-‏۱۵

نمبر ۳:‏ e ’‏کیا آپ یسوع کو اپنا نجات‌دہندہ قبول کرتے ہیں؟‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۲۱۹ پ.‏ ۴، ۵)‏

نمبر ۴:‏ f ’‏مَیں نے یسوع کو اپنا نجات‌دہندہ قبول کر لیا ہے‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۲۲۰ پ.‏ ۱)‏

اکتوبر ۷ بائبل پڑھائی:‏ دانی‌ایل ۱-‏۴

گیت نمبر ۱۲۰

نمبر ۱:‏ دانی‌ایل کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۳۸، ۱۳۹ پ.‏ ۱-‏۶)‏

نمبر ۲:‏ دانی‌ایل ۱:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ کیا پیدائشی یہودی آجکل خدا کی برگزیدہ اُمت ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۲۰ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۲۲۱ پ.‏ ۴)‏

نمبر ۴:‏ کیا تمام یہودی یسوع پر ایمان لے آئینگے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۲۲ پ.‏ ۱، ۲)‏

اکتوبر ۱۴ بائبل پڑھائی:‏ دانی‌ایل ۵-‏۸

گیت نمبر ۲۷

نمبر ۱:‏ کیا آپ کو ہمیشہ ”‏دانشوروں“‏ کی باتوں کا یقین کرنا چاہئے؟ (‏م۰۰ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۲۹-‏۳۱‏)‏

نمبر ۲:‏ دانی‌ایل ۵:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ کیا نجات حاصل کرنے کیلئے یہودیوں کو یسوع پر ایمان لانا چاہئے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۲۲ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۲۳ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ کیا آجکل اسرائیل میں رُونما ہونے والے واقعات بائبل پیشینگوئی کی تکمیل کی تصدیق کرتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۲۳ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۲۲۴ پ.‏ ۲)‏

اکتوبر ۲۱ بائبل پڑھائی:‏ دانی‌ایل ۹-‏۱۲

گیت نمبر ۱۸۷

نمبر ۱:‏ دانی‌ایل—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۴۱، ۱۴۲ پ.‏ ۱۹-‏۲۳)‏

نمبر ۲:‏ دانی‌ایل ۱۰:‏۱-‏۲۱

نمبر ۳:‏ کیا اسرائیل کی بحالی کی بابت پیشینگوئیاں آجکل پوری ہو رہی ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۲۴ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۲۵ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۴:‏ کیا خدا کی بادشاہت ایک حقیقی حکومت ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۲۶ پ.‏ ۱، ۲)‏

اکتوبر ۲۸ بائبل پڑھائی:‏ ہوسیع ۱-‏۱۴

گیت نمبر ۲۲۲

نمبر ۱:‏ ہوسیع کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۴۳-‏۱۴۵ پ.‏ ۱-‏۸، ۱۴-‏۱۷)‏

نمبر ۲:‏ ہوسیع ۴:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ بادشاہت میں حکمران کون ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۲۶ پ.‏ ۳-‏۵)‏

نمبر ۴:‏ خدا کی بادشاہت انسانی حکومتوں پر کیسے اثرانداز ہوگی؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۲۷ پ.‏ ۱، ۲)‏

نومبر ۴ بائبل پڑھائی:‏ یوایل ۱-‏۳

گیت نمبر ۲۹

نمبر ۱:‏ یوایل کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۴۶-‏۱۴۸ پ.‏ ۱-‏۵، ۱۲-‏۱۴)‏

نمبر ۲:‏ یوایل ۱:‏۱-‏۲۰

نمبر ۳:‏ خدا کی بادشاہت یہوواہ کے نام کی تقدیس کریگی (‏آرایس ص.‏ ۲۲۷ پ.‏ ۳-‏۵)‏

نمبر ۴:‏ خدا کی بادشاہت تمام مخلوقات کو سچی پرستش میں متحد کریگی (‏آرایس ص.‏ ۲۲۸ پ.‏ ۱، ۲)‏

نومبر ۱۱ بائبل پڑھائی:‏ عاموس ۱-‏۹

گیت نمبر ۱۱۳

نمبر ۱:‏ عاموس کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۴۸-‏۱۵۰ پ.‏ ۱-‏۶، ۱۳-‏۱۷)‏

نمبر ۲:‏ عاموس ۱:‏۱-‏۱۵

نمبر ۳:‏ خدا کی بادشاہت جنگ اور بدعنوانی کا خاتمہ کریگی (‏آرایس ص.‏ ۲۲۸ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۲۹ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ خدا کی بادشاہت سب کیلئے خوراک فراہم کرنے کے علاوہ، بیماری کو بھی ختم کریگی (‏آرایس ص.‏ ۲۲۹ پ.‏ ۳-‏۵)‏

نومبر ۱۸ بائبل پڑھائی:‏ عبدیاہ ۱‏–‏یوناہ ۴

گیت نمبر ۱۶۵

نمبر ۱:‏ عبدیاہ اور یوناہ کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۵۱-‏۱۵۳ پ.‏ ۱-‏۵، ۱۰-‏۱۴؛ ص.‏ ۱۵۳-‏۱۵۵ پ.‏ ۱-‏۴، ۹-‏۱۲)‏

نمبر ۲:‏ عبدیاہ ۱:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ خدا کی بادشاہت سب کیلئے رہائش، روزگار اور تحفظ فراہم کریگی (‏آرایس ص.‏ ۲۲۹ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۲۳۰ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ خدا کی بادشاہت میں راستبازی اور انصاف کا دَور دَورا ہوگا (‏آرایس ص.‏ ۲۳۰ پ.‏ ۳-‏۵)‏

نومبر ۲۵ بائبل پڑھائی:‏ میکاہ ۱-‏۷

گیت نمبر ۵۵

نمبر ۱:‏ میکاہ کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۵۵-‏۱۵۸ پ.‏ ۱-‏۸، ۱۶-‏۱۹)‏

نمبر ۲:‏ میکاہ ۱:‏۱-‏۱۶

نمبر ۳:‏ خدا کی بادشاہت مُردوں کو زندہ کریگی (‏آرایس ص.‏ ۲۳۰ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۲۳۱ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۴:‏ خدا کی بادشاہت دُنیا کو محبت اور ہم‌آہنگی کا گہوارہ بنائیگی (‏آرایس ص.‏ ۲۳۱ پ.‏ ۴-‏۶)‏

دسمبر ۲ بائبل پڑھائی:‏ ناحوم ۱–‏حبقوق ۳

گیت نمبر ۱۹۵

نمبر ۱:‏ ناحوم اور حبقوق کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۵۸-‏۱۶۰ پ.‏ ۱-‏۷، ۱۱، ۱۲؛ ص.‏ ۱۶۱-‏۱۶۳ پ.‏ ۱-‏۵، ۱۲-‏۱۴)‏

نمبر ۲:‏ ناحوم ۳:‏۱-‏۱۹

نمبر ۳:‏ خدا کی بادشاہت زمین کو ایک فردوس بنائیگی (‏آرایس ص.‏ ۲۳۲ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ کیا خدا کی بادشاہت نے پہلی صدی میں حکمرانی شروع کر دی تھی؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۳۲ پ.‏ ۴-‏۶)‏

دسمبر ۹ بائبل پڑھائی:‏ صفنیاہ ۱–‏حجی ۲

گیت نمبر ۱۶

نمبر ۱:‏ صفنیاہ اور حجی کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۶۳-‏۱۶۶ پ.‏ ۱-‏۶، ۱۰-‏۱۲؛ ص.‏ ۱۶۶-‏۱۶۸ پ.‏ ۱-‏۷، ۱۳-‏۱۶)‏

نمبر ۲:‏ صفنیاہ ۲:‏۱-‏۱۵

نمبر ۳:‏ کیا خدا کی بادشاہت کی آمد سے پہلے عالمی تبدیلئ‌مذہب ضروری ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۳۳ پ.‏ ۱، ۲)‏

نمبر ۴:‏ g ’‏خدا کی بادشاہت میری زندگی میں نہیں آئیگی‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۲۳۳ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۲۳۴ پ.‏ ۱)‏

دسمبر ۱۶ بائبل پڑھائی:‏ زکریاہ ۱-‏۸

گیت نمبر ۱

نمبر ۱:‏ زکریاہ کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۶۸، ۱۶۹ پ.‏ ۱-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ زکریاہ ۶:‏۱-‏۱۵

نمبر ۳:‏ کیا چیز ظاہر کرتی ہے کہ ہم اخیر زمانہ میں رہ رہے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۳۴ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ جنگ اور کال ”‏نشان“‏ کا حصہ کیسے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۳۴ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۳۵ پ.‏ ۴)‏

دسمبر ۲۳ بائبل پڑھائی:‏ زکریاہ ۹-‏۱۴

گیت نمبر ۳۳

نمبر ۱:‏ زکریاہ—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۷۱، ۱۷۲ پ.‏ ۲۳-‏۲۷)‏

نمبر ۲:‏ زکریاہ ۹:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ لوقا ۲۱:‏۱۱ کیسے ۱۹۱۴ سے تکمیل‌پذیر ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۳۶ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ بیدینی کا بڑھ جانا کیا ظاہر کرتا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۲۳۷ پ.‏ ۱، ۲)‏

دسمبر ۳۰ تحریری اعادہ۔ بائبل پڑھائی:‏ ملاکی ۱-‏۴

گیت نمبر ۸۸

‎[Footnotes]‎

a اگر وقت اجازت دے تو علاقے کی ضروریات کے مطابق، طالبعلم کو صاحبِ‌خانہ کے دعوؤں یا اعتراضات وغیرہ کا جواب دینا چاہئے۔‏

b اگر وقت اجازت دے تو علاقے کی ضروریات کے مطابق، طالبعلم کو صاحبِ‌خانہ کے دعوؤں یا اعتراضات وغیرہ کا جواب دینا چاہئے۔‏

c اگر وقت اجازت دے تو علاقے کی ضروریات کے مطابق، طالبعلم کو صاحبِ‌خانہ کے دعوؤں یا اعتراضات وغیرہ کا جواب دینا چاہئے۔‏

d اگر وقت اجازت دے تو علاقے کی ضروریات کے مطابق، طالبعلم کو صاحبِ‌خانہ کے دعوؤں یا اعتراضات وغیرہ کا جواب دینا چاہئے۔‏

e اگر وقت اجازت دے تو علاقے کی ضروریات کے مطابق، طالبعلم کو صاحبِ‌خانہ کے دعوؤں یا اعتراضات وغیرہ کا جواب دینا چاہئے۔‏

f اگر وقت اجازت دے تو علاقے کی ضروریات کے مطابق، طالبعلم کو صاحبِ‌خانہ کے دعوؤں یا اعتراضات وغیرہ کا جواب دینا چاہئے۔‏

g اگر وقت اجازت دے تو علاقے کی ضروریات کے مطابق، طالبعلم کو صاحبِ‌خانہ کے دعوؤں یا اعتراضات وغیرہ کا جواب دینا چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں