کنونشن—خوشی کے مواقع!
۱ یہوواہ کے گواہوں کے کنونشن بڑی خوشی کے مواقع ہوتے ہیں۔ ان اجتماعات نے ایک صدی سے زیادہ عرصے کے دوران ہماری تنظیم کی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کِیا ہے۔ مختصر سے آغاز کے باوجود ہم نے اپنے عالمگیر کام پر یہوواہ کی بکثرت برکات کا مشاہدہ کِیا ہے۔ جدید زمانے میں ہمارا پہلا کنونشن ۱۸۹۳ میں شکاگو، الینوئس میں منعقد ہوا جسکی کُل حاضری ۳۶۰ تھی اور صرف ۷۰ اشخاص نے یہوواہ کیلئے اپنی مخصوصیت کی علامت میں بپتسمہ لیا تھا۔ گزشتہ سال ”خدا کے کلام پر عمل کرنے والے“ ڈسٹرکٹ کنونشنوں کی مجموعی حاضری ۹۴،۵۴،۰۵۵ تھی اور ۱،۲۹،۳۶۷ نے بپتسمہ لیا۔ یہ واقعی بہت زیادہ خوشی کا موقع تھا!
۲ بائبل وقتوں سے لیکر خدا کے لوگوں کے اجتماعات یہوواہ سے تعلیم پانے کے نمایاں ذرائع ثابت ہوئے ہیں۔ عزرا اور نحمیاہ کے زمانے میں، لوگ ”صبح سے دوپہر تک“ شریعت کی پڑھائی سنتے رہے۔ (نحم ۸:۲، ۳) اس موقع پر شریعت کی واضح سمجھ حاصل کرنے سے لوگوں کو ”بڑی خوشی“ ہوئی۔ (نحم ۸:۸، ۱۲) ہمیں بھی اس بات کی خوشی ہے کہ کنونشن ”دیانتدار اور عقلمند نوکر“ کے ذریعے ”وقت پر“ یہوواہ کی طرف سے عمدہ ہدایات اور روحانی غذا حاصل کرنے کا شاندار موقع فراہم کرتے ہیں۔ (متی ۲۴:۴۵) یسوع نے کہا تھا کہ انسان کی زندگی کا انحصار ہر اُس بات پر ہے ”جو خدا کے مُنہ سے نکلتی ہے“ اس لئے کنونشن ہماری روحانی فلاحوبہبود میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔—متی ۴:۴۔
۳ اِن پر حاضر ہونے کی بھرپور کوشش کریں: ہم سب کو اس سال ”خدا کا کلام سکھانے والے“ ڈسٹرکٹ کنونشن کے تمام دنوں پر حاضر ہونے کا ذاتی نصباُلعین بنانا چاہئے۔ ہمیں ہر روز جلدی پہنچنے اور اختتامی دُعا میں ”آمین“ کہنے تک حاضر رہنے کا منصوبہ بنانا چاہئے۔ ایسا کرنے کیلئے ہمیں اپنے شیڈول میں ردوبدل کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کنونشن پر حاضر ہونے کیلئے ہمیں اپنی ملازمت سے چھٹی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ہمیں ثابتقدم رہتے ہوئے کسی بھی کام کو التوا میں نہیں ڈالنا چاہئے۔ اگر ہمیں رہائش اور سواری درکار ہے تو اس کیلئے قبلازوقت انتظامات کرنے چاہئیں۔ اس سلسلے میں ہماری تمام کاوشیں نہایت مفید ثابت ہونگی۔
۴ یہوواہ کے گواہ کنونشن پر حاضری کی برکات کو پیسوں کے ترازو میں نہیں تولتے۔ نیو یارک شہر میں یہوواہ کے گواہوں کی ۱۹۵۸ کی بینالاقوامی اسمبلی ”الہٰی مرضی“ پر حاضر ہونے کا عزمِمُصمم کرنے والے چند اشخاص کی مثالوں پر غور کیجئے۔ ایک بھائی نے اسمبلی پر اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرنے اور حاضر ہونے کی خاطر دو ہفتوں کیلئے اپنا تعمیراتی کاروبار بند کر دیا۔ جزائر وِرجن میں ایک بھائی نے چھ افراد پر مشتمل اپنے خاندان کے ساتھ کنونشن پر حاضر ہونے کے لئے اپنی پانچ ایکڑ زمین بیچ دی۔ ایک جوڑے نے اپنے دو ماہ سے سات سال تک کے تین بچوں کو اسمبلی پر لے جانے کیلئے اپنی موٹربوٹ بیچ دی۔ کیلیفورنیا کے تین سگے بھائیوں سے کہا گیا کہ اگر اُنہوں نے اسمبلی پر جانے کیلئے کام سے چھٹی کی تو واپسی پر اُنہیں نوکری سے نکال دیا جائیگا۔ تاہم، ایسی باتیں اُنہیں اُس یادگار اسمبلی پر حاضر ہونے سے روک نہ سکیں۔
۵ یہوواہ ہماری مخلصانہ کوشش کا اَجر دیتا ہے: یہوواہ اپنے لوگوں کی کاوشوں کو دیکھتا اور اُنہیں برکت دیتا ہے۔ (عبر ۶:۱۰) مثال کے طور پر، ۱۹۵۰ کی تھیوکریسی انقریز اسمبلی [افزائشِتھیوکریسی اسمبلی] کے حاضرین نے ”نیا نظامالعمل“ کے موضوع پر ایک یادگار تقریر سنی۔ بھائی فریڈرک فرینز نے اپنے اِس بیان سے لوگوں میں جوشوولولہ پیدا کر دیا: ”کیا اِس بینالاقوامی اسمبلی کے حاضرین یہ جان کر خوش ہونگے کہ آج شام یہاں ہمارے درمیان نئی زمین کے کچھ امکانی شہزادے موجود ہیں؟“ کوئی ۵۰ سال بعد، ہم اب بھی زبور ۴۵:۱۶ کی اس واضح سمجھ سے شادمان ہیں۔
۶ گزشتہ سال کے ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونے کے بعد، ایک خاندان کے قدردان سربراہ نے لکھا: ”بھائیو، شاید آپ تصور بھی نہ کر سکیں کہ یہ کنونشن کتنا زندگیبخش ثابت ہوا ہے۔ ہمارا خاندان روزگار کی وجہ سے شہر منتقل ہو گیا تھا جس کے باعث ہماری روحانیت کو بہت نقصان پہنچا۔ . . . ہم نے اپنے مسیحی فرائض کو پسِپُشت ڈال دیا تھا۔ ہم نے اجلاسوں پر حاضر ہونا اور میدانی خدمت میں شرکت کرنا بھی بند کر دیا تھا۔ . . . اس کنونشن نے ہمارے جوشوجذبے کو بحال کر دیا ہے اور ہم پھر روحانی نشانے قائم کرنے اور انہیں حاصل کرنے کیلئے منظم ہو رہے ہیں۔“
۷ یہوواہ ہمیں ضروری روحانی خوراک فراہم کر رہا ہے۔ وہ ہمارے کنونشنوں پر عمدہ کھانوں کا دسترخوان بچھاتا ہے۔ اس فراہمی کیلئے قدردانی کو ہمیں وہی بات کہنے کی تحریک دینی چاہئے جو کُرنیلیس نے پطرس رسول کی آمد پر کہی تھی: ”اب ہم سب خدا کے حضور حاضر ہیں تاکہ جوکچھ [یہوواہ] نے تجھ سے فرمایا ہے اُسے سنیں۔“ (اعما ۱۰:۳۳) آئیے ہم سب اس سال ”خدا کا کلام سکھانے والے“ ڈسٹرکٹ کنونشن کے ہر سیشن پر ”خدا کے حضور حاضر“ ہونے کا نصباُلعین بنائیں۔