یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏01 ص.‏ 12
  • کنگڈم ہال کے لئے قدردانی دکھانا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کنگڈم ہال کے لئے قدردانی دکھانا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 8/‏01 ص.‏ 12

کنگڈم ہال کے لئے قدردانی دکھانا

۱ ”‏جب تُو خدا کے گھر کو جاتا ہے تو سنجیدگی سے قدم رکھ کیونکہ شنوا ہونے کے لئے“‏ جاتا ہے۔ (‏واعظ ۵:‏۱‏)‏ جی‌ہاں، یہوواہ کی پرستش کی جگہ ہمارے لئے بہت خاص ہے اور کنگڈم ہال کے سلسلے میں ہماری فکر اور رویہ ظاہر کریگا کہ یہ ”‏[‏یہوواہ]‏ سے تعلیم“‏ پانے کی جگہ ہے۔ (‏یسع ۵۴:‏۱۳‏)‏ کیا آپ اپنے کنگڈم ہال کیلئے ایسی قدردانی دکھاتے ہیں؟‏

۲ بادشاہتی کام میں افزائش کی وجہ سے بہتیروں نے سوسائٹی کے کنگڈم ہال فنڈ کے لئے عطیات دینے سے قدردانی کا اظہار کِیا ہے۔ یہوواہ سچی پرستش کیلئے ایسی فیاضی اور عقیدت کو برکت بخشتا ہے۔ لیکن ہم اپنی پرستش کی جگہ کو اچھی حالت میں رکھنے کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ نحمیاہ نے ’‏خدا کے گھر کو نہ چھوڑنے‘‏ کی اہمیت کو سمجھ لیا تھا۔ (‏نحم ۱۰:‏۳۹‏)‏ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا کنگڈم ہال ہمارے علاقے میں سچی پرستش کا مرکز ہے لہٰذا یہ ہماری پُرمحبت توجہ اور دیکھ‌بھال کا مستحق ہے۔ کاش ہم سب اپنے رویے اور صفائی کے بندوبست کی حمایت کرنے سے یہوواہ کی پرستش کے مقام کے وقار کو سربلند رکھیں۔‏

۳ قدردانی کے اظہار:‏ پاکستان میں کنگڈم ہالز کے سلسلے میں بعض بھائیوں کی طرف سے یہ اظہارات کئے گئے ہیں۔ ’‏ہم کنگڈم ہال کی تجدید کیلئے آپکی مدد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہوواہ کی پرستش کیلئے ایک نفیس عمارت کو حاصل کر کے کلیسیا نہایت شکرگزار ہے۔ ہماری کلیسیا نے سوسائٹی کے کنگڈم ہال فنڈ اور مقامی تعمیراتی کاموں کی ہمیشہ خوشی سے حمایت کی ہے اِسلئے ہم بھی مدد کرنا جاری رکھینگے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دوسری کلیسیاؤں کو بھی اس فراخدلانہ اور اہم فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔‘‏

۴ ’‏ہم سوسائٹی کے کنگڈم ہال فنڈ کی مدد کے لئے نہایت شکرگزاری کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ اِس مدد کے بغیر ہمارے کنگڈم ہال کی تجدید بڑی مشکل اور تاخیر سے ہوتی۔ یہوواہ کی حکمت یقیناً اس بندوبست کی شہادت ہے۔ دو سال پہلے جو بات ناممکن نظر آتی تھی اب وہ ایک حقیقت بن چکی ہے—‏یہ تمام ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی فراخدلی کا نتیجہ ہے۔‘‏

۵ اپنی قدردانی دکھانے کا طریقہ:‏ ہم سب کنگڈم ہال کیلئے قدردانی دکھا سکتے ہیں خواہ اِسے صاف کرنے کی ہماری باری ہو یا نہ ہو۔ کیسے؟ ایک سادہ سی بات تو یہ ہے کہ ہال میں داخل ہونے سے پہلے ہمیں اپنے جوتوں کو صاف کرنا چاہئے تاکہ کوئی گرد یا کوئی اَور گند ہال میں نہ آئے۔ جب سڑکوں پر کیچڑ ہو تو اس بات کا خاص خیال رکھا جانا چاہئے۔ اگر ہم بیت‌الخلا استعمال کرتے ہیں تو دوسرے شخص کیلئے اسے صاف چھوڑنا چاہئے۔ لٹریچر اور رسالوں کے کاؤنٹر پر کام کرنے والے بھائی خالی ڈبوں کو فوراً ٹھکانے لگانے سے قدردانی دکھا سکتے ہیں۔ تمام کچرا ڈبوں میں ڈالنا چاہئے کیونکہ اِنہیں اسی مقصد کیلئے رکھا گیا ہے۔ اگر ہم فرش پر کوئی کوڑاکرکٹ پڑا دیکھتے ہیں تو ہمیں اِسے دوسروں کیلئے چھوڑ دینے کی بجائے خود اُٹھا لینا چاہئے۔‏

۶ کنگڈم ہال کو باقاعدہ شیڈول کے مطابق صاف کِیا جانا چاہئے۔ صفائی کے لئے سامان بآسانی دستیاب ہونا چاہئے۔ صفائی کے لئے ایک فہرست بنا کر ایسی جگہ پر لگائیں جہاں پر بہن‌بھائی آسانی سے اِسے دیکھ کر معلوم کر سکیں کہ کیا کیا کام کِیا جانا ہے۔ دو مختلف فہرستیں بنائی جا سکتی ہیں، ایک اجلاس کے بعد عام صفائی کے لئے اور دوسری ہفتہ‌وار مکمل صفائی کے لئے۔ یقیناً ہم سب کو آلات یا فرنیچر کو توڑنے یا خراب کرنے سے بھی بچنا چاہئے۔ اگر آپ دیواروں پر نشان، ٹوٹی ہوئی کُرسیاں، نلکوں میں خرابی، فیوز بلب یا کوئی اَور ایسی ہی چیز دیکھتے ہیں تو بِلاتاخیر کنگڈم ہال کی دیکھ‌بھال کے لئے ذمہ‌دار بھائی کو مطلع کریں۔‏

۷ پُرجوش روح کو برقرار رکھیں:‏ سوسائٹی کے کنگڈم ہال فنڈ کی مدد کیلئے تمام بھائیوں اور بہنوں کی فراخدلی کی تعریف کی جاتی ہے۔ کلیسیاوَں میں ”‏برابری“‏ کا عمل جاری ہے۔ (‏۲-‏کر ۸:‏۱۴، ۱۵‏)‏ کنگڈم ہال کی تعمیر یا تجدید کے دوران جوش‌وخروش، ولولہ اور مثبت روح کام کی کامیابی میں مددگار ہوتی ہے۔ دیگر اشخاص کو سچائی کے علم سے روشناس کرانے کی تلاش کے دوران بھی ایسی ہی روح کا مظاہرہ کِیا جانا چاہئے اور کنگڈم ہال میں حاضر ہونے کے لئے اُن کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ ایسا جوش‌وخروش قدردانی کے اظہار کو نمایاں کریگا جسکے نتیجے میں اجلاسوں کی حاضری میں اضافہ اور کلیسیا کی ترقی ہوگی۔‏

۸ اگر ہم اپنی خدمتگزاری کو متواتر وسیع اور اس کام میں جانفشانی کرتے ہیں تو بِلاشُبہ یہوواہ کی برکات مسلسل ہمارے ساتھ ہونگی۔ (‏لو ۱۳:‏۲۴‏)‏ ہم نہیں جانتے کہ ہم مستقبل میں کونسی ترقی اور اضافے کو دیکھینگے۔ لیکن ہمیں مستقبل میں پرستاروں کی اکثریت کو خوش‌آمدید کہنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ یہ اب ہم سے تیاری کا تقاضا کرتا ہے۔ پس، ہم یہوواہ سے مسلسل برکت اور راہنمائی کیلئے دُعا کرتے رہیں۔ دُعا ہے کہ ہم سب مستقبل کیلئے تعمیراتی کاموں میں جسمانی، مادی اور روحانی طور پر یہوواہ کیساتھ کام کرنے والے بنیں۔ اگر ہم ان آخری ایّام میں بادشاہتی تنظیم میں تیزی سے آنے والوں کی مناسب پروا کرتے ہیں تو یہوواہ واقعی ہمیں برکت دے گا۔—‏یسع ۶۰:‏۱۱،‏ ۲۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں