اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اگست: ۳۲ صفحات کا کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے: کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اٹھائیں!، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“ شُڈ یو بیلیو ان دی ٹرینٹی؟، دی ڈیوائن نیم دیٹ وِل انڈیور فارایور، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، وَٹ از دی پرپز آف لائف—ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟ اور وین سموَن یو لَو ڈائیز۔ جہاں مناسب ہو بروشر سب لوگوں کے لئے ایک کتاب، آور پرابلمز—ہو وِل ہیلپ اَس سولو دیم؟، سپرٹس آف دی ڈیڈ—کین دے ہیلپ یو اور ہارم یو؟ ڈو دے رئیلی ایگزسٹ؟ اور وِل دئیر ایور بی اے ورلڈ وِدآؤٹ وار؟ پیش کئے جا سکتے ہیں۔ ستمبر: لائف—ہاؤ ڈِڈ اِٹ گٹ ہیئر؟ بائے ایولوشن اور بائے کریئیشن؟ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ جن واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی پائی جاتی ہے وہاں چندے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ نومبر: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اگر لوگوں کے پاس یہ پہلے ہی سے موجود ہیں تو مینکائنڈ سرچ فار گاڈ یا کوئی بھی پُرانی کتاب استعمال کی جا سکتی ہے۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُس کی طرف سے نامزد کسی شخص کو یکم ستمبر یا اس کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو کلیسیا کے حسابات کی جانچ کرنی چاہئے۔ جب یہ مکمل ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اس کا اعلان کریں۔
▪ کلیسیاؤں کو ستمبر کیلئے لٹریچر درخواست کیساتھ ۲۰۰۲ کیلنڈر آف جیہوواز وِٹنسز کی درخواست بھی بھیج دینی چاہئے۔ یہ کیلنڈر صرف انگریزی میں دستیاب ہوگا۔
▪ تمام کلیسیا کو ۲۰۰۲ کے دوران استعمال ہونے فارمز کی مناسب رسد بھیج دی گئی ہے۔ براہِمہربانی اِن فارمز کو احتیاط سے استعمال کریں۔ اِنہیں صرف اِنکے مخصوص مقصد کے تحت استعمال کِیا جانا چاہئے۔
▪ اِس خدمتی سال سے جب بھی پائنیر خدمتی سکول منعقد ہوگا تو جن باقاعدہ پائنیروں کی عمر ۱۶ سال سے کم ہوگی وہ اس میں شامل نہیں ہو پائینگے۔ جن نابالغ پائنیروں کے والدین اس سکول میں حصہ لینے کے اہل ٹھہرتے ہیں صرف اُنہیں خصوصی رعایت دی جائیگی۔
▪ تمام دستیاب لٹریچر اور رسالوں کی سالانہ فہرست جتنی جلدی ہو سکے اگست ۳۱، ۲۰۰۱ سے پہلے مکمل ہو جانی چاہئے۔ یہ فہرست لٹریچر کے منتظم کی طرف سے لئے گئے ماہانہ اعداد کے برابر ہوتی ہے اور میزان کو فہرست کے فارم (ایس-۱۸) پر درج کر دینا چاہئے۔ تمام کلیسیاؤں میں لٹریچر گروپ میں سے میگزین سرونٹ سے دستیاب رسالوں کی تعداد حاصل کی جا سکتی ہے۔ ہر منتظم کلیسیا فہرست کے تین فارم حاصل کرتی ہے (ایس-۱۸)۔ براہِمہربانی اِن کی اصل کاپی ستمبر ۶ سے پہلے برانچ کو ارسال کر دیں۔ اِس کی ایک کاربن کاپی اپنی فائلز کے لئے رکھیں۔ تیسری کاپی ورک شیٹ کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ منتظم کلیسیا کے سیکرٹری کو فہرست کی جانچ کرنی چاہئے۔ اُسے اور منتظم کلیسیا کے صدارتی نگہبان کو فارم پر دستخط کرنے چاہئیں۔
▪ نئی مطبوعات دستیاب:
”آل سکرپچر انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“—تامل
کیسے فردوس کی راہ تلاش کی جائے (مسلمانوں کیلئے)—تامل
آئزائعز پرافیسی—لائٹ فار آل مینکائنڈ ۱—پنجابی (گرمکھی)
بائبل کہانیوں کی میری کتاب (چھوٹا سائز)—تامل
آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!—بنگالی
▪ نئی آڈیوکیسٹیں دستیاب:
خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ (ایک کیسٹ میں)—اُردو