خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از مئی ۱۴
گیت ۳
۶ منٹ: مقامی اعلانات اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۹ منٹ: موسمِگرما کیلئے آپکے کیا منصوبے ہیں؟ ایک بزرگ یا خادم اور اسکا خاندان موسمِگرما کے مہینوں میں اپنے منصوبوں پر باتچیت کرتے ہیں۔ وہ سپیشل اسمبلی ڈے کے تمام سیشنوں پر حاضر ہونے، امدادی پائنیر خدمت کرنے، تعطیلات پر جانے اور سیروتفریح کرنے کی بابت باتچیت کرتے ہیں۔ وہ سب اِس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اُنہیں کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے، میدانی خدمت میں شرکت کرنے اور خاندانی بائبل مطالعے جیسی تھیوکریٹک کارگزاریوں کو سفر کے دوران بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ وہ اس بات کا یقین کر لینگے کہ وہ گھر میں یا شہر سے باہر ہونے کے باوجود، اپنی میدانی خدمت کی کارگزاری کی رپورٹ سیکرٹری کو ضرور بھیجیں گے۔
۱۴ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۶ منٹ: ”آپ حوصلہشکنی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔“ فروری ۱، ۲۰۰۱ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۲۰ پر مشتمل تقریر۔ ان سوالوں کے جوابات پر زور دیں: حنّہ نے کیسے غلطفہمی دُور کی اور کن نتائج کیساتھ؟ اپنے خدمتی استحقاق سے محروم ہو جانے کے بعد مرقس کیسے ایک عمدہ مثال تھا؟ ایلیاہ کیساتھ یہوواہ کے برتاؤ سے ہم کونسی حوصلہافزائی پاتے ہیں؟ حوصلہشکنی سے نپٹنے کا شیطان کے یہوواہ کو چیلنج کرنے سے کیا تعلق ہے؟
گیت ۲۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۲۱
گیت ۵۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۷ منٹ: ”آپکے خیال میں کیا آپکو غلط سمجھا گیا ہے؟“ اپریل ۱، ۲۰۰۱ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۲۰ پر مبنی ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔ ذیلی عنوان ”پُرمحبت طریقے سے معاملات کی وضاحت کریں“ کے حصے پر زور دیں۔ واضح کریں کہ متی ۵:۲۳، ۲۴؛ کل ۳:۱۳، ۱۴؛ واعظ ۷:۹، ۲۱، ۲۲ کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔
۱۸ منٹ: اپنے بائبل طالبعلموں کی بپتسمے کے لائق ٹھہرنے کے لئے مدد کرنا۔a یہ ظاہر کرتے ہوئے آخری پیراگراف پر زور دیں کہ کیسے بائبل طالبعلموں کو کلیسیائی بزرگوں کے ساتھ بپتسمے کے سوالات پر باتچیت کرتے وقت مشق کئے ہوئے جوابات دینے کی بجائے اپنے دل سے جوابات دینے کی ضرورت ہے۔
گیت ۸۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۲۸
گیت ۳۳
۱۳ منٹ: مقامی اعلانات۔ تمام پبلشروں کو مئی کے مہینے کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۷ منٹ: ”خدا کا کلام . . . مؤثر . . . ہے۔“b دو خوب تیارشُدہ مظاہرے بھی شامل کریں جو ظاہر کریں کہ کیسے مختصر سی پیشکشیں خدا کے کلام پر توجہ مرکوز کرا سکتی ہیں۔
گیت ۱۱۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۴
گیت ۲۲۲
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات اور میدانی خدمت سے حاصل ہونے والے تجربات۔
۱۵ منٹ: ”فصل کی کٹائی میں بھرپور شرکت کریں۔“c پیراگراف ۴ پر باتچیت کرتے وقت یہ ظاہر کرتے ہوئے نومبر، ۱۹۹۶ کے مینارِنگہبانی صفحہ ۱۶، پیراگراف ۱۰ سے مثال شامل کریں کہ بعض اپنی خدمتگزاری کو وسیع کرنے کیلئے کیا کر رہے ہیں۔
۱۸ منٹ: ”رسالے بادشاہت کا اعلان کرتے ہیں۔“d اردو زبان میں ماہانہ ایڈیشن کے طور پر جاگو! کی دستیابی کیساتھ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ ہر ہفتے گرمجوشی سے رسالے پیش کریں۔ ہر شخص کے مطابق پیشکش کو ڈھالنے کے سلسلے میں پیراگراف ۶ کی پیشکشوں کے دو یا تین مختصر مظاہرے کرائیں۔ واضح کریں کہ کیسے مختلف مضامین منتخب کئے جا سکتے ہیں جو ایک مرد، عورت، عمررسیدہ شخص یا ایک نوجوان کو پسند آ سکتے ہیں۔
گیت ۱۶۹ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔