یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏01 ص.‏ 13
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • کلیسیائی کتابی مطالعے کا بندوبست ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • مُنادی کے گروپ سے فائدہ حاصل کریں۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • کلیسیائی کتابی مطالعہ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • اپنے کلیسیائی کتابی مطالعہ کے کنڈکٹر کے ساتھ تعاون کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 4/‏01 ص.‏ 13

سوالی بکس

▪ کلیسیائی کتابی مطالعے کا ایک نیا گروپ تشکیل دینا کب موزوں ہوگا؟‏

کنگڈم ہال سمیت کتابی مطالعے کے تمام مقامات پر حاضری کو ۱۵ یا اس سے کچھ کم رکھنے کی غرض سے نیا گروپ تشکیل دینے کی بابت غور کِیا جا سکتا ہے۔ اسکی سفارش کیوں کی جاتی ہے؟‏

جب کلیسیائی کتابی مطالعے کے گروپ چھوٹے ہوتے ہیں تو کنڈکٹر حاضر ہونے والے ہر شخص کو بہتر توجہ دینے کے قابل ہوتا ہے۔ مزیدبرآں، ایسے ماحول میں ہر ایک کو تبصرہ پیش کرنے کا پورا موقع ملتا ہے جو اپنے ایمان کا علانیہ اقرار کرنے کے لئے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ (‏عبر ۱۰:‏۲۳؛‏ ۱۳:‏۱۵‏)‏ کلیسیا کے علاقے میں مختلف مقامات پر چھوٹے گروپوں کو تشکیل دینے سے کلیسیائی کتابی مطالعے اور خدمتگزاری کے اجلاسوں میں شرکت کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ جن کلیسیاؤں نے کتابی مطالعے کے گروپوں میں اضافہ کِیا ہے اُنکی کتابی مطالعے کی مجموعی حاضری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔‏

بعض مخصوص حالات کے تحت دوسرا گروپ تشکیل دینا قرینِ‌مصلحت ہو سکتا ہے خواہ وہ قدرے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔ دُوراُفتادہ علاقے یا جن گروپوں میں بہت زیادہ حاضری کے باعث بیٹھنے کی جگہ نہیں ہوتی وہاں ایسا کِیا جا سکتا ہے۔ اگر ضرورت ہو تو عمررسیدہ لوگوں، رات میں کام کرنے والوں یا ایسی بہنوں کے فائدے کیلئے جنکے شوہر گواہ نہیں ہیں، دن کے وقت بھی گروپ کا بندوبست کِیا جا سکتا ہے۔‏

کتابی مطالعے کے ہر گروپ میں روحانی طور پر مضبوط اور سرگرم پبلشروں کے علاوہ لائق کنڈکٹر اور قاری بھی تفویض کِیا جانا چاہئے۔ بھائیوں کو کلیسیا میں ایسی ضروریات پوری کرنے کیلئے ترقی کرنی چاہئے۔‏

کلیسیا کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بزرگ اس بات کا خیال رکھ سکتے ہیں کہ کلیسیائی کتابی مطالعے کے گروپوں میں حاضر ہونے والوں کی تعداد مناسب ہے اور روحانی طور پر اُن کی اچھی دیکھ‌بھال ہو رہی ہے نیز وہ ایسے مقامات پر منعقد ہوتے ہیں جہاں پہنچنا آسان ہے۔ جب کبھی ضرورت محسوس ہو تو نئے گروپ تشکیل دئے جا سکتے ہیں تاکہ سب لوگ اس خاص روحانی بندوبست سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکیں۔ کیا آپ اپنے گھر کو کتابی مطالعہ منعقد کرنے کے لئے پیش کر سکتے ہیں؟ ایسا کرنے والے بہتیرے اشخاص نے روحانی برکات حاصل کی ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں