یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏01 ص.‏ 13
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 4/‏01 ص.‏ 13

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے اپریل اور مئی:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے۔ جن واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی دکھائی جاتی ہے وہاں سالانہ چندے پیش کئے جا سکتے ہیں۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کے نقطۂ‌نظر سے علم کی کتاب یا تقاضا بروشر پیش کریں۔ جون:‏ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے پر توجہ دیں۔ جولائی:‏ ذیل میں درج کوئی بھی ۳۲ صفحات پر مشتمل بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے:‏ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر اَبد تک زندگی کا لُطف اٹھائیں، ”‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں،“‏ شُڈ یو بیلیو ان دی ٹرینٹی؟، دی ڈیوائن نیم دیٹ وِل انڈیؤر فارایور، وہ حکومت جو فردوس لائے گی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ وَٹ از دی پرپز آف لائف—‏ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟ اور وین سم وَن یو لَو ڈائیز۔ جہاں مناسب ہو بروشر سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، آور پرابلمز—‏ہو وِل ہیلپ اَس سولو دیم؟ سپرٹس آف دی ڈیڈ—‏کین دے ہیلپ یو اور ہارم یو؟ ڈو دے رئیلی ایگزسٹ؟ اور وِل دئیر ایور بی اے ورلڈ وِدآؤٹ وار؟ پیش کئے جا سکتے ہیں۔‏

▪ ”‏تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۲۰۰۱“‏ کی تفویضات نمبر ۳ اور ۴ ریزننگ بُک سے ترجمہ‌شُدہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شائع ہونے والے ضمیموں کے منتخب صفحات اور پیراگراف سے لی گئی ہیں۔ صرف اُن پیراگراف کو شمار کریں جنکے شروع میں تھوڑی سی جگہ چھوڑی گئی ہے۔‏

▪ سوسائٹی کے لئے تمام صدارتی نگہبانوں اور سیکرٹریوں کے موجودہ پتے اور ٹیلی‌فون نمبر اپنے پاس رکھنا ضروری ہے۔ اگر کسی وقت ان میں تبدیلی ہوتی ہے تو سیکرٹری کو صدارتی نگہبان/‏سیکرٹری کے پتے میں تبدیلی کا فارم (‏29-S)‏ بھر کر بِلاتاخیر سوسائٹی کو بھیج دینا چاہئے۔‏

▪ کلیسیائی سیکرٹری کو باقاعدہ پائنیر خدمت درخواست فارم (‏205-S)‏ اور امدادی پائنیر خدمت درخواست فارم (‏S-205b)‏ کافی مقدار میں اپنے پاس رکھنے چاہئیں۔ انہیں لٹریچر درخواست فارم (‏14-S)‏ پر آرڈر کِیا جا سکتا ہے۔ کم‌ازکم ایک سال کی رسد دستیاب رکھیں۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ تمام باقاعدہ پائنیر خدمت درخواست فارم اچھی طرح پُر کئے گئے ہیں۔ اگر درخواست‌دہندگان کو اپنے بپتسمے کی صحیح تاریخ یاد نہیں تو اُنہیں تاریخ کا اندازہ لگا کر اُسکا ریکارڈ رکھنا چاہئے۔‏

▪ کمزور بینائی والے اشخاص کے فائدے کے لئے آئزائعز پرافیسی‏—‏لائٹ فار آل مینکائنڈ ۱ کا موٹی لکھائی والا ایڈیشن تیار کِیا جا رہا ہے۔ رسالے کے سائز کی یہ غیرمجلد کتاب ۵۱۲ صفحات پر مشتمل ہوگی جس میں تصاویر نہیں ہونگی اور اس کی لکھائی دو مطالعے کے مضامین والے واچ‌ٹاور کے بڑے ایڈیشنوں کی لکھائی کے برابر ہوگی۔ فی‌الحال یہ کتاب صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہوگی۔ دیگر زبانوں میں دستیابی کی صورت میں اعلان کر دیا جائے گا۔ یہ آئزائعز پرافیسی ۱ لارج پرنٹ کے طور پر درخواست فارم میں درج کی جا سکتی ہے۔‏

▪ جولائی ۳۰، ۲۰۰۱ سے شروع ہونے والے ہفتے سے ہم کلیسیائی کتابی مطالعے میں بائبل کہانیوں کی میری کتاب کا مطالعہ کریں گے۔‏

▪ جب کبھی کسی دوسرے مُلک کے سفر کے دوران کلیسیائی اجلاسوں، سرکٹ اسمبلی یا ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونے کا پروگرام ہو تو تاریخ، وقت اور مقام کے سلسلے میں معلومات کیلئے اُس مُلک میں کام کی نگرانی کرنے والے برانچ دفتر سے درخواست کریں۔ حالیہ ائیربُک کے آخری صفحہ پر برانچ دفاتر کے پتوں کی فہرست موجود ہے۔‏

▪ نئی مطبوعات دستیاب:‏

یہوواہ کون ہے؟ (‏اشتہار نمبر ۲۳)‏—‏بنگالی

خدائی راہنمائی—‏ہمارے لئے فردوس کی راہ—‏بنگالی، گجراتی، اُردو

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں