یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏01 ص.‏ 14
  • سادگی بہتر ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سادگی بہتر ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • سادہ اور موثر پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • اگر یہ نتیجہ‌خیز ثابت ہوتی ہے تو اُسے استعمال کریں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • مجوزہ پیشکشیں استعمال کرنے کا طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • تیار رہنے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 4/‏01 ص.‏ 14

سادگی بہتر ہے

۱ نوجوان پبلشر اکثر جن لوگوں کو بادشاہتی پیغام سناتے ہیں اُن کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب کیوں ہو جاتے ہیں؟ ایک وجہ تو یہ ہے کہ وہ سادہ الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ بعض پبلشر یہ سوچ سکتے ہیں کہ مؤثر گواہی دینے کے لئے اپنی پیشکش میں بڑےبڑے الفاظ استعمال کرنا ضروری ہے۔ تاہم، تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ایک سادہ اور واضح پیشکش بہتر رہتی ہے۔‏

۲ یسوع نے خدا کی بادشاہت کا اعلان سادہ اور آسان طریقے سے کِیا تھا اور اُس نے اپنے شاگردوں کو بھی ایسا ہی کرنے کی تربیت دی تھی۔ (‏متی ۴:‏۱۷؛‏ ۱۰:‏۵-‏۷؛‏ لو ۱۰:‏۱،‏ ۹‏)‏ اُس نے اپنے سامعین کی توجہ حاصل کرکے اُنکے دلوں تک رسائی کرنے کیلئے سادہ تعارفات، سوالات اور تمثیلیں استعمال کی تھیں۔ (‏یوح ۴:‏۷-‏۱۴‏)‏ اگر ہم یسوع کے نمونے کی پیروی کرتے ہوئے آسانی سے سمجھ میں آنے والے الفاظ میں پیغام پیش کرتے ہیں تو یہ نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔‏

۳ ہمیں ”‏بادشاہی کی .‏ .‏ .‏ خوشخبری“‏ کا پیغام سنانا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ بادشاہت کو بنیادی موضوع کے طور پر استعمال کرنا اپنی پیشکش کو سادہ رکھنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ ایسے موضوعات پر بات‌چیت کریں جن میں آپکے سامعین کی دلچسپی ہو۔ عموماً عورتیں سیاست کی بجائے اپنے خاندان میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔ ایک باپ کیلئے روزگار اور خاندان کا تحفظ فوری توجہ کا حامل ہوتا ہے۔ نوجوان اپنے مستقبل میں جبکہ عمررسیدہ لوگ اچھی صحت اور تحفظ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ عام طور پر لوگ دوسرے ممالک کے واقعات کی بجائے مقامی واقعات کی بابت زیادہ فکرمند ہوتے ہیں۔ عمومی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کرنے کے بعد، ان برکات پر توجہ دلائیں جن سے فرمانبردار انسان خدا کی بادشاہت کے تحت لطف‌اندوز ہونگے۔ ایک صحیفے کیساتھ چند جچے‌تُلے سادہ الفاظ آپکے سامعین کی دلچسپی کو اُبھارنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔‏

۴ آپ یوں گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں:‏

▪ ”‏آپ بِلاشُبہ اس بات سے متفق ہونگے کہ نسلِ‌انسانی بہتیری لاعلاج بیماریوں کا شکار ہے۔ تاہم، کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ عنقریب تمام بیماریوں اور موت کو ختم کر دے گا؟“‏ جواب دینے دیں اور پھر مکاشفہ ۲۱:‏۳، ۴ پڑھیں۔‏

۵ دُعا ہے کہ آپ سادہ اور واضح پیشکشوں کے ذریعے اپنے علاقے کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے دل‌ودماغ تک پہنچیں اور اُنہیں یہوواہ اور ہمیشہ کی زندگی سے مستفید ہونے کے امکان کی بابت سیکھنے میں مدد دینے کے قابل ہوں۔—‏یوح ۱۷:‏۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں