اپنے نیک کاموں سے یہوواہ کی تمجید کریں
۱ جب آپ کسی شدید طوفان میں پھنس جاتے ہیں تو اُس وقت پناہ کا ملنا کتنا تسکینبخش ہوتا ہے! اگر یہ مقام اندر سے گرم اور محفوظ ہو اور وہاں کے مکین مہماننواز ہوں تو آپ وہاں خوشی سے رہیں گے۔ بادشاہتی منادی کا کام شیطانی نظام سے بچنے کے لئے ایسی ہی پناہگاہ کی طرف لوگوں کی توجہ دلاتا ہے۔ کیا روزمرّہ زندگی میں ہمارا چالچلن دوسرے لوگوں کی یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ یہ محفوظ مقام کتنا دلکش ہے؟ جیہاں، اسلئے کہ یسوع نے کہا تھا کہ لوگ ’ہمارے نیک کاموں کو دیکھ کر ہمارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجید کریں گے۔‘—متی ۵:۱۶۔
۲ ہم کیسا چالچلن برقرار رکھ سکتے ہیں تاکہ ہمارے کام دوسرے لوگوں کو یہوواہ اور اُسکی تنظیم کی طرف راغب کر سکیں؟ لوقا ۶:۳۱ اور ۱۰:۲۷ میں درج یسوع کے الفاظ کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے سے ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں ساتھی انسانوں کیلئے پُرمحبت فکرمندی ظاہر کرنے کی تحریک ملیگی جو ہمیں اس سردمہر اور لاپروا دُنیا سے فرق کریگی۔
۳ ایک بہن نے کشتی میں سفر کے دوران دیکھا کہ ایک نوجوان خاتون کی طبیعت اتنی خراب ہوگئی کہ وہ اپنے بچے کی دیکھبھال نہیں کر پا رہی تھی۔ بہن نے بچے کو سنبھالنے کی پیشکش کی۔ جب اس عورت نے پوچھا کہ وہ اسکا شکریہ کیسے ادا کر سکتی ہے تو بہن نے کہا: ’اگلی بار جب یہوواہ کے گواہ آپ سے ملنے آئیں تو براہِمہربانی اُنکی بات ضرور سنیں۔‘ اس عورت نے ایسا ہی کِیا اور اب وہ اور اُسکا شوہر گواہ ہیں۔ بادشاہتی پیغام کیلئے اُنکے جوابیعمل کی وجہ نیک کام تھے۔
۴ ہماری پوری زندگی اس میں شامل ہے: آسپڑوس، جائےملازمت، سکول اور سیروتفریح کے اوقات پر ہمارا چالچلن ہماری اور ہمارے مذہب کی بابت رائے قائم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ لہٰذا، ہم خود سے یہ سوال پوچھ کر اچھا کرتے ہیں: ’میری اور میرے خاندان کی بابت مشاہدین کی رائے کیا ہے؟ کیا پڑوسی ہمارے گھر اور گردوپیش کو صافستھرا خیال کرتے ہیں؟ کیا ہمارے ساتھی کارکن اور ہممکتب ہمیں وقت کے پابند اور مستعد سمجھتے ہیں؟ کیا دوسرے ہماری وضعقطع کو حیادار اور معقول خیال کرتے ہیں؟‘ ہمارے نیک کام یہوواہ کی پرستش کو دوسروں کے لئے زیادہ دلکش بنا سکتے ہیں۔
۵ پطرس نے آگاہ کِیا کہ مسیحی تمسخر کا نشانہ بنیں گے۔ (۱-پطر ۴:۴) ہمیں یقین کر لینا چاہئے کہ ہمارا چالچلن منفی باتوں کا باعث نہ بنے۔ (۱-پطر ۲:۱۲) اگر ہمارے روزمرّہ کے کام اُس خدا کی تمجید کرتے ہیں جس کی ہم پرستش کرتے ہیں تو ہم اُونچی جگہ پر رکھے ہوئے چراغوں کی مانند ہوں گے جو یہوواہ کی محفوظ پناہگاہ میں آنے کے لئے دوسروں کی راہ کو روشن کرتے ہیں۔—متی ۵:۱۴-۱۶۔