”باموقع باتیں“
۱ کیا آپ کیلئے دوسروں کو زندگیبخش پیغام سنانا ایک چیلنج ہے؟ کیا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کو اپنے سامعین کو متاثر کرنے کیلئے کوئی عالمانہ بات بتانی چاہئے؟ یسوع نے اپنے شاگردوں کو منادی کے لئے بھیجتے وقت اُن سے کہا: ”چلتے چلتے یہ منادی کرنا کہ ’آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے۔‘“ (متی ۱۰:۷) دوسروں کیلئے یہ سادہ پیغام بڑا آسان تھا۔ آجکل بھی یہ پیغام ایسا ہی ہے۔
۲ گفتگو شروع کرنے کے لئے اکثر چند الفاظ ہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب فلپس حبشی خوجہ سے ملا تو اس نے اُس سے پوچھا: ”جو تُو پڑھتا ہے اُسے سمجھتا بھی ہے؟“ (اعما ۸:۳۰) وہ ’باموقع بات‘ بڑی بااَجر گفتگو پر منتج ہوئی تھی!—امثا ۲۵:۱۱۔
۳ آپ بھی اپنی خدمتگزاری میں یہی طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ کیسے؟ آپ گہری نظر رکھنے اور حالات کے مطابق الفاظ کا انتخاب کرنے سے ایسا کر سکتے ہیں۔ ایک سوال پوچھیں اور جواب کو سنیں۔
۴ بعض بنیادی سوالات: گفتگو کا آغاز کرنے کیلئے آپ درجذیل سوالات میں سے کسی کو بھی استعمال کر سکتے ہیں:
▪ ”کیا آپ اپنی عبادت میں دُعاۓخداوندی (یا اَے ہمارے باپ کی دُعا) استعمال کرتے ہیں؟“ (متی ۶:۹، ۱۰) اسکا وِرد کرنے کے بعد بیان کریں: ”کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ ’خدا کا نام کیا ہے جسے یسوع نے پاک (یا مُقدس) ماننے کیلئے کہا ہے؟‘ دیگر پوچھتے ہیں کہ ’وہ بادشاہی کونسی ہے جسکی بابت یسوع نے کہا ہے کہ ہمیں دُعا کرنی چاہئے؟‘ کیا آپ نے ان سوالات کے تسلیبخش جواب حاصل کر لئے ہیں؟“
▪ ”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ’زندگی کا مقصد کیا ہے؟‘“ وضاحت کریں کہ اسکا تعلق خدا کے علم سے ہے۔—واعظ ۱۲:۱۳؛ یوح ۱۷:۳۔
▪ ”آپ کے خیال میں کیا موت کبھی ختم کر دی جائیگی؟“ ایک مستند جواب دینے کیلئے یسعیاہ ۲۵:۸ اور مکاشفہ ۲۱:۴ استعمال کریں۔
▪ ”کیا عالمگیر ابتری کا کوئی حل ہے؟“ واضح کریں کہ خدا ”اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبت“ رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔—متی ۲۲:۳۹۔
▪ ”کیا ہماری زمین کسی دن کائناتی تباہی کا شکار ہو جائیگی؟“ بائبل کے اس وعدے کی بابت بتائیں کہ زمین ہمیشہ قائم رہیگی۔—زبور ۱۰۴:۵۔
۵ خوشخبری کی منادی سادہ، واضح اور مہربانہ طریقے سے کریں۔ یہوواہ دوسروں کو سچائی کی تعلیم دینے کے سلسلے میں آپکی کوششوں پر برکت دیگا۔