تھیوکریٹک منسٹری سکول شیڈول برائے ۲۰۰۱
ہدایات
سن ۲۰۰۱ کے دوران تھیوکریٹک منسٹری سکول منعقد کرتے وقت حسبِذیل ترتیب پر عمل کِیا جائیگا۔
مواد کا ماخذ: تفویضات اُردو ریوائزڈ ورشن [یوآروی]، مینارِنگہبانی [م] ”آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“ (ایڈیشن ۱۹۹۰) [ایسآئی] اور ریزنگ فرام دی سکرپچرز [آرایس] پر مبنی ہونگی۔
سکول کا آغاز گیت، دُعا اور مختصراً خیرمقدم کیساتھ وقت پر ہونا چاہئے۔ پروگرام میں پیش کی جانے والی معلومات کو پیشگی بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سکول اوورسیئر ہر حصے کو متعارف کراتے وقت پیش کئے جانے والے موضوع کی بابت بیان کریگا۔ درجذیل ہدایات پر عمل کریں:
تفویض نمبر ۱: ۱۵ منٹ۔ یہ حصہ کسی بزرگ یا خدمتگزار خادم کو پیش کرنا چاہئے اور یہ مینارِنگہبانی یا ”آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“ پر مبنی ہوگا۔ جب یہ تفویض مینارِنگہبانی پر مبنی ہو تو اسے زبانی اعادے کے بغیر ۱۵ منٹ کی ہدایتی تقریر کے طور پر پیش کِیا جانا چاہئے مگر جب ”آل سکرپچر“ کتاب پر مبنی ہو تو اسے ۱۰ تا ۱۲ منٹ کی تقریر کے طور پر اور بعدازاں اشاعت میں چھپے ہوئے سوالات استعمال کرتے ہوئے ۳ تا ۵ منٹ کے زبانی اعادے کیساتھ پیش کِیا جانا چاہئے۔ اسکا مقصد محض مواد کا احاطہ کرنے کی بجائے زیرِبحث معلومات کی عملی قدروقیمت پر توجہ مبذول کرانا ہونا چاہئے جو کلیسیا کیلئے زیادہ مفید ہوگا۔ مجوزہ موضوع کو ہی استعمال کریں۔
جن بھائیوں کو یہ تقریر تفویض کی جاتی ہے اُنہیں وقت کی پابندی کرنی چاہئے۔ اگر ضروری ہو یا مقرر اس کی درخواست کرے تو ذاتی مشورہ دیا جا سکتا ہے۔
بائبل پڑھائی سے اہم نکات: ۶ منٹ۔ یہ حصہ کسی بزرگ یا خدمتگزار خادم کو پیش کرنا چاہئے جوکہ مؤثر طور پر مواد کا اطلاق مقامی ضروریات کے حوالے سے کریگا۔ اس کیلئے کسی عنوان کی ضرورت نہیں ہے۔ اِسے تفویضشُدہ پڑھائی کا محض خلاصہ نہیں ہونا چاہئے۔ اس میں تفویضشُدہ ابواب کا کوئی ایک آدھ منٹ کا مجموعی اعادہ شامل کِیا جا سکتا ہے۔ تاہم، بنیادی مقصد سامعین کی یہ سمجھنے میں مدد کرنا ہے کہ ہمارے لئے یہ معلومات کیوں اور کیسے اہم ہیں۔ اسکے بعد سکول اوورسیئر طالبعلموں کو سکول کیلئے مختلف کمروں میں بھیج دیگا۔
تفویض نمبر ۲: ۵ منٹ۔ یہ تفویضشُدہ مواد کی بائبل پڑھائی ہے جسے ایک بھائی پیش کریگا، خواہ طالبعلم بنیادی سکول یا ذیلی سکول میں ہے۔ پڑھائی کی تفویضات عموماً اتنی مختصر ہوتی ہیں کہ طالبعلموں کو افتتاحی اور اختتامی بیانات پیش کرتے وقت کچھ وضاحتی معلومات پیش کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس میں تاریخی پسمنظر، نبوّتی یا عقائدی اہمیت اور اصولوں کا اطلاق شامل کِیا جا سکتا ہے۔ تمام تفویضشُدہ آیات بِلاتوقف پڑھی جانی چاہئیں۔ تاہم، جب پڑھی جانے والی آیات سلسلہوار نہیں ہیں تو طالبعلم اُس آیت کا حوالہ دے سکتا ہے جہاں سے پڑھائی جاری رہنی ہے۔
تفویض نمبر ۳: ۵ منٹ۔ یہ کسی بہن کو تفویض کی جائے گی۔ اس پیشکش کا مواد ریزنگ فرام دی سکرپچرز پر مبنی ہوگا۔ پسمنظر غیررسمی گواہی، واپسی ملاقات یا گھریلو بائبل مطالعہ ہو سکتا ہے اور شرکا کو بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر تقریر پیش کرنے کی اجازت ہے۔ سکول اوورسیئر خاص طور پر اس بات میں دلچسپی لیگا کہ طالبہ تفویضشُدہ موضوع کو کس طرح پیش کرتی اور خاتونِخانہ کو صحائف پر استدلال کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جس طالبہ کو یہ حصہ تفویض کِیا جاتا ہے اُسے پڑھنے کے لائق ہونا چاہئے۔ سکول اوورسیئر ایک مددگار بھی تجویز کریگا مگر اضافی مددگار کا انتخاب کِیا جا سکتا ہے۔ پسمنظر کی بجائے بائبل کے مؤثر استعمال پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔
تفویض نمبر ۴: ۵ منٹ۔ اس تفویض کا مواد ریزنگ فرام دی سکرپچرز پر مبنی ہوگا۔ تفویض نمبر ۴ کسی بھائی یا بہن کو دی جا سکتی ہے۔ جب یہ حصہ کسی بھائی کو تفویض کِیا جائے تو اسے ہمیشہ ایک تقریر کی شکل میں پیش کِیا جانا چاہئے۔ جب کسی بہن کو تفویض کِیا جائے تو اسے تفویض نمبر ۳ کے نمونے پر پیش کِیا جانا چاہئے۔
بائبل پڑھائی کا شیڈول: کلیسیا میں سب کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ بائبل کی ہفتہوار پڑھائی کے شیڈول کی پابندی کریں جس میں روزانہ تقریباً ایک صفحہ پڑھنا ہوگا۔
نوٹ: مشورت، وقت، تحریری اعادوں اور تفویضات کی تیاری کے سلسلے میں اضافی معلومات کے لئے براہِمہربانی اکتوبر ۱۹۹۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۳ کو دیکھیں۔
شیڈول
جنوری ۱ بائبل پڑھائی: ۲-سلاطین ۱۳-۱۶
گیت نمبر ۱
نمبر ۱: معافی کا عمل نجات کی راہ کھول دیتا ہے (ڈبلیو۹۹ ۱/۱ ص. ۳۰-۳۱)
نمبر ۲: ۲-سلاطین ۱۴:۱-۱۴
نمبر ۳: اسقاطِحمل—کیوں ممنوع ہے؟ (آرایس ص. ۲۵-۲۶ پ. ۴)
نمبر ۴: ایک ایسے شخص کو جواب دینا جو کہتا ہے: ’مجھے اپنے جسم کی بابت فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے‘ (آرایس ص. ۲۶ پ. ۵)
جنوری ۸ بائبل پڑھائی: ۲-سلاطین ۱۷-۲۰
گیت نمبر ۳
نمبر ۱: مشورت جسے قبول کرنا آسان ہے (م۹۹ ۱۵/۱ ص. ۲۱-۲۴)
نمبر ۲: ۲-سلاطین ۱۸:۱-۱۶
نمبر ۳: آدم اور حوا—حقیقی تاریخی شخصیات؟ (آرایس ص. ۲۷-۲۸ پ. ۵)
نمبر ۴: ایک ایسے شخص کو جواب دینا جو کہتا ہے: ’آدم کا گناہ خدا کی مرضی اور خدا کے مقصد کے مطابق تھا‘ (آرایس ص. ۲۹ پ. ۱-۲)
جنوری ۱۵ بائبل پڑھائی: ۲-سلاطین ۲۱-۲۵
گیت نمبر ۴
نمبر ۱: ۲-سلاطین—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۷۴ پ. ۳۳-۳۶)
نمبر ۲: ۲-سلاطین ۲۱:۱-۱۶
نمبر ۳: آباؤاجداد کی پرستش بےفائدہ کیوں ہے؟ (آرایس ص. ۲۹-۳۱ پ. ۳)
نمبر ۴: یہوواہ آباؤاجداد کی پرستش کو ناپسند کیوں کرتا ہے (آرایس ص. ۳۱ پ. ۴–ص. ۳۲ پ. ۱)
جنوری ۲۲ بائبل پڑھائی: ۱-تواریخ ۱-۵
گیت نمبر ۱۴
نمبر ۱: ۱-تواریخ کی تمہید (ایسآئی ص. ۷۵-۷۶ پ. ۱-۷)
نمبر ۲: ۱-تواریخ ۱:۱-۲۷
نمبر ۳: مخالفِمسیح کون ہیں؟ (آرایس ص. ۳۲-۳۳)
نمبر ۴: برگشتہ لوگوں کی شناخت کرنا (آرایس ص. ۳۴-۳۶ پ. ۱)
جنوری ۲۹ بائبل پڑھائی: ۱-تواریخ ۶-۱۰
گیت نمبر ۱۵
نمبر ۱: حقیقی فروتنی کیسے دکھائی جا سکتی ہے (م۹۹ ۱/۲ ص. ۶-۷)
نمبر ۲: ۱-تواریخ ۹:۱-۲۱
نمبر ۳: برگشتہ لوگوں کیساتھ ہمارا رویہ کیسا ہونا چاہئے؟ (آرایس ص. ۳۶ پ. ۲–ص. ۳۷ پ. ۲)
نمبر ۴: مسیح نے پطرس پر کلیسیا کو تعمیر نہیں کِیا تھا (آرایس ص. ۳۷-۳۹ پ. ۳)
فروری ۵ بائبل پڑھائی: ۱-تواریخ ۱۱-۱۶
گیت نمبر ۱۶
نمبر ۱: حوصلہافزائی کا ذریعہ بنیں (م۹۹ ۱۵/۲ ص. ۲۶-۲۹)
نمبر ۲: ۱-تواریخ ۱۱:۱-۱۹
نمبر ۳: پطرس نے کونسی کُنجیاں استعمال کی تھیں؟ (آرایس ص. ۳۹ پ. ۴–ص. ۴۱ پ. ۵)
نمبر ۴: ”رسولی جانشین“ سچے مسیحی نہیں (آرایس ص. ۴۲ پ. ۱–ص. ۴۴ پ. ۳)
فروری ۱۲ بائبل پڑھائی: ۱-تواریخ ۱۷-۲۳
گیت نمبر ۲۷
نمبر ۱: فروتنی سے کمربستہ رہیں (م۹۹ ۱/۳ ص. ۳۰-۳۱)
نمبر ۲: ۱-تواریخ ۱۸:۱-۱۷
نمبر ۳: ہرمجدون کی لڑائی کہاں لڑی جائیگی؟ (آرایس ص. ۴۴-۴۶ پ. ۳)
نمبر ۴: ہرمجدون پر کیا کچھ تباہوبرباد کِیا جائیگا؟ (آرایس ص. ۴۶ پ. ۴–ص. ۴۷ پ. ۲)
فروری ۱۹ بائبل پڑھائی: ۱-تواریخ ۲۴-۲۹
گیت نمبر ۲۸
نمبر ۱: ۱-تواریخ—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۷۸-۷۹ پ. ۲۲-۲۵)
نمبر ۲: ۱-تواریخ ۲۹:۱-۱۳
نمبر ۳: کون ہرمجدون سے بچ جائینگے؟ (آرایس ص. ۴۷ پ. ۳-۸)
نمبر ۴: ہرمجدون—خدا کی محبت کی خلافورزی نہیں (آرایس ص. ۴۸ پ. ۱-۳)
فروری ۲۶ بائبل پڑھائی: ۲-تواریخ ۱-۵
گیت نمبر ۱۹۵
نمبر ۱: ۲-تواریخ کی تمہید (ایسآئی ص. ۷۹-۸۰ پ. ۱-۶)
نمبر ۲: ۲-تواریخ ۱:۱-۱۷
نمبر ۳: ہرمجدون پر غیرجانبدارانہ مؤقف ممکن نہیں (آرایس ص. ۴۸ پ. ۴-۷)
نمبر ۴: قومیں کس کے زیرِاثر ہرمجدون کی طرف بڑھ رہی ہیں؟ (آرایس ص. ۴۸ پ. ۸–ص. ۴۹ پ. ۱)
مارچ ۵ بائبل پڑھائی: ۲-تواریخ ۶-۹
گیت نمبر ۲۹
نمبر ۱: پریشانی سے مغلوب نہ ہوں (م۹۹ ۱۵/۳ ص. ۲۱-۲۳)
نمبر ۲: ۲-تواریخ ۸:۱-۱۶
نمبر ۳: مکاشفہ کی کتاب کے بابل کی شناخت کرنا (آرایس ص. ۴۹ پ. ۲-۳)
نمبر ۴: قدیم بابل کس چیز کے لئے مشہور تھا؟ (آرایس ص. ۵۰ پ. ۱–ص. ۵۱ پ. ۵)
مارچ ۱۲ بائبل پڑھائی: ۲-تواریخ ۱۰-۱۵
گیت نمبر ۳۳
نمبر ۱: کون آپکی سوچ کو تشکیل دیتا ہے؟ (م۹۹ ۱/۴ ص. ۲۰-۲۲)
نمبر ۲: ۲-تواریخ ۱۰:۱-۱۶
نمبر ۳: اقبالی مسیحی مذاہب بڑے بابل کا حصہ کیوں ہیں (آرایس ص. ۵۲ پ. ۱–ص. ۵۳ پ. ۱)
نمبر ۴: بڑے بابل سے باہر نکلنا کیوں ضروری ہے (آرایس ص. ۵۳ پ. ۲-۷)
مارچ ۱۹ بائبل پڑھائی: ۲-تواریخ ۱۶-۲۰
گیت نمبر ۴۱
نمبر ۱: اپنے دل کو بعل کی پرستش کے اثر سے محفوظ رکھیں (م۹۹ ۱/۴ ص. ۲۸-۳۱)
نمبر ۲: ۲-تواریخ ۱۶:۱-۱۴
نمبر ۳: بپتسمہ کیا ہے اور ایمان لانے والے بپتسمہ کیوں لیتے ہیں (آرایس ص. ۵۴ پ. ۱-۴)
نمبر ۴: مسیحی بپتسمہ—پانی کے چھڑکاؤ سے عمل میں نہیں آتا اور بچوں کو نہیں دیا جانا چاہئے (آرایس ص. ۵۴ پ. ۵–ص. ۵۵ پ. ۴)
مارچ ۲۶ بائبل پڑھائی: ۲-تواریخ ۲۱-۲۵
گیت نمبر ۴۲
نمبر ۱: احسانمندی کا اظہار کریں (م۹۹ ۱۵/۴ ص. ۱۵-۱۷)
نمبر ۲: ۲-تواریخ ۲۲:۱-۱۲
نمبر ۳: پانی کا بپتسمہ گناہ معاف نہیں کرتا (آرایس ص. ۵۵ پ. ۵–ص. ۵۶ پ. ۱)
نمبر ۴: کون رُوح کا بپتسمہ پاتے ہیں؟ (آرایس ص. ۵۶ پ. ۲–ص. ۵۷ پ. ۳)
اپریل ۲ بائبل پڑھائی: ۲-تواریخ ۲۶-۲۹
گیت نمبر ۵۱
نمبر ۱: کیا خدا ”ٹیڑھے“ طریقوں سے کام کرتا ہے؟ (م۹۹ ۱/۵ ص. ۲۸-۲۹)
نمبر ۲: ۲-تواریخ ۲۸:۱-۱۵
نمبر ۳: آگ کا بپتسمہ اور رُوحاُلقدس کا بپتسمہ ایک ہی بات نہیں ہے (آرایس ص. ۵۷ پ. ۴–ص. ۵۸ پ. ۲)
نمبر ۴: بائبل پر غوروخوض کرنے کی وجوہات (آرایس ص. ۵۸-۶۰ پ. ۲)
اپریل ۹ بائبل پڑھائی: ۲-تواریخ ۳۰-۳۳
گیت نمبر ۵۵
نمبر ۱: انسان یہوواہ خدا کو کیسے مبارک کہہ سکتے ہیں؟ (م۹۹ ۱۵/۵ ص. ۲۱-۲۴)
نمبر ۲: ۲-تواریخ ۳۳:۱-۱۳
نمبر ۳: یسعیاہ اور یرمیاہ کی معرفت بائبل کے الہامی ہونے کا ثبوت (آرایس ص. ۶۰ پ. ۳–ص. ۶۱ پ. ۳)
نمبر ۴: یسوع کی پیشینگوئیوں کی تکمیل بائبل کے الہامی ہونے کا ثبوت دیتی ہیں (آرایس ص. ۶۱ پ. ۴–ص. ۶۲ پ. ۱)
اپریل ۱۶ بائبل پڑھائی: ۲-تواریخ ۳۴-۳۶
گیت نمبر ۵۷
نمبر ۱: ۲-تواریخ—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۸۴ پ. ۳۴-۳۶)
نمبر ۲: ۲-تواریخ ۳۶:۱-۱۶
نمبر ۳: بائبل سائنسی اعتبار سے درست ہے (آرایس ص. ۶۲ پ. ۲–ص. ۶۴ پ. ۳)
نمبر ۴: بائبل سے متعلق اعتراضات کا جواب دینا (آرایس ص. ۶۴ پ. ۴–ص. ۶۸ پ. ۱)
اپریل ۲۳ بائبل پڑھائی: عزرا ۱-۶
گیت نمبر ۸۱
نمبر ۱: عزرا کی تمہید اور یہ کیوں فائدہمند ہے (ایسآئی ص. ۸۵ پ. ۱-۷؛ ص. ۸۷ پ. ۱۴-۱۸)
نمبر ۲: عزرا ۴:۱-۱۶
نمبر ۳: مسیحی سالگرہ کیوں نہیں مناتے؟ (آرایس ص. ۶۸-۷۰ پ. ۲)
نمبر ۴: مسیحی خون سے پرہیز کیوں کرتے ہیں؟ (آرایس ص. ۷۰-۷۲ پ. ۳)
اپریل ۳۰ تحریری اعادہ۔ بائبل پڑھائی: عزرا ۷-۱۰
گیت نمبر ۸۸
مئی ۷ بائبل پڑھائی: نحمیاہ ۱-۵
گیت نمبر ۱۱۳
نمبر ۱: نحمیاہ کی تمہید (ایسآئی ص. ۸۸ پ. ۱-۵)
نمبر ۲: نحمیاہ ۱:۱-۱۱
نمبر ۳: مسیحی انتقالِخون کیوں قبول نہیں کرتے؟ (آرایس ص. ۷۲ پ. ۴–ص. ۷۳ پ. ۴)
نمبر ۴: انتقالِخون سے متعلق سوالوں کا جواب دینا (آرایس ص. ۷۴ پ. ۱–ص. ۷۶ پ. ۲)
مئی ۱۴ بائبل پڑھائی: نحمیاہ ۶-۹
گیت نمبر ۱۲۰
نمبر ۱: مسیحی کلیسیا تقویتبخش مدد کا ذریعہ ہے (م۹۹ ۱۵/۵ ص. ۲۵-۲۸)
نمبر ۲: نحمیاہ ۹:۱-۱۵
نمبر ۳: نئے سرے سے پیدا ہونے کا کیا مطلب ہے؟ (آرایس ص. ۷۶-۷۷ پ. ۷)
نمبر ۴: نجات کا انحصار ”نئے سرے سے پیدا“ ہونے پر نہیں (آرایس ص. ۷۷ پ. ۸–ص. ۷۹ پ. ۱)
مئی ۲۱ بائبل پڑھائی: نحمیاہ ۱۰-۱۳
گیت نمبر ۱۳۵
نمبر ۱: نحمیاہ—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۹۰-۹۱ پ. ۱۶-۱۹)
نمبر ۲: نحمیاہ ۱۲:۲۷-۴۳
نمبر ۳: نئے سرے سے پیدا ہونے کی بابت نظریات کا جواب دینا (آرایس ص. ۷۹ پ. ۳–ص. ۸۰ پ. ۲)
نمبر ۴: پادریوں کے سامنے اعتراف—کیوں صحیفائی نہیں؟ (آرایس ص. ۸۰-۸۱ پ. ۹)
مئی ۲۸ بائبل پڑھائی: آستر ۱-۴
گیت نمبر ۱۴۳
نمبر ۱: آستر کی تمہید (ایسآئی ص. ۹۱-۹۲ پ. ۱-۶)
نمبر ۲: آستر ۱:۱-۱۵
نمبر ۳: خدا اور انسان کے خلاف گناہوں کا اعتراف کرنا (آرایس ص. ۸۳ پ. ۲-۸)
نمبر ۴: بزرگوں کے سامنے سنگین گناہوں کا اعتراف کیوں کرنا چاہئے؟ (آرایس ص. ۸۳ پ. ۹–ص. ۸۴ پ. ۴)
جون ۴ بائبل پڑھائی: آستر ۵-۱۰
گیت نمبر ۱۶۵
نمبر ۱: آستر—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۹۴ پ. ۱۶-۱۸)
نمبر ۲: آستر ۵:۱-۱۴
نمبر ۳: تخلیق پر ایمان رکھنا کیوں معقول ہے؟ (آرایس ص. ۸۴-۸۶ پ. ۲)
نمبر ۴: بائبل میں بیانکردہ تخلیقی تفصیل کو سمجھنا (آرایس ص. ۸۶ پ. ۳–ص. ۸۸ پ. ۴)
جون ۱۱ بائبل پڑھائی: ایوب ۱-۷
گیت نمبر ۱۶۹
نمبر ۱: ایوب کی تمہید (ایسآئی ص. ۹۵-۹۶ پ. ۱-۶)
نمبر ۲: ایوب ۱:۶-۲۲
نمبر ۳: کراس کی تقدیس غیرصحیفائی کیوں ہے؟ (آرایس ص. ۹۲ پ. ۱–ص. ۹۳ پ. ۱)
نمبر ۴: انسان کیوں مرتے ہیں؟ (آرایس ص. ۹۸-۹۹ پ. ۶)
جون ۱۸ بائبل پڑھائی: ایوب ۸-۱۴
گیت نمبر ۱۸۷
نمبر ۱: ساؤل—خداوند کا ایک چُنا ہوا وسیلہ (م۹۹ ۱۵/۵ ص. ۲۹-۳۱)
نمبر ۲: ایوب ۸:۱-۲۲
نمبر ۳: مُردے کہاں ہیں اور اُنکی حالت کیا ہے؟ (آرایس ص. ۹۹ پ. ۷–ص. ۱۰۱ پ. ۴)
نمبر ۴: یہوواہ کے گواہ ماتمی رسومات میں حصہ کیوں نہیں لیتے؟ (آرایس ص. ۱۰۲ پ. ۱–ص. ۱۰۳ پ. ۲)
جون ۲۵ بائبل پڑھائی: ایوب ۱۵-۲۱
گیت نمبر ۱۹۵
نمبر ۱: خدا اپنے وعدے میں دیر نہیں کرتا (م۹۹ ۱/۶ ص. ۴-۷)
نمبر ۲: ایوب ۱۷:۱-۱۶
نمبر ۳: موت کی بابت غلط نظریات کا جواب دینا (آرایس ص. ۱۰۳ پ. ۳–ص. ۱۰۴ پ. ۱)
نمبر ۴: خواب: الہامی ہوتے ہیں یا غیرالہامی (آرایس ص. ۱۰۴-۱۰۶ پ. ۳)
جولائی ۲ بائبل پڑھائی: ایوب ۲۲-۲۹
گیت نمبر ۲۲۲
نمبر ۱: کیا آپکو اپنے نقطۂنظر کو وسیع کرنا چاہئے؟ (م۹۹ ۱۵/۶ ص. ۱۰-۱۳)
نمبر ۲: ایوب ۲۷:۱-۲۳
نمبر ۳: منشیات—مسیحیوں کو کب استعمال نہیں کرنا چاہئیں (آرایس ص. ۱۰۶-۱۰۸ پ. ۱)
نمبر ۴: مسیحی چرس سے کیوں پرہیز کرتے ہیں (آرایس ص. ۱۰۸ پ. ۲–ص. ۱۰۹ پ. ۲)
جولائی ۹ بائبل پڑھائی: ایوب ۳۰-۳۵
گیت نمبر ۱
نمبر ۱: آپ بائبل پیشینگوئی پر کیوں بھروسا کر سکتے ہیں (م۹۹ ۱۵/۷ ص. ۴-۸)
نمبر ۲: ایوب ۳۱:۱-۲۲
نمبر ۳: مسیحی تمباکو کا استعمال کیوں نہیں کرتے؟ (آرایس ص. ۱۰۹ پ. ۳–ص. ۱۱۱ پ. ۳)
نمبر ۴: بُری عادات پر قابو پانا—کیسے؟ (آرایس ص. ۱۱۱ پ. ۴–ص. ۱۱۲ پ. ۳)
جولائی ۱۶ بائبل پڑھائی: ایوب ۳۶-۴۲
گیت نمبر ۳
نمبر ۱: ایوب—کیوں فائدہمند (ایسآئی ص. ۱۰۰ پ. ۳۹-۴۳)
نمبر ۲: ایوب ۳۶:۱-۲۲
نمبر ۳: قومیں خدا کے زمینی مقصد کو ناکام نہیں بنا سکتیں (آرایس ص. ۱۱۲-۱۱۳ پ. ۵)
نمبر ۴: کیا یہوواہ زمین کو آگ سے تباہ کر دیگا؟ (آرایس ص. ۱۱۳ پ. ۶–ص. ۱۱۵ پ. ۱)
جولائی ۲۳ بائبل پڑھائی: زبور ۱-۱۰
گیت نمبر ۴
نمبر ۱: زبور کی تمہید—حصہ اوّل (ایسآئی ص. ۱۰۱ پ. ۱-۵)
نمبر ۲: زبور ۳:۱–۴:۸
نمبر ۳: شریروں کے خاتمے کے بعد بھی نئے یروشلیم کے ارکان زمین پر نہیں آئینگے (آرایس ص. ۱۱۵ پ. ۲–ص. ۱۱۶ پ. ۱)
نمبر ۴: کیا زمین کیلئے خدا کا ابتدائی مقصد تبدیل ہو گیا ہے؟ (آرایس ص. ۱۱۶ پ. ۲–ص. ۱۱۷ پ. ۲)
جولائی ۳۰ بائبل پڑھائی: زبور ۱۱-۱۸
گیت نمبر ۱۴
نمبر ۱: زبور کی تمہید—حصہ دوم (ایسآئی ص. ۱۰۲ پ. ۶-۱۱)
نمبر ۲: زبور ۱۱:۱–۱۳:۶
نمبر ۳: ہم بیماروں کی حوصلہافزائی کیسے کر سکتے ہیں؟ (آرایس ص. ۱۱۷-۱۱۸ پ. ۱)
نمبر ۴: ہم غمزدہ کی حوصلہافزائی کیسے کر سکتے ہیں (آرایس ص. ۱۱۸ پ. ۲-۶)
اگست ۶ بائبل پڑھائی: زبور ۱۹-۲۶
گیت نمبر ۱۵
نمبر ۱: صحتمندانہ رابطہ—ایک مضبوط شادی کی کُنجی (م۹۹ ۱۵/۷ ص. ۲۱-۲۳)
نمبر ۲: زبور ۲۰:۱–۲۱:۱۳
نمبر ۳: خدا کی مرضی بجا لانے کی وجہ سے اذیت اُٹھانے والوں کیلئے حوصلہافزائی (آرایس ص. ۱۱۸ پ. ۷–ص. ۱۱۹ پ. ۴)
نمبر ۴: آپ ناانصافیوں کے باعث دلشکستہ لوگوں کی حوصلہافزائی کیسے کر سکتے ہیں؟ (آرایس ص. ۱۱۹ پ. ۵–ص. ۱۲۰ پ. ۲)
اگست ۱۳ بائبل پڑھائی: زبور ۲۷-۳۴
گیت نمبر ۱۶
نمبر ۱: فلپس—ایک سرگرم مبشر (م۹۹ ۱۵/۷ ص. ۲۴-۲۵)
نمبر ۲: زبور ۲۸:۱–۲۹:۱۱
نمبر ۳: معاشی مسائل سے دبے ہوئے لوگوں کیلئے کیا حوصلہافزائی ہے؟ (آرایس ص. ۱۲۰ پ. ۳-۷)
نمبر ۴: خامیوں کے باعث دلشکستہ لوگوں کیلئے حوصلہافزائی (آرایس ص. ۱۲۰ پ. ۸–ص. ۱۲۱ پ. ۳)
اگست ۲۰ بائبل پڑھائی: زبور ۳۵-۳۹
گیت نمبر ۲۷
نمبر ۱: دوستوں کا دباؤ—کیا یہ آپ کیلئے فائدہمند ہو سکتا ہے؟ (م۹۹ ۱/۸ ص. ۲۲-۲۵)
نمبر ۲: زبور ۳۸:۱-۲۲
نمبر ۳: ارتقا—ایک سائنسی مسئلہ (آرایس ص. ۱۲۱-۱۲۳ پ. ۱)
نمبر ۴: ارتقا، باقیات کا ریکارڈ اور واجبیت (آرایس ص. ۱۲۳ پ. ۲–ص. ۱۲۶ پ. ۲)
اگست ۲۷ تحریری اعادہ. بائبل پڑھائی: زبور ۴۰-۴۷
گیت نمبر ۲۸
ستمبر ۳ بائبل پڑھائی: زبور ۴۸-۵۵
گیت نمبر ۲۲۲
نمبر ۱: اپنے آپکو ٹھوکر سے بچانے کیلئے غصے کو قابو میں رکھیں (م۹۹ ۱۵/۸ ص. ۸-۹)
نمبر ۲: زبور ۴۹:۱-۲۰
نمبر ۳: ارتقاپسندوں کے دعوؤں کا جواب دینا (آرایس ص. ۱۲۶ پ. ۳–ص. ۱۲۸ پ. ۳)
نمبر ۴: اتنے زیادہ لوگوں میں ایمان کی کمی کیوں ہے؟ (آرایس ص. ۱۲۹-۱۳۰ پ. ۲)
ستمبر ۱۰ بائبل پڑھائی: زبور ۵۶-۶۵
گیت نمبر ۲۹
نمبر ۱: کیا اِبلیس ہمیں بیمار کرتا ہے؟ (م۹۹ ۱/۹ ص. ۴-۷)
نمبر ۲: زبور ۵۹:۱-۱۷
نمبر ۳: ایک شخص ایمان کیسے حاصل کر سکتا ہے؟ (آرایس ص. ۱۳۰ پ. ۳–ص. ۱۳۱ پ. ۳)
نمبر ۴: راست نئے نظام کے آنے پر ایمان کاموں سے ثابت ہوتا ہے (آرایس ص. ۱۳۱ پ. ۵–ص. ۱۳۲ پ. ۲)
ستمبر ۱۷ بائبل پڑھائی: زبور ۶۶-۷۱
گیت نمبر ۳۳
نمبر ۱: ”اچھا حصہ“ چن لیں (م۹۹ ۱/۹ ص. ۳۰-۳۱)
نمبر ۲: زبور ۶۹:۱-۱۹
نمبر ۳: جھوٹے نبیوں کی شناخت کیسے کی جا سکتی ہے؟ (آرایس ص. ۱۳۲-۱۳۴ پ. ۲)
نمبر ۴: سچے نبی ہمیشہ یہ نہیں سمجھتے تھے کہ پیشینگوئیاں کب اور کیسے وقوعپذیر ہونگی (آرایس ص. ۱۳۴ پ. ۳-۸)
ستمبر ۲۴ بائبل پڑھائی: زبور ۷۲-۷۷
گیت نمبر ۴۱
نمبر ۱: اپنے وعدوں کو کیوں پورا کریں؟ (م۹۹ ۱۵/۹ ص. ۸-۱۱)
نمبر ۲: زبور ۷۳:۱-۲۴
نمبر ۳: سچے نبی کی باتیں سچی پرستش کو فروغ دیتی ہیں (آرایس ص. ۱۳۵ پ. ۱-۲)
نمبر ۴: سچے نبی پھلوں سے پہچانے جاتے ہیں (آرایس ص. ۱۳۵ پ. ۳–ص. ۱۳۷ پ. ۱)
اکتوبر ۱ بائبل پڑھائی: زبور ۷۸-۸۱
گیت نمبر ۴۲
نمبر ۱: حکمت حاصل کریں اور تربیتپذیر ہوں (م۹۹ ۱۵/۹ ص. ۱۲-۱۵)
نمبر ۲: زبور ۷۸:۱-۲۲
نمبر ۳: ہمیں جھوٹا نبی کہنے والوں کو جواب دینا (آرایس ص. ۱۳۷ پ. ۲-۴)
نمبر ۴: خدا پہلے سے ہر شخص کی موت کا تعیّن نہیں کرتا (آرایس ص. ۱۳۸ پ. ۱-۳)
اکتوبر ۸ بائبل پڑھائی: زبور ۸۲-۸۹
گیت نمبر ۵۱
نمبر ۱: تیمتھیس—”ایمان کے لحاظ سے سچا فرزند“ (م۹۹ ۱۵/۹ ص. ۲۹-۳۱)
نمبر ۲: زبور ۸۸:۱-۱۸
نمبر ۳: ہر کام خدا کی مرضی سے نہیں ہوتا (آرایس ص. ۱۳۹ پ. ۱–ص. ۱۴۰ پ. ۲)
نمبر ۴: خدا کو ہر بات کا قبلازوقت علم نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ ہر چیز کے مُقدر کا تعیّن کرتا ہے (آرایس ص. ۱۴۰ پ. ۳-۵)
اکتوبر ۱۵ بائبل پڑھائی: زبور ۹۰-۹۸
گیت نمبر ۵۵
نمبر ۱: غلطکاری سے انکار کرنے کیلئے مستحکم (م۹۹ ۱/۱۰ ص. ۲۸-۳۱)
نمبر ۲: زبور ۹۰:۱-۱۷
نمبر ۳: واقعات کو قبلازوقت جاننے اور انکا تعیّن کرنے کی خدائی صلاحیت (آرایس ص. ۱۴۱ پ. ۱-۴)
نمبر ۴: خدا نے آدم کے سلسلے میں اپنے پیشگی علم کو کیوں استعمال نہیں کِیا تھا (آرایس ص. ۱۴۲ پ. ۱-۳)
اکتوبر ۲۲ بائبل پڑھائی: زبور ۹۹-۱۰۵
گیت نمبر ۵۷
نمبر ۱: محبت کی فائق راہ کو سیکھنا (م۹۹ ۱۵/۱۰ ص. ۸-۱۱)
نمبر ۲: زبور ۱۰۳:۱-۲۲
نمبر ۳: خدا نے پہلے سے یعقوب، عیسو یا یہوداہ کے مُقدر کا تعیّن نہیں کِیا تھا (آرایس ص. ۱۴۲ پ. ۴–ص. ۱۴۳ پ. ۲)
نمبر ۴: مسیحی کلیسیا کا کس لحاظ سے پہلے سے تعیّن کِیا گیا تھا؟ (آرایس ص. ۱۴۳ پ. ۳–ص. ۱۴۴ پ. ۱)
اکتوبر ۲۹ بائبل پڑھائی: زبور ۱۰۶-۱۰۹
گیت نمبر ۸۱
نمبر ۱: ”یہوواہ حکمت بخشتا ہے“ (م۹۹ ۱۵/۱۱ ص. ۲۴-۲۷)
نمبر ۲: زبور ۱۰۷:۱-۱۹
نمبر ۳: علمِنجوم کی بابت صحیفائی نقطۂنظر کیا ہے؟ (آرایس ص. ۱۴۴ پ. ۲–ص. ۱۴۵ پ. ۲)
نمبر ۴: خدا پر ایمان رکھنے کی چند ٹھوس وجوہات کیا ہیں؟ (آرایس ص. ۱۴۵-۱۴۶ پ. ۵)
نومبر ۵ بائبل پڑھائی: زبور ۱۱۰-۱۱۸
گیت نمبر ۸۸
نمبر ۱: عالمگیر تباہی سے خوفزدہ یا منتظر؟ (م۹۹ ۱/۱۲ ص. ۵-۸)
نمبر ۲: زبور ۱۱۲:۱–۱۱۳:۹
نمبر ۳: بدکاری اور تکلیف خدا کے وجود کی نفی نہیں کرتے (آرایس ص. ۱۴۶ پ. ۶–ص. ۱۴۷ پ. ۱)
نمبر ۴: خدا ایک حقیقی ہستی ہے جو جذبات رکھتا ہے (آرایس ص. ۱۴۷ پ. ۲–ص. ۱۴۸ پ. ۳)
نومبر ۱۲ بائبل پڑھائی: زبور ۱۱۹
گیت نمبر ۱۱۳
نمبر ۱: اپنی لیاقت کو اپنی کمزوری نہ بننے دیں (م۹۹ ۱/۱۲ ص. ۲۶-۲۹)
نمبر ۲: زبور ۱۱۹:۱-۲۴
نمبر ۳: خدا کی کوئی ابتدا نہیں (آرایس ص. ۱۴۸ پ. ۴-۷)
نمبر ۴: نجات کیلئے خدا کے نام کا استعمال ضروری ہے (آرایس ص. ۱۴۹ پ. ۱-۴)
نومبر ۱۹ بائبل پڑھائی: زبور ۱۲۰-۱۳۷
گیت نمبر ۱۲۰
نمبر ۱: زبور—کیوں فائدہمند—حصہ اوّل (ایسآئی ص. ۱۰۴-۱۰۵ پ. ۲۳-۲۷)
نمبر ۲: زبور ۱۲۰:۱–۱۲۲:۹
نمبر ۳: کیا سب مذہب درست ہیں؟ (آرایس ص. ۱۴۹ پ. ۵-۸)
نمبر ۴: یسوع کس قسم کا ”خدا“ ہے؟ (آرایس ص. ۱۵۰ پ. ۱-۲)
نومبر ۲۶ بائبل پڑھائی: زبور ۱۳۸-۱۵۰
گیت نمبر ۱۳۵
نمبر ۱: زبور—کیوں فائدہمند—حصہ دوم (ایسآئی ص. ۱۰۵-۱۰۶ پ. ۲۸-۳۲)
نمبر ۲: زبور ۱۳۹:۱-۲۴
نمبر ۳: خدا پر ایمان کی بابت اعتراضات کا جواب دینا (آرایس ص. ۱۵۰ پ. ۳–ص. ۱۵۱ پ. ۳)
نمبر ۴: انسان ایک راست حکومت قائم کرنے کے قابل کیوں نہیں ہوئے (آرایس ص. ۱۵۲-۱۵۳ پ. ۱)
دسمبر ۳ بائبل پڑھائی: امثال ۱-۷
گیت نمبر ۱۴۳
نمبر ۱: امثال کی تمہید—حصہ اوّل (ایسآئی ص. ۱۰۶-۱۰۷ پ. ۱-۵)
نمبر ۲: امثال ۴:۱-۲۷
نمبر ۳: تکلیف سے نجات دلانے کے سلسلے میں انسانی کوششیں کیوں کامیاب نہیں ہو سکتیں (آرایس ص. ۱۵۳ پ. ۲–ص. ۱۵۴ پ. ۲)
نمبر ۴: خدا کی بادشاہت نسلِانسانی کی حقیقی ضروریات کا واحد حل ہے (آرایس ص. ۱۵۴ پ. ۳–ص. ۱۵۵ پ. ۱)
دسمبر ۱۰ بائبل پڑھائی: امثال ۸-۱۳
گیت نمبر ۱۶۵
نمبر ۱: امثال کی تمہید—حصہ دوم (ایسآئی ص. ۱۰۸،۱۰۷ پ. ۶-۱۱)
نمبر ۲: امثال ۱۳:۱-۲۵
نمبر ۳: بائبل پیشینگوئیاں مکمل طور پر قابلِبھروسا ثابت ہوئی ہیں (آرایس ص. ۱۵۵ پ. ۲-۵)
نمبر ۴: آجکل معجزانہ شفائیں خدا کی رُوح سے عمل میں نہیں آتیں (آرایس ص. ۱۵۶-۱۵۷ پ. ۳)
دسمبر ۱۷ بائبل پڑھائی: امثال ۱۴-۱۹
گیت نمبر ۱۶۹
نمبر ۱: امثال—کیوں فائدہمند—حصہ اوّل (ایسآئی ص. ۱۰۹-۱۱۰ پ. ۱۹-۲۸)
نمبر ۲: امثال ۱۶:۱-۲۵
نمبر ۳: یسوع اور اُسکے رسولوں اور زمانۂجدید کی شفاؤں میں فرق (آرایس ص. ۱۵۷ پ. ۴–ص. ۱۵۸ پ. ۲)
نمبر ۴: آجکل سچے مسیحیوں کی شناخت کیسے ہوتی ہے (آرایس ص. ۱۵۸ پ. ۳–ص. ۱۵۹ پ. ۱)
دسمبر ۲۴ بائبل پڑھائی: امثال ۲۰-۲۵
گیت نمبر ۱۸۷
نمبر ۱: امثال—کیوں فائدہمند—حصہ دوم (ایسآئی ص. ۱۱۰-۱۱۱ پ. ۲۹-۳۸)
نمبر ۲: امثال ۲۰:۱-۳۰
نمبر ۳: پہلی صدی میں شفا دینے کی نعمتیں کیوں عطا کی گئی تھیں (آرایس ص. ۱۵۹ پ. ۲–ص. ۱۶۰ پ. ۲)
نمبر ۴: تمام نسلِانسانی کیلئے حقیقی شفا کی کیا اُمید ہے؟ (آرایس ص. ۱۶۰ پ. ۳-۵)
دسمبر ۳۱ تحریری اعادہ۔ بائبل پڑھائی: امثال ۲۶-۳۱
گیت نمبر ۱۹۵