یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏00 ص.‏ 8
  • اجلاس نوجوانوں کے لئے فائدہ‌مند ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اجلاس نوجوانوں کے لئے فائدہ‌مند ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاسوں میں جانے سے آپ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ہمیں باقاعدگی سے اِجلاسوں پر کیوں جانا چاہیے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • اجلاسوں سے زیادہ خوشی کیسے حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • یہوواہ کیسے ہماری راہنمائی کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 8/‏00 ص.‏ 8

اجلاس نوجوانوں کے لئے فائدہ‌مند ہیں

۱ ایک نوجوان لڑکی نے بیان کِیا:‏ ”‏بعض‌اوقات میں سوچتی ہوں کہ نوجوانوں کی زندگی سب سے زیادہ کٹھن ہوتی ہے۔ ہم ایسے لوگوں میں گِھرے ہوئے ہیں جو حرامکاری، منشیات کے استعمال اور شراب‌نوشی کو بُرا نہیں سمجھتے۔“‏ کیا آپ ایسا محسوس کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کے خیال میں کونسی چیز ان بُرے اثرات کی مزاحمت کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے؟ آپ کو ایمان، یہوواہ کی راست راہوں پر مضبوط ایمان کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر ”‏اُس کو پسند آنا ناممکن ہے۔“‏ (‏عبر ۱۱:‏۶‏)‏ کلیسیائی اجلاسوں پر حاضری آپ کے مسیحی ایمان اور بُرے کاموں سے بچنے کے عزم کو مضبوط کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔‏

۲ اجلاس آپکو بہت کچھ دے سکتے ہیں:‏ قریبی دوستوں کے ساتھ لذیذ کھانے کو کونسی چیز پُرلطف بناتی ہے؟ کیا یہ پُرسکون ماحول میں غذائیت سے بھرپور کھانا اور خوشگوار رفاقت نہیں ہے؟ اپنے اجلاس پر ہمیں روحانی لحاظ سے بالکل ایسا ہی خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔‏

۳ اجلاسوں پر روزمرّہ زندگی کے مسائل سے لے کر حیرت‌انگیز بائبل پیشینگوئیوں کی تحقیق سے متعلق حوصلہ‌افزا باتیں زیرِبحث آتی ہیں۔ یہاں پیش کی جانے والی عملی ہدایت سے آپ عمدہ طریقے سے زندگی بسر کرنا اور درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنا سیکھتے ہیں۔ اجلاسوں پر آپ کو بہترین ساتھی ملتے ہیں اور یہاں روحانی ماحول خوشگوار اور محفوظ ہوتا ہے۔ (‏زبور ۱۳۳:‏۱‏)‏ لہٰذا، یہ حیرانی کی بات نہیں کہ ایک نوجوان نے کہا:‏ ”‏دن‌بھر سکول میں رہنے سے مَیں تھک جاتی ہوں۔ مگر اجلاس صحرا میں نخلستان کی مانند ہیں جو مجھے اگلے دن پھر سکول میں آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تازگی بخشتے ہیں۔“‏ ایک اَور نے کہا:‏ ”‏میرا تجربہ یہ ہے کہ یہوواہ سے محبت کرنے والے لوگوں کیساتھ قریبی رفاقت رکھنے سے مجھے اُسکی قربت حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔“‏

۴ تھیوکریٹک منسٹری سکول میں اپنا نام درج کرانے سے آپ بائبل معلومات اکٹھی کرکے تقریر تیار کرنا اور پھر اُسے کنگڈم ہال میں سامعین کے سامنے عام گفتگو کے انداز میں پیش کرنا سیکھتے ہیں۔ ذرا تصور کریں کہ خدا کے کلام کی زندگی بچانے والی سچائیوں کو مہارت سے سکھانے کی تربیت حاصل کرنا کتنا فائدہ‌مند ہو سکتا ہے!‏ نوجوان ایسی بیش‌قیمت تربیت اَور کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

۵ اجلاسوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کا طریقہ:‏ اجلاسوں سے پورا فائدہ اُٹھانے میں تین اہم چیزیں شامل ہیں۔ یہ تیاری، شرکت اور اطلاق ہیں۔‏

۶ ان کی تیاری کریں:‏ اجلاس کی تیاری کے لئے باقاعدہ وقت مختص کریں۔ سکول کے کام، جُزوقتی ملازمت یا تفریحی سرگرمیوں کو آپ سے اُس وقت کو چھین لینے کی اجازت نہ دیں جس کی آپ کو ہر اجلاس پر زیرِبحث آنے والے مواد کی پیشگی تیاری کرنے کے لئے ضرورت ہے۔ اس سے ہمیں ایک اچھا معمول قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ سب سے پہلے، تھیوکریٹک منسٹری سکول کیلئے ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی کے شیڈول کو بدستور قائم رکھیں۔ ہر روز تفویض‌شُدہ ابواب کو پڑھنے اور اُن پر غور کرنے کے لئے صرف چند منٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کلیسیائی کتابی مطالعے اور مینارِنگہبانی کے مطالعے کی تیاری کیلئے وقت مخصوص کریں۔ بعض اشخاص اجلاس سے ایک یا دو دن پہلے ایسا کرتے ہیں۔ جہاں تک ممکن ہو، ہر ہفتے خدمتی اجلاس کیلئے تفویض‌شُدہ حصوں کی تیاری کیلئے بھی ایسا ہی کریں۔‏

۷ ان میں شرکت کریں:‏ بائبل بیان کرتی ہے کہ یسوع کو ۱۲ سال کی عمر میں ہیکل میں سنتے، سوال کرتے اور جواب دیتے ہوئے پایا گیا۔ (‏لو ۲:‏۴۶، ۴۷‏)‏ باالفاظِ‌دیگر، وہ گفتگو میں پوری طرح حصہ لے رہا تھا۔ جب آپ اجلاسوں میں شرکت کرنے کی کوشش کرینگے تو آپ ان سے زیادہ فائدہ حاصل کریں گے۔—‏امثا ۱۵:‏۲۳‏۔‏

۸ آپکو اجلاسوں پر سکھائی جانے والی باتوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ بعض‌اوقات، تقریر سننا تقریر دینے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ کیوں؟ جب کوئی اَور بول رہا ہو تو آپکا ذہن انتشارِخیال میں پڑ سکتا ہے۔ آپ اسکا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟ نوٹس لینے سے۔ ایسے اہم نکات کو لکھیں جن پر آپ بعد میں غور کرنا چاہیں گے۔ نوٹس لینے سے پروگرام پر توجہ مرکوز رکھنے میں آپکی مدد ہوگی۔ اس کے علاوہ، مقرر جو صحائف پڑھتا ہے اُنہیں آپ بھی اپنی بائبل میں دیکھیں۔‏

۹ مزیدبرآں، اجلاسوں پر ہر سوالاًجواباً بات‌چیت میں حصہ لینے کو اپنا نصب‌العین بنائیں۔ اگر آپ اچھی طرح سوچ کر جواب دینگے تو آپ اَور زیادہ فائدہ حاصل کریں گے۔ امثال ۱۵:‏۲۸ کہتی ہے:‏ ”‏صادق کا دل سوچ کر جواب دیتا ہے۔“‏

۱۰ سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کریں:‏ آخری قدم اس بات کا یقین کرنا ہے کہ جو کچھ آپ سیکھ رہے ہیں وہ آپ میں ”‏تاثیر بھی کر رہا ہے۔“‏ (‏۱-‏تھس ۲:‏۱۳‏)‏ جب آپ ہر اجلاس پر سیکھے جانے والے عمدہ نکات کا اطلاق کرتے ہیں تو آپ یہوواہ خدا کے اَور زیادہ قریب ہو جاتے ہیں۔ وہ آپ کیلئے حقیقی بن جائیگا اور آپکو ”‏حق پر چلتے ہوئے“‏ بڑی خوشی اور اطمینان کا تجربہ ہوگا۔—‏۳-‏یوح ۴‏۔‏

۱۱ اَے نوجوان بھائیو اور بہنو، باقاعدگی سے اجلاسوں کی تیاری، ان میں شرکت اور سیکھی ہوئی باتوں کا اطلاق کرنے سے آپ ان سے بہت لطف‌اندوز ہونگے۔ اسکے علاوہ آپ ان سے بھرپور فائدہ بھی اُٹھائینگے۔ یوں، آپکا ایمان اور اپنے آسمانی باپ یہوواہ کے وفادار رہنے کا عزم مضبوط ہوگا۔—‏زبور ۱۴۵:‏۱۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں