یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏00 ص.‏ 6
  • اپنی پاک خدمت سے خوشی حاصل کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی پاک خدمت سے خوشی حاصل کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • خوشی خدا کی طرف سے ایک انمول خوبی
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • خوشدلی سے یہوؔواہ کی خدمت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • مسیحی خدمت کرنے سے خوشی حاصل کرتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ‏’‏خوشی سے یہوواہ کی عبادت کریں‘‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 5/‏00 ص.‏ 6

اپنی پاک خدمت سے خوشی حاصل کرنا

۱ وہ ”‏خوش ہو کر“‏ لوٹے۔ بائبل سرگزشت بیان کرتی ہے کہ ۷۰ شاگردوں نے منادی کے وسیع دورے سے لوٹنے پر یسوع کو رپورٹ دیتے وقت کیسا محسوس کِیا تھا۔ اُنہوں نے خدا کی مرضی پوری کرنے سے باطنی خوشی کا تجربہ کِیا۔ (‏لو ۱۰:‏۱۷‏)‏ پاک خدمت سے خوشی حاصل کرنے کیلئے کیا چیز آپکی مدد کر سکتی ہے؟‏

۲ ایک مثبت رُجحان:‏ آپکو یہوواہ کی طرف سے لوگوں کو اُسکے شاندار مقصد سے رُوشناس کرانے کا شرف حاصل ہے۔ آپ اپنی منادی کے ذریعے کسی شخص کی اس دُنیا کی بدکاری اور جھوٹے مذہب کی زنجیروں سے آزاد ہونے میں مدد کر سکتے ہیں۔ آپ لوگوں کو ایک ایسی دُنیا میں زندگی کی اُمید پیش کر سکتے ہیں جو موجودہ نااتفاقی سے پاک ہوگی۔ جب یہوواہ آپکو اثرپذیر دلوں میں کامیابی کیساتھ سچائی کے بیج بوتے ہوئے دیکھتا ہے تو ذرا اُسکی خوشی کا اندازہ کریں۔ جب آپ خلوصدلی سے اپنی خدمتگزاری کو پورا کرتے ہیں تو مثبت رُجحان کیساتھ خدا سے دُعا کریں کہ وہ آپ کے اندر روح کا پھل، خوشی پیدا کرے۔‏

۳ عملی تربیت:‏ اپنے ۷۰ شاگردوں کیساتھ یسوع کی تربیتی گفتگو آجکل کے خدمتی اجلاس کی مانند تھی۔ اس نے اُنہیں تربیت دی تاکہ وہ اپنی خدمتگزاری کو مؤثر طریقے سے پورا کر سکیں۔ (‏لو ۱۰:‏۱-‏۱۶‏)‏ آجکل خدمتی اجلاس آپکو لوگوں سے گفتگو کرنے اور گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کے طریقے سکھاتا ہے۔ پورے دل سے کام کرنے اور اپنی منادی کی مہارتوں کو بہتر بنانے سے گھبراہٹ یا نااہلی کے احساسات ختم ہو جائیں گے اور آپ خوداعتمادی اور خوشی کا تجربہ کرینگے۔‏

۴ مستقبل پر نظریں جمائے رکھیں:‏ یسوع نے اذیت برداشت کرنے کے باوجود اپنی پاک خدمت سے خوشی حاصل کی۔ کیوں؟ اس لئے‌کہ اُس نے اپنی نگاہ اُن برکات اور استحقاقات پر مُرتکز رکھی جو مستقبل میں اُسے حاصل ہونے تھے۔ (‏عبر ۱۲:‏۲‏)‏ آپ بھی اپنے دل‌ودماغ کو یہوواہ کے نام اور اُس کی نئی دُنیا میں حاصل ہونے والی برکات پر مرکوز رکھنے سے ایسا کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی خدمتگزاری بامقصد اور پُرمسرت بنے گی۔‏

۵ یہوواہ کی پاک خدمت کرنا آپ کیلئے آج سب سے بڑا شرف ہے۔ لہٰذا، دُعا ہے کہ آپ یہ کہنے کے لائق ہو سکیں:‏ ”‏اَے میرے خدا!‏ میری خوشی تیری مرضی پوری کرنے میں ہے۔“‏—‏زبور ۴۰:‏۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں