یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏00 ص.‏ 1
  • ہم خوشخبری کی مُنادی کرتے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم خوشخبری کی مُنادی کرتے ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏خیریت کی خبر“‏ دینا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ‏”‏خدایِ‌مبارک“‏ یہوواہ کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ‏”‏خوش‌خبری“‏!‏
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • مسیح کی خوشخبری پر توجہ دلائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 3/‏00 ص.‏ 1

ہم خوشخبری کی مُنادی کرتے ہیں

۱ ہمیں ”‏اچھی چیزوں کی خوشخبری“‏ کے حامل ہونے کا کتنا عمدہ شرف حاصل ہے!‏ (‏روم ۱۰:‏۱۵‏)‏ ہمارے پاس پریشان اور مایوس لوگوں کیلئے ایک تازگی‌بخش پیغام ہے۔ ہم یہ سمجھنے کیلئے اُنکی مدد کیسے کر سکتے ہیں کہ ہم ”‏خیریت کی خبر“‏ دیتے ہیں؟—‏یسع ۵۲:‏۷‏۔‏

۲ ایک مثبت پیغام تیار کریں:‏ اگر ہم میدانی خدمتگزاری میں اپنی توجہ اچھی چیزوں پر مرتکز رکھتے ہیں تو ہماری گفتگو دوسروں پر مفید اثر ڈالیگی۔ لہٰذا، ہمیں اپنی پیشکش کو تیار کرتے اور پیش کی جانے والی مطبوعات کا جائزہ لیتے وقت اپنے پیغام کے مثبت پہلوؤں کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہے۔ جب ہم پُراعتماد اور پُرجوش طریقے سے بائبل پر مبنی اُمید پیش کرتے ہیں تو ہم حوصلہ‌افزا نتائج کی توقع کر سکتے ہیں۔—‏امثا ۲۵:‏۱۱‏۔‏

۳ اگرچہ ہم دُنیا کے بگڑتے ہوئے حالات سے متاثرہ لوگوں کے لئے ہمدردی ظاہر کرتے ہیں توبھی ہمیں اُنہیں یہ ضرور بتانا چاہئے کہ صرف خدا کی بادشاہت انسانی مسائل کا حقیقی حل ہے۔ ہم یہوواہ کے ”‏انتقام کے روز،“‏ کا ذکر کرتے وقت بھی یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ”‏حلیموں [‏کے لئے]‏ خوشخبری“‏ کیسے ثابت ہوگا۔ (‏یسع ۶۱:‏۱، ۲‏)‏ ہم اپنے سامعین کو یہ یقین دلا سکتے ہیں کہ یہوواہ کی کارروائی کا انجام نہایت مسرت‌بخش اور بہترین ہوگا۔‏

۴ حقیقی خوشی کے ساتھ سچائی پیش کریں:‏ جب لوگ ہمارے ہنستے مسکراتے چہروں اور پُراعتماد لہجے پر غور کرتے ہیں تو وہ ہماری بات سننے کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں۔ اگر ہم رجائیت‌پسندانہ نظریہ ظاہر کرتے ہیں تو ہمارے سامعین سمجھ جائیں گے کہ ہم اپنی ”‏اُمید میں خوش“‏ ہیں۔ (‏روم ۱۲:‏۱۲‏)‏ یوں وہ خوشخبری سے اثرپذیر ہونے کی طرف زیادہ مائل ہونگے۔ واقعی، ہمارے پاس اپنی خدمتگزاری کے ہر پہلو میں ہمیشہ ایک مثبت اور پُرمسرت رُجحان ظاہر کرنے کی معقول وجہ ہے۔‏

۵ خوشخبری کے خادموں کے طور پر، ہم محض آگاہی دینے سے زیادہ کچھ انجام دیتے ہیں۔ ہماری مُنادی اب اور مستقبل قریب میں ایک بہتر زندگی کی یقینی اُمید پیش کرتی ہے۔ (‏۱-‏تیم ۴:‏۸‏)‏ جب ہم کسی شخص سے ملتے ہیں تو ہماری گفتگو سے ہمارا مثبت ذہنی رُجحان ظاہر ہوگا اور یہ خوشخبری کو قبول کرنے میں لوگوں کی مدد کریگا۔ آئیے اپنے کلام اور طرزِکلام پر دھیان دینے سے خلوصدل لوگوں کو وہ ہیجان‌خیز خوشخبری قبول کرنے کی تحریک دیں جسکی ہم مُنادی کرتے ہیں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں