اجلاسوں سے زیادہ خوشی کیسے حاصل کریں
۱ اجلاس ہماری روحانی فلاحوبہبود کیلئے لازمی ہیں۔ اس سے حاصل ہونے والی خوشی کا براہِراست تعلق اس بات سے ہوتا ہے کہ ہم اجلاسوں سے پہلے، اجلاسوں کے دوران اور ان کے بعد کیا کرتے ہیں۔ اجلاسوں پر حاضر ہونے سے بھرپور خوشی حاصل کرنے کے لئے ہم اپنی اور دوسروں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۲ اجلاسوں سے پہلے:تیاری اجلاسوں سے حاصل ہونے والی خوشی پر براہِراست اثرانداز ہوتی ہے۔ جب ہم نے اچھی تیاری کی ہوتی ہے تو ہم زیادہ توجہ دینے اور حصہ لینے کا رُجحان رکھتے ہیں۔ علاوہازیں، ہمیں ہدایات کے مطابق درست معلومات پہنچانے اور سامعین کی دلچسپی حاصل کرنے کے نصباُلعین کے ساتھ اجلاس پر حاصل ہونے والی ہر تفویض کی اچھی تیاری کرنی چاہئے۔ ہمیں مکمل طور پر مشق کرنی چاہئے۔ جب ہم سب کو فائدہ پہنچانے والے پُرجوش اور تقویتبخش اجلاسوں میں حصہ لیتے ہیں تو ہماری ذاتی ترقی سب پر ظاہر ہوتی ہے اور ہمیں زیادہ خوشی بھی حاصل ہوتی ہے۔—۱ تیم ۴:۱۵، ۱۶۔
۳ اجلاسوں کے دوران: اجلاسوں پر تبصرے زیادہ لطف اُٹھانے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ سامعین کی شرکت کے متقاضی حصوں کو کلیسیا کے ہر فرد کو ذاتی تفویض خیال کرنا چاہئے۔ مختصر اور سوال کے عین مطابق تبصرے عام طور پر زیادہ فائدہمند ہوتے ہیں۔ تقویتبخش تجربات کو مختصراً بیان کرنا حوصلہافزا اور ترقیبخش ثابت ہو سکتا ہے، لہٰذا پروگرام کے مطابق جب بھی موقع ملے ہمیں ان پر گفتگو کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ (امثا ۱۵:۲۳؛ اعما ۱۵:۳) اجلاس میں کوئی بھی حصہ پیش کرتے وقت ہمیں اِسے دلچسپ، حقیقی اور عملی بناتے ہوئے گرمجوشی اور تیقّن کے ساتھ باتچیت کرنی چاہئے۔
۴ اجلاسوں کے بعد: دوسروں کے ساتھ مہربانی اور تپاک سے ملنا اور اجلاس پر زیرِغور آنے والے چند اہم نکات پر گفتگو کرنا ہم سب کے لئے فائدہمند ہوگا۔ اجلاسوں پر بچوں، عمررسیدہ اور نئے آنے والے لوگوں کی شرکت پر اپنی خوشی کا اظہار کرنا برادرانہ محبت کو فروغ دیتا ہے۔ اجلاسوں سے غیرحاضر رہنے والے بعض بہن بھائیوں پر تنقید کرنے کی بجائے ہمیں اُنہیں اجلاس پر حاضر ہونے سے حاصل ہونے والی خوشی کی بابت بتانا چاہئے اور یوں اُن کی بھی حاضر ہونے کے لئے حوصلہافزائی کرنی چاہئے۔—عبر ۱۰:۲۴، ۲۵۔
۵ ہمیں باہمی حوصلہافزائی کے اس اہم بندوبست سے کبھی بھی محروم نہیں رہنا چاہئے۔ (روم ۱:۱۱، ۱۲) مخلصانہ کوشش کرنے سے ہم سب اجلاسوں پر حاضر ہونے سے ملنے والی خوشی کو قائم رکھ سکتے ہیں۔