خدا کا تمام نبوّتی کلام سچا ثابت ہوگا!
۱ یہوواہ کے گواہوں کی ہمیشہ ہی سے بائبل پیشینگوئی میں دلچسپی رہی ہے۔ لہٰذا، ہمیں یہ سنکر بہت خوشی ہوئی تھی کہ اس سال کے ڈسٹرکٹ کنونشن کا موضوع ”خدا کا نبوّتی کلام“ ہوگا۔ ہم یہ جاننے کے مشتاق ہیں کہ یہوواہ نے ہمیں ”وقت پر . . . کھانا“ دینے کیلئے کیا اہتمام کر رکھا ہے۔ (متی ۲۴:۴۵) وہ ہمیں مایوس نہیں کریگا۔
۲ کنونشن کے اہم نکات: جمعہ کے دن کلیدی خطاب ”خدا کے نبوّتی کلام پر دھیان دیں“ میں تبدیلئہیت کی سرگزشت پر بصیرت عطا کرنے والی بحث کی جائیگی۔ (متی ۱۷:۱-۹) اس میں اِس بات پر زور دیا جائیگا کہ ہم تمام گزشتہ زمانوں کی نسبت بہترین دَور کی دہلیز پر کھڑے ہیں کیونکہ اب خاتمہ بہت قریب ہے اور نیا نظام آنے ہی والا ہے! باقاعدہ پڑھائی خدا کے کلام پر دھیان دینے کا ایک اہم طریقہ ہے۔ ”خدا کا کلام پڑھنے سے لطف اُٹھائیں،“ کے موضوع پر مجلسِمذاکرہ، بائبل پڑھائی کو مفید اور مسرتبخش بنانے کے لئے عملی تجاویز پیش کریگا۔
۳ ہفتہ کو بعدازدوپہر ہم اُن وجوہات کا جائزہ لینگے جن سے معلوم ہوگا کہ ہمیں اس بات کا یقین کیوں رکھنا چاہئے کہ ہم آخری ایّام میں رہ رہے ہیں۔ آپ کو اِن سب وجوہات کو یاد رکھنا پڑیگا۔ اتوار کی صبح حبقوق کی نبوّت حقیقت بن جائے گی جب ہم یہ سیکھیں گے کہ ہمارا زمانہ بالکل اُسکے زمانے جیسا ہے اور یہ کہ جلد ہی ایسے فیصلہکُن واقعات رُونما ہونگے جب یہوواہ بدکاروں کا خاتمہ کریگا اور راستبازوں کو بچائیگا۔ آپ کو عیسو اور یعقوب کے بارے میں بائبل ڈرامے کے اہم نقطے کو سمجھنا ہوگا۔ ہمیں لاپروائی اور بےحسی کے رُجحان کی مزاحمت کرتے ہوئے سرگرمی سے یہوواہ کی برکات کے طالب رہنا چاہئے۔
۴ کنونشن پروگرام ہمارے ایمان کو مضبوط کریگا کہ یہوواہ کے تمام وعدے جو ابھی پورے نہیں ہوئے، سچے ثابت ہونگے۔ ہم دوسروں کو خدا کے نبوّتی کلام کی گواہی دینے کی تحریک پائینگے!