یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏99 ص.‏ 7
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • علاج کے حوالے سے ابھی سے خود کو تیار کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • خدا کی نظر میں خون کی اہمیت
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • کیا آپ علاج معالجے کے سلسلے میں سمجھداری سے فیصلہ کریں گے؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 9/‏99 ص.‏ 7

سوالی بکس

▪کیا آپ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں؟‏

جدید دُنیا میں، ”‏وقت اور حادثہ“‏ اکثراوقات ایسی طبّی ہنگامی صورتحال پیدا کر دیتا ہے جو ہم پر انتقالِ‌خون قبول کرنے کا دباؤ ڈال دیتی ہے۔ (‏واعظ ۹:‏۱۱‏)‏ ہمیں اس امکانی صورت کیلئے تیار کرنے کی خاطر یہوواہ نے اپنی تنظیم کے ذریعے متعدد طریقوں سے مدد فراہم کی ہے لیکن وہ ہم سے اپنا کردار ادا کرنے کی توقع بھی کرتا ہے۔ آپ کی مدد کیلئے ذیل میں چند ایک ضروری اقدام کی فہرست دی گئی ہے۔‏

‏• نیا ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/‏ریلیز کارڈ ہر وقت اپنے پاس رکھیں۔‏

‏• یقین کر لیں کہ آپ کے بچوں کے پاس نیا آئڈنٹیٹی کارڈ ہے۔‏

‏• اپنے بچے کے علاج کے سلسلے میں ڈاکٹروں اور ججوں کے ساتھ استدلال کرنے کے طریقے کی مشق کرتے ہوئے ستمبر ۱۹۹۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کا اعادہ کریں۔‏

‏• خون کے اجزا اور خون کے متبادل پر مضامین کا اعادہ کریں۔ (‏مجوزہ:‏ دی واچ‌ٹاور، اکتوبر ۱، ۱۹۹۴، صفحہ ۳۱؛ جون ۱، ۱۹۹۰، صفحات ۳۰-‏۳۱؛ مارچ ۱، ۱۹۸۹، صفحات ۳۰-‏۳۱؛ اویک!‏، دسمبر ۸، ۱۹۹۴، صفحات ۲۳-‏۲۷؛ اگست ۸، ۱۹۹۳، صفحات ۲۲-‏۲۵؛ نومبر ۲۲، ۱۹۹۱، صفحہ ۱۰؛ اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، ستمبر ۱۹۹۲ اور نومبر ۱۹۹۰ ضمیمہ‌جات۔ انہیں فوری رسائی کیلئے فولڈر میں رکھیں۔)‏

‏• اپنے ضمیر سے فیصلہ کریں کہ آیا آپ خون کو جسم سے باہر لے جا کر صاف کرکے واپس جسم میں ڈالنے والی مشینیں استعمال کرنے کی اجازت دیں گے یا آیا آپ خون کے اجزا پر مشتمل مصنوعات قبول کریں گے۔‏

‏• ہسپتال جانے سے پہلے اگر ممکن ہو تو بزرگوں کو بتائیں تاکہ وہ آپ کی مدد کریں اور اگر ضروری ہو تو ہسپتال رابطہ کمیٹی (‏ایچ‌ایل‌سی)‏ کو آگاہ کریں۔ ایک بچے کے معاملے میں، بزرگوں سے درخواست کریں کہ وہ ایچ‌ایل‌سی کو فوراً مطلع کریں۔‏

خون سے واضح انکار کریں:‏ رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ بعض بھائی بہن علاج کرنے والے ڈاکٹر کو آخری لمحے پر بتاتے ہیں کہ وہ خون لینا نہیں چاہتے۔ یہ بات طبّی عملے کیلئے اچھی نہیں ہے اور آپ کو بھی انتقالِ‌خون دئے جانے کے خطرے میں ڈال دیتی ہے۔ اگر ڈاکٹر آپ کے پُختہ عقائد سے واقف ہیں اور آپ کی طرف سے واضح ہدایات پیش کرنے والی دستخط‌شُدہ دستاویزات سے آپکی خواہشات کی حمایت ہوتی ہے تو اس سے نہ صرف بِلاتاخیر علاج شروع کرنے کیلئے انکی مدد ہوگی بلکہ اکثراوقات اُنہیں خون کے بغیر طبّی علاج کیلئے اضافی انتخابات بھی حاصل ہونگے۔‏

طبّی ہنگامی صورتحال کسی بھی وقت واقع ہو سکتی ہے، عموماً جب آپ کو اسکی توقع بھی نہیں ہوتی، اسلئے خود کو اور اپنے بچوں کو انتقالِ‌خون سے بچانے کیلئے اب قدم اُٹھائیں۔—‏امثا ۱۶:‏۲۰؛‏ ۲۲:‏۳‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں