اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اگست: مندرجہذیل ۳۲ صفحات کے بروشروں میں سے کوئی بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے: کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ اور سب لوگوں کیلئے ایک کتاب۔ اردو میں مندرجہذیل بروشر ۵ روپے فی کاپی کی خصوصی پیشکش پر پیش کئے جا سکتے ہیں: ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں“ اور یہؔوواہ کے گواہ بیسویں صدی میں۔ ستمبر: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ جن واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی پائی جاتی ہے، وہاں چندوں کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ نومبر: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔
▪ ہر ملک میں سال کے دوران مختلف اوقات پر تعطیلات ہوتی ہیں جب بچے سکول اور ملازمین کام پر نہیں جاتے۔ کلیسیا کے پاس میدانی خدمتگزاری میں اضافہ کرنے کیلئے یہ شاندار مواقع ہوتے ہیں۔ بزرگوں کو ایسے اوقات کیلئے کافی پہلے ہی سے منصوبہسازی کرنی چاہئے اور کلیسیا کو تعطیلات کے دوران گروپ کے طور پر گواہی دینے کیلئے ترتیب دئے گئے انتظامات کی بابت قبلازوقت آگاہ کر دینا چاہئے۔
▪ کلیسیاؤں کو ستمبر کی لٹریچر درخواست کے ساتھ ہی یہوواہ کے گواہوں کے کیلنڈر برائے ۲۰۰۰ کے لئے درخواست بھیجنا شروع کر دینی چاہئے۔ کیلنڈر انگریزی میں دستیاب ہونگے۔
▪ ہر کلیسیا کو ۲۰۰۰ کے خدمتی سال کے دوران استعمال کیلئے فارمز کی وافر مقدار ارسال کی جا رہی ہے۔ ان فارمز کو ضائع نہیں کِیا جانا چاہئے۔ اُنہیں اُن کے خاص مقصد کیلئے ہی استعمال کِیا جانا چاہئے۔