کیا آپ کیلئے پائینر خدمت کا دروازہ اب کھل گیا ہے؟
۱ ہماری ۱۹۹۹ کی سالانہ آیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم ابھی تک یہوواہ کے ”نجات کے دِن“ میں ہی ہیں۔ (۲-کر ۶:۲) تاہم اُسکا نجات کا دِن جلد ہی اختتام کو پہنچ جائیگا۔ اسکے بعد اُسکا ”عدالت کا دِن“ شروع ہو جائیگا۔ (۲-پطر ۲:۹) اب جبکہ یہوواہ تمام انسانوں کو نجات کا موقع فراہم کر رہا ہے تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو اس کیلئے مثبت قدم اُٹھاتے دیکھنا بڑا ہیجانخیز ہے!
۲ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، یہوواہ کے لوگوں نے اثرپذیر ہونے والے اشخاص تک پہنچنے کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔ بہتیرے بادشاہتی پبلشروں کیلئے اسکا مطلب پائنیر خدمت شروع کرنا ہے۔ کیا اب آپ کیلئے بھی پائنیر خدمت کا دروازہ کھل گیا ہے؟ ہم یہ کیوں پوچھ رہے ہیں؟
۳ قدردانی ظاہر کی جاتی ہے: جنوری ۱۹۹۹ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اعلان کے مطابق ریگولر اور امدادی پائنیر دونوں کے لئے گھنٹوں کا تقاضا کم کر دیا گیا ہے۔ نئے تقاضے پر پورا اُترنے کیلئے، ریگولر پائنیروں کو ہر مہینے خدمتگزاری میں ۷۰ گھنٹے اور پورے خدمتی سال کیلئے کُل ۸۴۰ گھنٹے مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ امدادی پائنیر ہر مہینے خدمت میں ۵۰ گھنٹے صرف کرینگے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں حاصل ہونے والے قدردانی کے چند اظہارات پیشِخدمت ہیں:
”ہمارے آسمانی باپ کی طرف سے کیا ہی شاندار بخشش!“
”اس بندوبست کیلئے خوشی اور محبت کے جذبات کا اظہار لفظوں میں نہیں کِیا جا سکتا!“
”یہ ہمارے لئے شیڈول پر پورا اُترنا بہت آسان بنا دیگا!“
”ہماری یہ دُعا ہے کہ اب لوگوں کی کثیر تعداد کُلوقتی خدمت شروع کرے اور اُن برکات سے استفادہ کرے جو یہوواہ کی خدمت کرنے سے ہی حاصل ہوتی ہیں۔“
۴ اگرچہ ہم خدا کے نجات کے دِن کے نقطۂعروج کو پہنچ رہے ہیں تو بھی یہوواہ چاہتا ہے کہ اُسکے لوگ اُسکی حمد میں آخری بار پورا زور لگا دیں۔ اس پیغام کی وسعت اور شدت میں اضافہ (۱) بادشاہتی منادوں کی تعداد میں مسلسل ترقی اور (۲) بادشاہت کی مُنادی کے کام کو اپنی بساط کے مطابق بڑھانے کی کوشش کرنے سے ہوتا ہے۔ یہوواہ جو اسے ”بڑھاتا ہے،“ اُسی نے نجات قبول کرنے والے تمام لوگوں کے مسرور جذبے کو برکت دیکر دونوں طرح سے اس میں کامیابی عطا کی ہے۔—۱-کر ۳:۶، ۷؛ زبور ۱۱۰:۳۔
۵ اسے بیفائدہ نہ جانے دیں: یہوواہ کے نجات کے دِن کے پیشنظر ہی پولس نے ساتھی مسیحیوں کو فہمائش کی: ”ہم جو اُس [یہوواہ] کیساتھ کام میں شریک ہیں یہ بھی التماس کرتے ہیں کہ خدا کا فضل جو تُم پر ہؤا بیفائدہ نہ رہنے دو۔“ اگر ہم دوسروں کی نجات کیلئے ہر موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہیں تو ہم ”قبولیت کے وقت“ کے طور پر اسے ”بیفائدہ نہ رہنے“ دینگے۔ (۲-کر ۶:۱، ۲) آجکل پولس کے الفاظ کی اہمیت اَور بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ یہوواہ سے دلی محبت ظاہر کرنے والے مسیحی تفویضکردہ اِس خدمتگزاری میں ممکنہ طور پر بھرپور شرکت کو ایک استحقاق خیال کرتے ہیں۔ کیا آپ اب ریگولر پائنیر کے طور پر خدمتگزاری میں پوری طرح حصہ لینے کے قابل ہیں؟
۶ یہ ایک معقول نصباُلعین ہے: پاکستان میں ہمارا نصباُلعین ہے کہ یکم ستمبر تک ۲۵ ریگولر پائنیر اندراج کرا لیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک معقول اور قابلِحصول نصباُلعین ہے۔ ہم اتنے پُراعتماد کیوں ہیں؟ مارچ ۱۹۹۷ میں ۴۰ اور اپریل ۱۹۹۸ میں ۳۶ بہن بھائیوں نے امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لیا تھا۔ اکثریت نے ۶۰ گھنٹوں کی رپورٹ دی جو کہ ریگولر پائنیر کے نئے تقاضے سے صرف ۱۰ گھنٹے کم ہے! اگر امدادی پائنیر خدمت کرنے والے ان لوگوں میں سے صرف ۷ بھی اس خدمتی سال کے اختتام سے پہلے ریگولر پائنیر کے طور پر اندراج کروا لیں تو ہم ستمبر میں ۲۵ کُلوقتی پائنیروں کیساتھ کام شروع کر سکتے ہیں!
۷ ایک شیڈول درکار ہے: کیا ہر مہینے میدانی خدمت میں ۷۰ گھنٹے صرف کرنا ابھی بھی کسی حد تک آپ کیلئے مشکل ہے؟ شاید ہر ہفتے ۱۷ گھنٹے کے طور پر سوچنا معاون ثابت ہو۔ اگلے صفحے پر نمونے کے طور پر ایک شیڈول دیا گیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے، اپنے حالات کے مطابق ریگولر پائنیر خدمت کا شیڈول تیار کرنے کی کوشش کریں۔ اس پر کام کرنے کیلئے تجربہکار پائنیروں کی رائے حاصل کریں کہ وہ کیسے ذاتی اور خاندانی ذمہداریوں کے ساتھساتھ پائنیر خدمت کو متوازن رکھتے ہیں۔ اپنے سرکٹ اوورسیئر سے پوچھیں کہ سرکٹ کے اندر پائنیر ہر ہفتے اپنی خدمتی کارگزاری کا شیڈول کیسے بناتے ہیں۔ اس کے بعد اپنے منصوبوں پر یہوواہ کی برکت کی توقع رکھیں۔—امثا ۱۶:۳۔
۸ اسے ایک خاندانی پراجیکٹ بنائیں: کیا آپ نے پائنیر خدمت کو ایک خاندانی پراجیکٹ بنانے کی بابت سوچا ہے؟ آپ خاندان کے طور پر بیٹھ کر باتچیت کر سکتے ہیں کہ کیسے—محتاط منصوبہسازی اور اچھے تعاون کیساتھ—خاندان کے ایک یا دو ممبر پائنیر بننے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ موزوں طور پر، بعض اپنے حالات کا دیانتدارانہ تجزیہ کرنے کے بعد یہ محسوس کرتے ہیں کہ اُن کے حالات ابھی ریگولر پائنیر خدمت کی اجازت نہیں دیتے۔ اگر ایسا ہے تو پائنیر خدمت کو مستقبل کا نصباُلعین بنائیں۔ تاہم، پائنیر خدمت شروع کرنے کیلئے کسی حتمی تاریخ کیلئے منصوبہسازی کرنا شروع کر دیں۔ ریگولر پائنیر خدمت شروع کرنے کیلئے شاید آپ سال کے دوران مختلف اوقات پر امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لے سکتے ہیں۔
۹ پاکستان میں اس وقت فہرست پر ۱۸ ریگولر پائنیروں کے حالات مختلف ہیں۔ سب کی صحت اچھی نہیں ہے اور اکثریت کے خاندان اور مالی ذمہداریاں بھی ہیں۔ تقریباً ۹ پائنیر ۵۰ سال سے اُوپر کے ہیں اور اُن میں سے تقریباً ۳ کی عمر ۶۵ برس سے زیادہ ہے۔ بعض کنوارے ہیں اور تقریباً ۷ کی عمر ۳۰ سال یا اس سے کچھ کم ہے۔ اندازاً پائنیروں کی نصف تعداد ایسے بھائیوں پر مشتمل ہے جن میں سے بیشتر کی خاندانی اور کلیسیائی ذمہداریاں بھی ہیں۔ یہ سب کے سب پائنیر خدمت کی خاطر ”وقت کو غنیمت“ جان رہے ہیں جس کا مطلب بیشتر صورتِحالات میں سادہ اور مطمئن زندگی بسر کرنا ہے۔—کل ۴:۵۔
۱۰ کیا آپکو سادگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے؟ اپنی زندگی کو سادہ بنانا ہی وہ کُنجی ہے جو آپ کیلئے پائنیر خدمت کا دروازہ کھول سکتی ہے۔ کیا آپکی زندگی ایک بڑے گھر کی مانند ہے جس میں غیرضروری کمرے اور سامان ہے جوکہ دیکھبھال کیلئے زیادہ وقت، پیسے اور کام کا تقاضا کرتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو اعتدالپسندی پائنیر خدمت کی گنجائش پیدا کر سکتی ہے۔ کیا آپ دُنیاوی ملازمت میں صرف کئے جانے والے وقت کو کم کر سکتے ہیں؟ کیا آپ غیرضروری سرگرمیوں سے کچھ وقت بچا سکتے ہیں یا کیا تفریحِطبع میں استعمال ہونے والے وقت میں زیادہ توازن دکھا سکتے ہیں؟
۱۱ بائبل ۱-تیمتھیس ۶:۸ میں ہمیں نصیحت کرتی ہے: ”پس اگر ہمارے پاس کھانے پہننے کو ہے تو اُسی پر قناعت کریں۔“ یہوواہ کی خدمت میں بھرپور شرکت کرنے کیلئے کم چیزوں پر قناعت کرنا ہی ایک اہم عنصر ہے اور یہ روحانی مفادات کو اوّلیت دینے کو آسان بنا دیتا ہے۔ (متی ۶:۲۲، ۳۳) جاپان کی بابت ۱۹۹۸ کی ائیربُک کے صفحہ ۱۰۴ پر کئی ایک مشورے پیش کئے گئے ہیں کہ اُس ملک میں کیوں اتنی اچھی پائنیر روح پائی جاتی ہے۔ ایک پر غور کریں: ”یہ بات عام طور پر سچ ہے کہ جاپانیوں کے گھر بڑے سادہ ہوتے ہیں، لہٰذا اُنہیں صافستھرا رکھنے کیلئے کم وقت درکار ہوتا ہے نیز بیشتر حالات میں، روایتی طور پر اُنکی زندگیاں سادہ ہوتی ہیں۔“ کیا یہی ۱-تیمتھیس ۶:۸ کی روح نہیں ہے؟
۱۲ دُنیابھر میں، خدا کے خادم یہوواہ کے نجات کے دن کے اختتام سے پہلے بڑے زوردار طریقے سے خوشخبری کی مُنادی کر رہے ہیں۔ یہ قابلِتعریف بات ہے کہ گزشتہ سال اوسطاً ۷،۰۰،۰۰۰ کے لگبھگ لوگوں نے ہر مہینے کسی نہ کسی قسم کی پائنیر خدمت میں شرکت کی تھی۔ کیا آپ بھی اُن کیساتھ شامل ہونے کیلئے اپنی زندگی میں کچھ ردوبدل کر سکتے ہیں؟ ہم آپکو دعوت دیتے ہیں کہ اس سوال کا جواب دینے سے پہلے احتیاط کیساتھ دُعائیہ غوروفکر کے بعد اپنے حالات کا جائزہ لیں کہ ”کیا آپ کیلئے بھی پائنیر خدمت کا دروازہ اب کھل گیا ہے؟“
[Blurb on page 3]
نصبالعین: ۲۵ ریگولر پائنیر!