خدمتی اجلاس برائے اگست
ہفتہ شروع از اگست ۲
گیت ۳۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ مئی کی ملکی اور مقامی کلیسیائی خدمتی رپورٹ پر تبصرہ کریں۔ اگست کے دوران میدانی خدمتگزاری میں حصہ لینے کیلئے تمام پبلشروں کی حوصلہافزائی کریں۔
۱۷ منٹ: ”یہوواہ کے جلالی نام کا گہرا احترام کریں۔“ تعارفی بیان کو ایک منٹ سے کم رکھیں اور اسکے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔ درج صحائف کو نمایاں کریں۔—ابد تک زندہ رہیں کتاب کے صفحات ۱۸۴-۱۸۵ کو دیکھیں۔
۱۸ منٹ: ”دُنیاوی تعلیم اور آپکے روحانی نصباُلعین۔“ ایک والد اپنے بیٹے یا بیٹی کیساتھ مضمون پر باتچیت کرتا ہے۔ وہ دسمبر ۲۲، ۱۹۹۵ کے اویک! کے صفحات ۷-۱۱ کے متعلقہ مواد کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔
گیت ۱۴۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۹
گیت ۱۳۸
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۲ منٹ: پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں—کونسی ترقی واقع ہوئی ہے؟ خدمتی نگہبان کے ذریعے تقریر اور انٹرویوز۔ ستمبر ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۴ پر فراہمکردہ ہدایات پر نظرثانی کریں۔ بیان کریں کہ مقامی طور پر اسکا کیسے بندوبست کِیا گیا تھا اور جن لوگوں کی مدد کی گئی ہے اُنکی ترقی کی تازہترین رپورٹ پیش کریں۔ ایک یا دو پائنیروں اور چند ایک پبلشروں سے انٹرویو لیں جنہوں نے اس مدد سے استفادہ کِیا ہے۔ اب جن کی مدد کی جائیگی اُنکی حوصلہافزائی کریں کہ اس فراہمی سے بھرپور استفادہ کریں۔
۲۵ منٹ: ”کیا آپ کے لئے پائنیر خدمت کا دروازہ اب کھل گیا ہے؟“ ایک بزرگ کے ذریعے سوالاًجواباً باتچیت۔ زیادہ پبلشروں کے پائنیر بننے کے امکانات پر مثبت انداز میں وضاحت کریں۔ ایسے پائنیروں کا انٹرویو لیں جنکے پاس ذاتی تجربے ہیں کہ اُنہوں نے عام مشکلات پر قابو پانے کیلئے کیسے کامیابی حاصل کی ہے۔ ”ریگولر پائنیر شیڈول کے نمونے“ کا جائزہ لیں اور اس بات پر زور دیں کہ کیسے اچھی منصوبہسازی گھنٹوں کے تقاضے کو پورا کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اجلاس کے بعد پائنیر درخواست فارم حاصل کرنے کا اعلان کریں۔
گیت ۲۰۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۱۶
گیت ۱۳۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ اگست کے مہینے کے صرف دو ہفتے رہ گئے ہیں، لہٰذا سب کی حوصلہافزائی کریں کہ مہینہ ختم ہونے سے پہلے خدمتگزاری میں شریک ہوں۔ ”نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام“ پر نظرثانی کریں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: کیا آپ شاگرد بنانے کے کام میں حصہ لے رہے ہیں؟ سامعین کے ساتھ باتچیت۔ بڑی تعداد میں پیش کئے جانے والے لٹریچر کے پیشِنظر، ہمارا مقصد بائبل مطالعے شروع کرنا ہونا چاہئے تاکہ ہم لوگوں کو اُن مطبوعات سے مستفید ہونے میں مدد دے سکیں جو وہ حاصل کرتے ہیں۔ پبلشروں کو اُن مشکلات پر تبصرہ کرنے دیں جو زیادہ بائبل مطالعے کرانے کی راہ میں حائل ہوتی ہیں: (۱) مطالعہ کرنے کیلئے رضامند لوگوں کو تلاش کرنا مشکل ہے۔ (۲) بعض دلچسپی دکھانے والے کہتے ہیں کہ اُنکے پاس مطالعہ کرنے کیلئے وقت نہیں ہے۔ (۳) مطالعہ شروع ہو جانے کے بعد، مطالعے کو باقاعدہ جاری رکھنے کیلئے اُس شخص کا گھر پر ملنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔ بائبل مطالعے کے کام کی بابت بعض پبلشروں کے احساسات پر بھی باتچیت کریں: (۱) ’مَیں خود کو ایک لائق اُستاد نہیں سمجھتا۔‘ (۲) ’میرے پاس ہفتہوار مطالعہ کروانے کیلئے وقت نہیں ہوتا۔‘ (۳) ’مَیں خود کو کسی دوسرے شخص کا پابند بنانے سے ہچکچاتا ہوں۔‘ (۴) ’مَیں خدمتگزاری کے دیگر شعبوں میں شرکت کرنے سے مطمئن ہوں۔‘ ذاتی طور پر شاگرد بنانے کے کام میں شرکت کرنے کیلئے ان مشکلات پر قابو پانے کی بابت مثبت تجاویز پیش کریں۔ کامیاب پبلشروں سے اُن خوشیوں کی بابت سنیں جو بائبل مطالعے کروانے کے نتیجے میں اُن کے تجربے میں آئی ہیں۔—اپریل ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کے پیراگراف ۳-۸، ۱۵ کو دیکھیں۔
گیت ۱۰۰ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۲۳
گیت ۹۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: نئے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو شادی کے تقدس کی قدر کرنے میں مدد دیں۔ بزرگ ریزنگ بُک کے صفحات ۲۴۸-۲۵۰ پر سامعین کیساتھ باتچیت کرتا ہے۔ ہم ایسے جوڑوں سے ملتے ہیں جو بادشاہتی پیغام کیلئے تو مثبت جوابیعمل دکھاتے ہیں مگر وہ ترقی کرنے میں اسلئے سُسترو ہیں کیونکہ وہ قانونی طور پر شادی کے بغیر اکٹھے رہ رہے ہیں۔ اُنکی یہ سمجھنے میں مدد کرنے کیلئے وضاحت کریں کہ مسیحیوں کو باعزت شادی کی حمایت کیوں کرنی چاہئے۔ (جنوری ۸، ۱۹۹۲ کے اویک! کے صفحات ۲۶-۲۷ کو دیکھیں۔) ہم موقعشناسی کیساتھ ایسے جوڑوں کو یہ بات سمجھنے میں مدد دینے کیلئے کیا کہہ سکتے ہیںکہ جب تک قانونی طور پر اُنکی شادی نہیں ہو جاتی وہ کلیسیا کا حصہ نہیں بن سکتے۔
۲۰ منٹ: ”آپ ایک بدھسٹ سے کیا کہینگے؟“ سوالاًجواباً۔ جب ہم اپنے علاقے میں غیرمسیحی مذہب کا دعویٰ کرنے والے لوگوں سے ملتے ہیں جنکے نظریات، کام اور رسومات ہم سے بالکل مختلف ہوتے ہیں تو ہم اکثر سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ کیا کہیں۔ یہ مضمون اس سلسلے کے پانچ مصامین میں سے پہلا ہے۔ ایک اچھی طرح سے تیارشُدہ پیشکش کا مظاہرہ کریں۔ بدھسٹ کی بابت مزید معلومات کیلئے، فروری ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے؛ ریزنگ بُک صفحہ ۲۱؛ اور مینکائنڈز سرچ فار گاڈ کے باب ۶ کو دیکھیں۔
گیت ۱۳۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۳۰
گیت ۹۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ اگست کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کے لئے سب کو یاددہانی کرائیں۔ کلیسیائی کتابی مطالعے کے کنڈکٹروں کو اپنے گروپ کے ہر فرد سے تصدیق کر لینی چاہئے تاکہ ستمبر ۶ تک تمام رپورٹیں تیار ہو جائیں۔
۱۷ منٹ: ہم اپنے بھائیوں سے محبت رکھتے ہیں۔ دسمبر ۱، ۱۹۹۵ کے واچٹاور کے صفحات ۱۵-۱۷، پیراگراف ۷-۱۱ پر مبنی بزرگ کے ذریعے تقریر کیساتھ سامعین سے باتچیت۔ جب ہم اپنے بھائیوں سے اچھی واقفیت پیدا کرتے ہیں، ایک دوسرے کی حوصلہافزائی کرتے ہیں اور مشکلات کی برداشت کرنے کیلئے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں تو اس سے حاصل ہونے والے مشترکہ فوائد کو نمایاں کریں۔ مشورہ دیں کہ یہ وسیع پیمانے پر کیسے کِیا جا سکتا ہے۔ یہ ظاہر کرنے کیلئے سامعین کو ایسے تجربات سنانے کی دعوت دیں کہ کیسے اُنہوں نے دوسروں کی طرف سے پُرمحبت حوصلہافزائی کے ذریعے تازگی اور تقویت حاصل کی تھی۔
۱۸ منٹ: اپنی اُمید کی وجہ بیان کریں۔ ایک بزرگ ایک یا دو مثالی نوجوانوں سے انٹرویو کرتا ہے جو پبلک سکول میں زیرِتعلیم ہیں۔ اُنہیں ہمیشہ ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں دُنیاوی ساتھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان اُن کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔ اپنے بائبل پر مبنی اعتقادات کی توجیہ کرنے کے ایسے مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے، ہمارے نوجوانوں کو مزاحم رہنے میں ثابتقدم رہنے کی ضرورت ہے۔ گروپ اس بات پر گفتگو کرتا ہے کہ اگر اُنہیں تمباکو یا منشیات پیش کی جاتی ہیں تو اُنہیں کیسا ردِعمل دکھانا چاہئے۔ ینگ پیپل آسک کتاب کے صفحات ۲۷۷-۲۸۱ میں پیشکردہ دلائل پر نظرثانی کریں۔ واضح کریں کہ درست کام کرنے کا اُن کا عزمِمُصمم کیسے اُن کے لئے باعثِتحفظ ہے اور اچھی گواہی دیتا ہے۔
گیت ۱۲۹ اور اختتامی دُعا۔