خدمتی اجلاس برائے جون
ہفتہ شروع از جون ۷
گیت ۴۵
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ تھیوکریٹک خبریں۔
۱۵ منٹ: ”ہم یہوواہ سے تعلیمیافتہ ہیں۔“ تعارفاتی تبصروں کو ایک منٹ سے کم رکھیں اور سوالاًجواباً باتچیت کریں۔ سامعین کو بعض فوائد بیان کرنے کی دعوت دیں جو اُنہوں نے تھیوکریٹک منسٹری سکول، پائنیر سروس سکول، کنگڈم منسٹری سکول اور اسی قسم کی دیگر جگہوں سے حاصل کئے ہیں۔ اس بات کو اُجاگر کریں کہ اِنہوں نے یہوواہ کے لوگوں کی خدمتگزاری میں مزید مؤثر بننے کیلئے کیسے مدد کی ہے۔
۲۰ منٹ: ”اپنے وقت کا مؤثر استعمال کریں۔“ کلیسیائی کتابی مطالعہ کرانے والے اور ایک یا دو تجربہکار پبلشروں کے درمیان باتچیت جو یہ بیان کرتے ہیں کہ وہ میدانی خدمت میں حتیالوسع شرکت کرنے کیلئے اپنے وقت کو کیسے ترتیب دیتے ہیں۔ وہ ایک قابلِعمل شیڈول کی اہمیت کو بیان کرتے ہیں اور دوسروں کے لئے اس کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ دیر سے کام شروع کرنے، ناقص پیشگی منصوبہسازی یا خدمتگزاری کے دوران حد سے زیادہ میلجول جیسے وقت ضائع کرنے والے عناصر سے کیسے گریز کرتے ہیں۔ مقامی حالات کو پیشِنظر رکھتے ہوئے، وقت کا مؤثر استعمال کرنے کی بابت عملی تجاویز پیش کریں۔
گیت ۴۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۱۴
گیت ۶۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”کیا آپ مدد کر سکتے ہیں؟“ ایک بزرگ سامعین سے باتچیت کرتا ہے۔ تنہا ماںیاباپ کی مدد کرنے کے لئے، اکتوبر ۸، ۱۹۹۵، کے اویک! کے صفحات ۸-۹ میں دی جانے والی تجاویز پر بھی بات کریں۔ بعض کو پُرمحبت مدد کے لئے اپنی قدردانی ظاہر کرنے کی دعوت دیں جو اُنہوں نے کلیسیا میں دوسروں سے حاصل کی ہے۔
گیت ۵۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲۱
گیت ۷۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ اگر کلیسیا کے سٹاک میں ینگ پیپل آسک یا یوتھ بکس موجود ہیں تو اس بات کو واضح کریں کہ اُنہیں گرمیوں کے مہینوں کے دوران خدمتگزاری میں کیسے مؤثر طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے جب گھر پر نوعمروں کے ملنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
۱۷ منٹ: ویڈیوز اور آڈیو ڈراموں کا مؤثر استعمال کریں۔ کیا سوسائٹی کی فراہمکردہ ۱۰ ویڈیوز اور ۱۱ آڈیو ڈرامہ کیسٹوں کا مؤثر استعمال کِیا جا سکتا ہے؟ کیا آپ اور آپ کے خاندان نے اُن میں سے ہر ایک کو دیکھا یا سنا ہے؟ اس بات کو اُجاگر کرتے ہوئے متعدد عنوانات کا اعادہ کریں کہ وہ کیسے ہماری بائبل پڑھائی کو بہتر بنا سکتے، ہماری روحانیت کو مضبوط کر سکتے اور سچائی کیلئے عمدہ گواہی دے سکتے ہیں۔ دو یا تین آڈیوکیسٹوں سے مختصر اقتباسات سنوائیں۔ سامعین سے اس سلسلے میں اظہارِخیال کرنے کو کہیں کہ اُنہوں نے اپنے خاندان کی حوصلہافزائی یا نئے اشخاص کی تنظیم کی طرف راہنمائی کرنے کیلئے خاص طور پر کونسی ویڈیو یا آڈیو ڈرامہ کو مؤثر پایا ہے۔ عمدہ نتائج ظاہر کرنے والے چند تجربات بیان کریں۔ (دیکھیں ائیربُک ۱۹۹۹، صفحات ۵۱-۵۲) ویڈیو اور آڈیو ڈراموں کو مؤثر طور پر استعمال کرنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۱۸ منٹ: ”کیا آپ صرف ظاہری وضعقطع دیکھتے ہیں؟“ تقریر اور سامعین کیساتھ باتچیت۔ ایسی وجوہات پر زور دیں جن کی بنا پر ہمیں ملنے والے لوگوں کی بابت رائے قائم کرنے میں جلدبازی نہیں کرنی چاہئے۔ یہوواہ نے یوناہ کو جو سبق سکھایا اُس کا مختصراً اعادہ کریں جس نے اُن لوگوں کی بابت غلط رائے قائم کی جنہیں اُس نے نااہل خیال کِیا تھا۔ (اگست ۱۵، ۱۹۹۷ کے مینارِنگہبانی کے صفحات ۲۱-۲۲ پر پیراگراف ۱۷-۱۹ کو دیکھیں۔) حاضرین کو علاقے میں ملنے والے مختلف لوگوں کی بابت تبصرہ کرنے کی دعوت دیں جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ اُن کی بابت مثبت میلان رکھتے ہیں اور فیصلہ یہوواہ کے ہاتھ میں چھوڑ دیتے ہیں۔
گیت ۷۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲۸
گیت ۸۵
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو جون کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ جولائی کی لٹریچر پیشکش پر نظرثانی کریں۔ وہ بروشر دکھائیں جن کی مقامی طور پر کافی رسد موجود ہے اور ایک یا دو نکات اُجاگر کریں جنہیں ہم اپنی پیشکشوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک خوب تیارشُدہ مظاہرہ بھی کرائیں۔
۱۳ منٹ: یہوواہ اپنے لوگوں کے ستائے جانے کی اجازت کیوں دیتا ہے؟ جیہواز وٹنیسزز—پروکلیمرز آف گاڈز کنگڈم کے صفحات ۶۷۶-۶۷۷ پر مبنی ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔ یسوع کی پیشگوئی کے مطابق، ’سب قومیں ہم سے عداوت رکھتی ہیں۔‘ (متی ۲۴:۹) جب ہم خدمتگزاری میں شرکت کرتے، دُنیاوی رشتےداروں سے رفاقت رکھتے، یا جائےملازمت پر یا سکول میں اُن لوگوں سے ملتے ہیں جو گواہ نہیں ہیں تو ہمیں مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مقرر مثبت انداز میں وضاحت کرتا ہے کہ یہوواہ ایسی اذیت یا مخالفت کی اجازت کیوں دیتا ہے اور ہمارا اسے برداشت کرنا بالآخر کیسے برکات پر منتج ہوگا۔
۲۰ منٹ: جہاں لوگ ہیں وہاں جائیں! ائیربُک ۱۹۹۷ کے صفحات ۴۲-۴۸ پر مبنی ایک تقریر۔ ہمیں گھربہگھر کی گواہی دینے میں باقاعدگی سے حصہ لینے کیساتھ ساتھ بڑے اشتیاق سے ہر وقت، ہر جگہ غیررسمی گواہی دینے کے مواقع کی بھی تلاش میں رہنا چاہئے۔ ائیربُک سے ایسے تجربات بیان کریں جن سے یہ ظاہر ہو کہ دوسروں نے ایک بس پر سفر کے دوران، گلیکوچوں یا ساحل پر چلتے وقت، ٹرک اڈوں پر، ٹیلیفون استعمال کرتے وقت اور خط لکھتے وقت کیسے کامیابی سے ایسا کِیا ہے۔ اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو اپنے کچھ ذاتی تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ جہاں کہیں لوگ ملتے ہیں وہاں گواہی دینے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں۔
گیت ۷۵ اور اختتامی دُعا۔