یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏99 ص.‏ 1
  • کیا آپ صرف ظاہری وضع‌قطع دیکھتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ صرف ظاہری وضع‌قطع دیکھتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ملتا جلتا مواد
  • سب طرح کے انسان نجات پا سکتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • آپ کن باتوں کی بِنا پر دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • یہوواہ کے انصاف کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ہمیں اپنے کپڑوں اور حُلیے پر دھیان کیوں دینا چاہیے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 6/‏99 ص.‏ 1

کیا آپ صرف ظاہری وضع‌قطع دیکھتے ہیں؟‏

۱ جب ہم اپنی عوامی خدمتگزاری میں جاتے ہیں تو بعض لوگوں کی بابت ہمارا پہلا تاثر ہمیں اُنہیں خوشخبری میں شریک کرنے سے روک سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر ایک غضبناک شخص آپ کو ہمیشہ اُس وقت مشکوک نگاہوں سے گھورتا ہے جب آپ اُس کے پڑوسی سے ملاقات کرتے ہیں جس نے سچائی کیلئے دلچسپی ظاہر کی تھی تو آپ کیسا ردِعمل دکھائیں گے؟ ایک پائنیر بہن جسے اس کا تجربہ ہوا اُس نے اُس شخص کیساتھ ملنے اور اُس سے بات‌چیت کرنے کا فیصلہ کِیا۔ اُس نے نہایت غیرمہذب انداز میں اُس کے سلام کا جواب دیا۔ تاہم، حیرانگی کی بات ہے کہ اُس نے بائبل کا پیغام سنا اور کسی حد تک ہیجان کے ساتھ مطالعہ کرنے کیلئے آمادہ ہو گیا۔ بہن کے اُسکی ظاہری وضع‌قطع کی بنیاد پر اُسکی بابت رائے قائم نہ کرنے کے نتیجے میں، اُس شخص اور اُس کی بیوی کیلئے سچائی سیکھنے کا راستہ کھل گیا تھا۔‏

۲ ایک اَور بہن ایک لمبے بالوں والے نوجوان کی ظاہری وضع‌قطع سے شروع میں خوف‌زدہ ہو گئی تھی لیکن جب کبھی وہ سٹور پر آتا جہاں وہ کام کرتی تھی تو وہ اُسے مختصراً گواہی دیتی رہی۔ اُس کی کاوشیں پھلدار ثابت ہوئیں اور وہ نوجوان اب ایک بپتسمہ‌یافتہ گواہ ہے۔ ہمیں کونسی چیز جلدی سے اس نتیجے پر پہنچنے سے باز رکھے گی کہ اسطرح کے لوگ اثرپذیر نہیں ہونگے؟‏

۳ یسوع کے نمونے کی نقل کرنا:‏ یسوع جانتا تھا کہ وہ سب کیلئے اپنی زندگی دیگا۔ لہٰذا، وہ دوسروں کی ظاہری وضع‌قطع سے بے‌حوصلہ نہیں ہوتا تھا۔ اُس نے محسوس کِیا کہ اگر مناسب مدد اور محرک فراہم کِیا جائے تو اخلاقی طور پر بُری شہرت رکھنے والے لوگ بھی تبدیلی لانے کیلئے آمادہ ہو سکتے ہیں۔ (‏متی ۹:‏۹-‏۱۳‏)‏ اُس نے امیر اور غریب دونوں کی یکساں مدد کرنے کی کوشش کی۔ (‏متی ۱۱:‏۵؛‏ مر ۱۰:‏۱۷-‏۲۲‏)‏ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم بھی خدمتگزاری میں ملنے والے لوگوں کی بابت اُن کی ظاہری وضع‌قطع دیکھ کر رائے قائم کر لیں اور یوں خود کو ایک اچھے دل سے بے‌بہرہ رکھیں۔ (‏متی ۷:‏۱؛‏ یوح ۷:‏۲۴‏)‏ کونسی چیز یسوع کے عمدہ نمونے کی نقل کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟‏

۴ اپنے بائبل مطالعے سے، ہم یہ بات سمجھ گئے ہیں کہ خدا کا کلام کسی شخص کی سوچ، چال‌چلن اور شخصیت کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ (‏افس ۴:‏۲۲-‏۲۴؛‏ عبر ۴:‏۱۲‏)‏ اس لئے، انتہائی احتیاط برتتے ہوئے، ہمیں مثبت میلان رکھنا چاہئے اور باقی یہوواہ پر چھوڑ دینا چاہئے جو انسانی دلوں کو جانتا ہے۔—‏۱-‏سمو ۱۶:‏۷؛‏ اعما ۱۰:‏۳۴، ۳۵‏۔‏

۵ دُعا ہے کہ ہمارا سب آدمیوں کی ظاہری وضع‌قطع سے بے‌نیاز ہوکر غیرجانبداری سے اُنہیں خوشخبری کا پیغام سنانا ان آخری ایّام میں فصل کی کٹائی کے عظیم کام میں ترقی کا باعث بنے۔—‏۱-‏تیم ۲:‏۳، ۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں