خدمتی اجلاس برائے دسمبر
ہفتہ شروع از دسمبر ۷
گیت ۱۸۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”ہمیں باربار جانا چاہئے۔“ سوالاًجواباً۔ اس ذمہداری پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں آگاہی دیتے رہنا چاہئے، حزقیایل ۳:۱۷-۱۹ پر مختصراً تبصرہ کریں۔
۲۰ منٹ: ”نیو ورلڈ ٹرانسلیشن پیش کرنا۔“ ایک بھائی دو یا تین لائق پبلشروں کے ساتھ اس مضمون پر باتچیت کرتا ہے۔ ”آل سکرپچر“ کتاب کے صفحات ۳۲۷-۳۳۱ سے چند متعلقہ نکات کو شامل کریں۔ مظاہرہ کرائیں کہ دسمبر کی پیشکش کیسے کی جا سکتی ہے۔
گیت ۱۷۶ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۱۴
گیت ۲۰۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ دُنیاوی تعطیلات کی مبارکبادوں کے لئے موقعشناسی سے ردِعمل دکھانے کے لئے تجاویز پیش کریں۔ اگر کلیسیا کے پاس گریٹیسٹ مین یا گریٹ ٹیچر کتابوں کی رسد موجود ہے تو واضح کریں کہ اِن کو کرسمس کی تعطیلات کے دوران خدمتگزاری میں مؤثر طریقے سے کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ دسمبر ۲۵ اور جنوری ۱ کے لئے خدمتگزاری کے خاص انتظامات کی بابت بیان کریں۔
۱۵ منٹ: ”نگہبان پیشوائی کرتے ہیں—مینارِنگہبانی کا مطالعہ کرانے والا۔“ مینارِنگہبانی کا مطالعہ کرانے والے کے ذریعے تقریر۔ وہ اپنی ذمہداریوں کے بارے میں بتاتا ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ کس طرح تمام حاضرین مطالعے کو دلچسپ، معلوماتی اور روحانی طور پر حوصلہافزا بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔—دیکھیں ہماری خدمتگزاری، صفحہ ۶۷۔
۲۰ منٹ: ”وہ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم مختلف ہیں۔“ سوالاًجواباً۔ مختصراً ہر خوبی کا اعادہ کریں جو ہمیں منفرد بناتی ہے۔ واضح کریں کہ کیسے اِن معلومات کو دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو تنظیم کی طرف متوجہ کرنے اور یہ ظاہر کرنے کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے کہ کیسے سچائی اُن لوگوں کے اندر مسیحی خوبیاں پیدا کرتی ہے جو اس کے مطابق زندگی بسر کرتے ہیں۔
گیت ۱۴۶ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر
گیت ۱۶۳
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ اگر آپکی کلیسیا نئے سال میں اجلاسوں کے اوقات میں ردوبدل کرے گی تو حوصلہافزائی کرتے ہوئے سب کو تاکید کریں کہ نئے اوقات کے مطابق کلیسیا کے ساتھ باقاعدگی سے حاضر ہوں۔ پبلشروں کو یاددہانی کرائیں کہ بائبل مطالعوں اور دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو تبدیلیوں سے مطلع کریں۔ تمام پبلشروں کی حوصلہافزائی کریں کہ وہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری بالخصوص ضمیموں کی ذاتی کاپیاں سنبھال کر رکھیں۔ کیونکہ مستقبل میں غالباً اُن پر ہماری توجہ دلائی جائیگی۔
۱۲ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۵ منٹ: ”اپنی زندگی کو یہوواہ کی خدمت کے گرد تعمیر کریں۔“ سوالاًجواباً۔ ایک غیرشادیشُدہ شخص اور ایک خاندان کے سربراہ کا انٹرویو کریں جو کامیابی کیساتھ میدانی خدمتگزاری کیلئے ہر ہفتے ایک باقاعدہ شیڈول پر کاربند ہیں۔ اُنہیں یہ بتانے کا موقع دیں کہ روحانی مفادات کو پہلا درجہ دینے کیلئے خود کو کیسے منظم کرنے کی ضرورت ہے۔
گیت ۱۱۹ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از دسمبر ۲۸
گیت ۱۷۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو یاد دلائیں کہ دسمبر کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالیں۔ ۱۹۸۵ سے پہلے شائع ہونے والی پرانی کتابیں دکھائیں جو جنوری کے مہینے میں پیشکش کیلئے دستیاب ہیں۔ پبلشروں کی حوصلہافزائی کریں کہ کچھ کتابیں اس ہفتے کے آخر پر تقسیم کرنے کے لئے لیں۔
۱۰ منٹ: ”تھیوکریٹک منسٹری سکول پروگرام برائے ۱۹۹۹ سے فائدہ اُٹھائیں۔“ تھیوکریٹک منسٹری سکول اوورسیئر کے ذریعے تقریر۔ چند پبلشروں سے پوچھیں کہ ہر ہفتے ”اضافی بائبل پڑھائی کے شیڈول“ پر کاربند رہنے سے اُنہیں کون سے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ خدا کے کلام کو روزانہ پڑھنے کیلئے سب کی حوصلہافزائی کریں۔
۲۵ منٹ: ڈسٹرکٹ کنونشن ۱۹۹۸ کے پروگرام کا اعادہ کریں۔ کنونشن کی معلومات کا سوالاًجواباً احاطہ کریں۔ سوسائٹی کے انتظامات کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے بھائیوں کو شاباش دیں۔
گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔