یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏98 ص.‏ 5-‏6
  • براہِ‌مہربانی سکول اوورسیئر کو دیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • براہِ‌مہربانی سکول اوورسیئر کو دیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 12/‏98 ص.‏ 5-‏6

براہِ‌مہربانی سکول اوورسیئر کو دیں

نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز [‏بی‌آئی۱۲]‏؛ واحد خدائے برحق کی پرستش میں متحد [‏یوڈبلیو]‏؛ ”‏آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفیشل“‏ (‏۱۹۹۰ ایڈیشن)‏ [‏ایس‌آئی]‏؛ خاندانی خوشی کا راز [‏ایف‌وائے]‏؛ ”‏بائبل موضوعات برائے گفتگو“‏ [‏*ٹی‌ڈی]‏ اور ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی پر مبنی مواد، ستمبر ۷ تا دسمبر ۲۱، ۱۹۹۸ کے ہفتوں کی تفویضات پر مشتمل تھیوکریٹک منسٹری سکول کے تحریری اعادے کا جوابی پرچہ۔‏

ہدایات:‏ ہر ایک کے پاس اعادے کیلئے سوالات ہونے چاہئیں جیسے‌کہ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں مرتب کئے گئے ہیں۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ شرکت کرنے کے خواہشمند تمام حضرات کے پاس لکھنے کیلئے کاغذ موجود ہے۔ تب سکول اوورسیئر کو اشارہ دینا چاہیے کہ کب شروع کریں۔ اعادہ ۲۵ منٹ تک محدود ہے، جس کے بعد سکول اوورسیئر سوالات اور جوابات باآواز پڑھتا ہے (‏یا بعض سوالات کے لئے حاضرین کو شرکت کی دعوت دیتا ہے)‏۔ جوابات کی واضح سمجھ حاصل کرنے میں سب کی مدد کرتے ہوئے اُسے زیادہ مشکل سوالات پر توجہ دینی چاہیے۔ ہر صحیح جواب پر صرف درست کا نشان لگا کر ہر طالبعلم اپنے پرچے کو خود چیک کر سکتا ہے۔ پرچے جمع نہیں کئے جائیں گے۔ جوابی پرچے پر موجود تمام ممکنہ جوابات دینا ہمیشہ عملی نہیں ہے؛ لہٰذا، کوئی بھی جواب جو موزوں اور ہماری موجودہ سمجھ کیساتھ ہم‌آہنگ ہے، قابلِ‌قبول ہے خواہ وہ نکتہ جوابی پرچے پر موجود نہ بھی ہو۔ جب تک کلیسیا اعادہ نہیں کر لیتی، جوابی پرچہ کلیسیا کے پڑھنے کیلئے دستیاب نہیں ہونا چاہیے، لیکن سکول اوورسیئر اسے ان نکات کے لئے بطور راہنما استعمال کر سکتا ہے جن پر وہ کلیسیا کی خاطر زور دینا چاہتا ہے۔ اعادے کے دوران صرف بائبل استعمال کی جا سکتی ہے۔‏

سکول اوورسیئرز کیلئے نوٹ:‏ مواد کے ماخذ سے پہلے کے نسخ‌شُدہ اعداد، گزشتہ اعادے کے بعد کے ہفتے کو ظاہر کرتے ہیں جسکے دوران اس مواد کا احاطہ کیا جانا تھا جس پر یہ سوال مبنی ہے۔‏

مندرجہ‌ذیل بیانات میں سے ہر ایک کا درست یا غلط جواب دیں:‏

۱.‏ ۲-‏تیمتھیس ۱:‏۶ میں، ”‏نعمت“‏ مختلف زبانیں بولنے کی لیاقت کا حوالہ دیتی ہے جو تیمتھیس کو رُوح‌اُلقدس کے ذریعے عطا کی گئی تھیں۔ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں ڈبلیو۸۵ ۱/‏۵ ص.‏ ۱۶ پ.‏ ۱۵۔]‏رُوح‌اُلقدس کے ذریعے، تیمتھیس کو مسیحی کلیسیا میں خاص خدمت کیلئے نامزد اور بعدازاں مقرر کِیا گیا تھا۔‏

۲.‏ ایک پُختہ مسیحی خدا کے کلام کی بابت جتنا بھی علم رکھتا ہے اُسی کو استعمال کرنے کی عادت بنا لینے سے ’‏نیک‌وبد میں امتیاز کرنے کیلئے اپنے حواس کو تیز کرتا ہے۔‘‏ (‏عبر ۵:‏۱۴‏)‏ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں ڈبلیو۸۵ ۱۵/‏۶ ص.‏ ۹ پ.‏ ۷۔]‏دُرست۔‏

۳.‏ ہم سچے ممسوح مسیحیوں کی شناخت نہیں کر سکتے جو بِلاشُبہ ”‏[‏خدا]‏ کی بادشاہت کے فرزند“‏ ہیں۔ [‏یوڈبلیو ص.‏ ۱۷۹-‏۱۸۳]‏

۴.‏ بائبل‌نویس یعقوب وہی شخص ہے جو ختنے کے متعلق فیصلے کے وقت ”‏رسولوں اور بزرگوں“‏ کا نمائندہ تھا۔ (‏اعما ۱۵:‏۶،‏ ۱۳؛‏ یعقو ۱:‏۱‏)‏ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۲۴۸ پ.‏ ۲-‏۳)‏

۵.‏ اگرچہ ۱-‏پطرس ۵:‏۱۳ بیان کرتی ہے کہ جب پطرس نے اپنا پہلا خط لکھا تو اُس وقت وہ بابل میں تھا لیکن ثبوت ظاہر کرتا ہے کہ نام بابل مبہم طور پر روم کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۲۵۱ پ.‏ ۴]‏

۶.‏ ۱-‏یوحنا ۲:‏۱۸ میں ”‏مخالفِ‌مسیح آنے والا ہے“‏ کا اظہار کسی فردِواحد کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں آرایس ص.‏ ۳۲ پ.‏ ۳۔]‏لفِ‌مسیح“‏ کا ذکر کرتی ہے جن میں سے بعض یوحنا رسول کے زمانے میں بھی موجود تھے۔‏

۷.‏ محض تفریح کی خاطر ارواح‌پرستی میں دلچسپی لینا نقصاندہ نہیں ہے۔ [‏*ٹی‌ڈی ۱۹سی]‏

۸.‏ مکاشفہ کی کتاب کو موزوں طور پر بائبل کے آخر میں رکھا گیا ہے کیونکہ یہ کتاب یوحنا رسول کی آخری تحریر تھی۔ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۲۶۳ پ.‏ ۱]‏

۹.‏ مکاشفہ ۱۳:‏۱۱-‏۱۵ دُرست طور پر تصویرکشی کرتی ہیں کہ اینگلو-‏امریکن عالمی طاقت لیگ آف نیشنز اور اُس کی جانشین یونائٹیڈ نیشنز دونوں کیلئے کیسے کفیل اور زندگی‌بخش بنی۔ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں ڈبلیو ۸۸ ۱۵/‏۱۲ ص.‏ ۱۹ پ.‏ ۳۔]‏

۱۰.‏ لاتعداد لوگوں سے زمینی زندگی کا وعدہ کِیا گیا ہے۔ [‏*ٹی‌ڈی ۲۱سی]‏

مندرجہ‌ذیل سوالوں کے جواب دیں:‏

۱۱.‏ اس کا کیا مطلب ہے کہ ایک نگہبان کو ”‏مارپیٹ“‏ کرنے والا نہیں ہونا چاہئے؟ (‏طط ۱:‏۷‏)‏ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں ڈبلیو۹۰ ۱/‏۹ ص.‏ ۲۷ پ.‏ ۲۱۔]‏

۱۲.‏ کیا خدا تمام دُعاؤں کو سنتا ہے؟ [‏*ٹی‌ڈی ۱۷ اے]‏دُعائیں خدا کی مرضی کے مطابق ہونی چاہئیں۔‏

۱۳.‏ یسوع کا کیا مطلب تھا جب اُس نے کہا کہ ”‏تُو نے قربانی اور نذر کو پسند نہ کِیا“‏؟ (‏عبر ۱۰:‏۵‏)‏ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں ڈبلیو۹۶ ۱/‏۷ ص.‏ ۱۴ پ.‏ ۳۔]‏

۱۴.‏ مسیحی کیسے ’‏دُنیا پر غالب‘‏ آ سکتے ہیں؟ (‏۱-‏یوح ۵:‏۳، ۴‏)‏ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۲۵۸ پ.‏ ۱۲]‏

۱۵.‏ پطرس کے اس بیان کا کیا مطلب ہے کہ ’‏خدا کے اُس دن کے آنے کا کیسا کچھ مشتاق‘‏ رہنا چاہئے؟ (‏۲-‏پطر ۳:‏۱۲‏)‏ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں ڈبلیو۹۷ ۱/‏۹ ص.‏ ۱۹ پ.‏ ۲۔]‏

۱۶.‏ روحانی پاکیزگی میں کیا کچھ شامل ہے اور یہ کسی شخص کے خاندان کے تحفظ کے لئے کیسے کارآمد ہے؟ (‏۲-‏کر ۷:‏۱‏)‏ [‏ایف‌وائے ص.‏ ۴۶ پ.‏ ۱۴]‏

۱۷.‏ مکاشفہ ۱:‏۷ کے مطابق، جن لوگوں نے یسوع کو چھیدا تھا وہ اُسے ”‏بادلوں میں آتے ہوئے“‏ کیسے دیکھیں گے؟ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں ڈبلیو۹۳ ۱/‏۵ ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۷۔]‏

۱۸.‏ ”‏دوسری بھیڑوں“‏ کیلئے کیا اُمید ہے؟ [‏*ٹی‌ڈی ۲۱سی]‏

۱۹.‏ ہیل (‏دوزخ)‏ کی بابت ہمارا نظریہ کیا ہے، کیا یہ آتشی عذاب کا حقیقی مقام ہے؟ [‏*ٹی‌ڈی ۱۸اے]‏عِ‌انسان کی عام قبر ہے؛ اسلئے یہ ابدی آتشی عذاب کا حقیقی مقام نہیں ہو سکتی۔‏

۲۰.‏ صحائف میں آگ کس چیز کی علامت ہے؟ [‏*ٹی‌ڈی ۱۸بی]‏

مندرجہ‌ذیل بیانات میں سے ہر ایک کو مکمل کر نے کیلئے ضروری لفظ یا جزوِجملہ مہیا کریں:‏

۲۱.‏ شوہر اور بیوی کو اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک دوسرے _________________________ چاہئے کہ ظاہری وضع‌قطع کی نسبت _________________________ زیادہ اہم ہے۔ [‏ایف‌وائے ص.‏ ۲۶ اعادے کا بکس]‏

۲۲.‏ عبرانیوں کے نام پولس کا خط ظاہر کرتا ہے کہ _________________________ کے مختلف پہلوؤں نے خدا کے نمونے کو تشکیل دیا جس نے آنے والی بڑی چیزوں یعنی _________________________ میں انجام کو پہنچنے والی چیزوں کی طرف اشارہ کِیا تھا۔ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۲۴۷ پ.‏ ۲۳]‏

۲۳.‏ ۲-‏پطرس ۱:‏۵-‏۸ میں، پطرس رسول ایسی خدائی صفات پیدا کرنے کے لئے _________________________ کرنے کی سفارش کرتا ہے جو ہمیں _________________________ یا _________________________ ہونے سے روکیں گی۔ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۲۵۵ پ.‏ ۹]‏

۲۴.‏ جب شوہر اور بیوی ایک دوسرے سے بات‌چیت کرتے ہیں تو اُس وقت _________________________ اور _________________________ نہایت اہم ہوتا ہے۔ [‏ایف‌وائے ص.‏ ۳۶ پ.‏ ۲۱]‏

۲۵.‏ جیسے‌کہ _________________________ حقیقی نہیں ہے ویسے ہی _________________________ اور _________________________ کی سرگزشت ابدی عذاب اور کسی حقیقی جگہ کا ثبوت نہیں۔ [‏*ٹی‌ڈی ۱۸سی]‏

مندرجہ‌ذیل ہر ایک بیان میں سے درست جواب کا انتخاب کریں:‏

۲۶.‏ روم میں پولس کی پہلی قید کے دوران، (‏فلپس؛ فیستُس؛ فلیمون‏)‏ کے گھرانے سے بھاگا ہوا غلام (‏اُنیسفرس؛ اُنیسمس؛ اونان)‏ اُس کی منادی سننے والوں میں شامل تھا۔ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۲۴۱ پ.‏ ۲]‏

۲۷.‏ (‏محبت؛ احترام؛ مہمان‌نوازی)‏ کی تعریف ”‏دوسروں کا پاس‌ولحاظ رکھنے، اُن کی عزت کرنے“‏ کے طور پر کی گئی ہے۔ [‏ایف‌وائے ص.‏ ۳۰ پ.‏ ۷]‏

۲۸.‏ لوقا ۱۴:‏۲۸ میں، یسوع (‏پیش‌ازوقت منصوبہ‌سازی کرنے؛ روپیہ‌پیسہ ضائع نہ کرنے؛ ادھار لینے سے گریز کرنے)‏ کی بابت بات‌چیت کر رہا ہے۔ [‏ایف‌وائے ص.‏ ۴۰ پ.‏ ۴]‏

۲۹.‏ یہوداہ ۸ میں متذکرہ ”‏حکومت“‏ (‏یسوع کے مرتبے؛ یہوواہ کی حاکمیت؛ مسیحی کلیسیا میں خداداد اختیار‏)‏ کا حوالہ دیتی ہے۔ [‏ایس‌آئی ص.‏ ۲۶۳ پ.‏ ۹]‏

۳۰.‏ مکاشفہ ۱۱:‏۱۱ میں ”‏ساڑھے تین دن،“‏ جب ممسوح بقیہ اپنے دُشمنوں کی نظروں میں مردہ لاشوں کے طور پر ظاہر ہوا، (‏ساڑھے تین سالوں؛ مختصر عرصے؛ ساڑھے تین مہینوں)‏ کا حوالہ دیتا ہے۔ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں آرای ص.‏ ۱۶۷ پ.‏ ۲۱۔]‏

نیچے فہرست‌کردہ بیانات کا مندرجہ‌ذیل صحائف کے ساتھ میل کرائیں:‏

امثا ۸:‏۳۰؛‏ متی ۱۹:‏۱۳-‏۱۵؛‏ عبر ۲:‏۱؛‏ یعقو ۴:‏۱۵؛‏ ۱-‏پطر ۳:‏۴

۳۱.‏ ہمیں اس دُنیا کی طرف سے جس مسلسل پروپیگنڈے کا سامنا ہے اُس کے اثر کو زائل کرنے کیلئے ہمیں مطالعے کی اچھی عادات اور بائبل پڑھائی کے اچھے شیڈول کے ذریعے خدا کے کلام پر ”‏اَور بھی دل لگا کر غور“‏ کرنا چاہئے۔ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں ڈبلیو۹۸ ۱/‏۱ ص.‏ ۷ پ.‏ ۹۔]‏

۳۲.‏ جب بھی ہم مستقبل کی بابت منصوبے بناتے ہیں تو ہمیں دُعائیہ غوروفکر کرنا چاہئے کہ آیا وہ خدا کے مقصد کے مطابق ہیں۔ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں ڈبلیو۹۷ ۱۵/‏۱۱ ص.‏ ۲۱ پ.‏ ۱۰-‏۱۱۔]‏

۳۳.‏ ایک مسیحی بیوی اور ماں کی ”‏حلم اور مزاج کی غربت“‏ نہ صرف اُس کے شوہر کو خوش کرتی ہے بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اُس سے خدا بھی خوش ہوتا ہے۔ [‏ہفتہ‌وار بائبل پڑھائی؛ دیکھیں ڈبلیو۸۹ ۱۵/‏۵ ص.‏ ۱۹ پ.‏ ۱۲۔]‏

۳۴.‏ یہوواہ کے نمونے کی تقلید میں، ایک اچھے باپ کو اپنے بچے کی زندگی کے آغاز ہی سے اُس کے ساتھ ایک پُرتپاک، پُرمحبت رشتہ پیدا کرنا چاہئے۔ [‏ایف‌وائے ص.‏ ۵۴ پ.‏ ۷]‏

۳۵.‏ چونکہ یسوع بچوں کو برکت دینے میں جانبدار نہیں تھا اس لئے کسی بھی شخص کو لڑکوں کو لڑکیوں سے افضل نہیں سمجھنا چاہئے۔ [‏ایف‌وائے ص.‏ ۵۲ پ.‏ ۴]‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں