یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏98 ص.‏ 7
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 12/‏98 ص.‏ 7

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے دسمبر:‏ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے ساتھ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ جنوری:‏ کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب جو ۱۹۸۵ سے قبل شائع ہوئی ہو۔ جن کلیسیاؤں کے پاس ایسی کتابوں کی رسد موجود نہیں ہے وہ ٹرو پیس اینڈ سیکیورٹی—‏ہاؤ کین یو فائنڈ اٹ؟ یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں پیش کر سکتی ہیں۔ فروری:‏ خاندانی خوشی کا راز۔ مارچ:‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانے پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔‏

▪ کلیسیاؤں کو ۱۹۹۸ کے واچ‌ٹاور اور اویک!‏ کی مجلد جلدوں کیلئے درخواست بھیجنا شروع کر دینی چاہئے۔ مجلد جلدیں انگریزی میں دستیاب ہونگی۔ مجلد جلدیں خصوصی درخواست پر ملنے والے آئٹمز ہیں۔‏

▪ صدارتی نگہبان یا اُس کی طرف سے نامزد کسی شخص کو یکم دسمبر یا اُسکے بعد جتنی جلدی ممکن ہو کلیسیا کے حسابات کی جانچ‌پڑتال کرنی چاہئے۔ جب یہ ہو جائے تو آئندہ حسابی رپورٹ پڑھے جانے کے بعد کلیسیا کے سامنے اِسکا اعلان کریں۔‏

▪ میموریل برائے ۲۰۰۰، ۱۹ اپریل، بروز جمعرات غروبِ‌آفتاب کے بعد ہوگا۔ یہ پیشگی آگاہی اِسلئے دی جا رہی ہے کہ بھائی دستیاب ہالز کیلئے ضروری ریزرویشنز اور کنٹریکٹس کر سکیں کیونکہ جب بہت سی کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کر رہی ہیں تو دیگر جگہوں کا انتظام کِیا جانا چاہئے۔ بزرگوں کو انتظامیہ کیساتھ بات‌چیت کر کے اس بات کو یقینی بنا لینا چاہئے کہ عمارت میں دیگر سرگرمیوں کے باعث کوئی مداخلت نہ ہو تاکہ میموریل کی تقریب پُراَمن اور باضابطہ طریقے سے انجام پا سکے۔ موقع کی اہمیت کے پیشِ‌نظر، میموریل کیلئے مقرر تفویض کرتے وقت مجلسِ‌بزرگان کو محض باری باری ایسا کرنے یا ہر سال ایک ہی بھائی کو تفویض کرنے کی بجائے بزرگوں میں سے نہایت لائق بزرگ کا انتخاب کرنا چاہئے۔ اگر ممسوح جماعت میں سے کوئی لائق بزرگ موجود ہے جو تقریر پیش کر سکتا ہو تو وہ اس تجویز سے مستثنیٰ قرار دیا جائیگا۔‏

▪ جنوری میں چونکہ پانچ ویک‌اینڈز ہوں گے اس لئے یہ مہینہ امدادی پائنیرنگ کے لئے نہایت موزوں ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں