اجلاسوں پر تبصرہ کرنے سے ایک دوسرے کی ترقی کا باعث بنیں
۱ عبرانیوں ۱۰:۲۴ میں ہمیں تاکید کی گئی ہے کہ ’ایک دوسرے کو محبت اور نیک کاموں کی ترغیب‘ دیں۔ اس میں مسیحی اجلاسوں پر پُرمعنی تبصروں سے ایک دوسرے کی حوصلہافزائی کرنا بھی شامل ہے۔ ہمیں تبصرہ کیوں کرنا چاہئے؟ ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ اس سے کون مستفید ہوگا؟
۲ اُن بیشتر اوقات کی بابت سوچیں جب آپ دوسروں کے ایسے سادہ، واضح اظہارات سننے سے استفادہ کرتے ہیں جو آپکی سمجھ کو بڑھاتے اور آپکو روحانی طور پر تقویت دیتے ہیں۔ آپ بھی اُنکے ساتھ ایسا ہی کرنے کا شرف رکھتے ہیں۔ جب آپ حصہ لیتے ہیں تو آپ تمام حاضرین کی حوصلہافزائی کیلئے اُنہیں ”کوئی روحانی نعمت“ دینے کی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔—روم ۱:۱۱، ۱۲۔
۳ عمدہ تبصرے کیسے کریں: اتنا لمبا تبصرہ نہ کریں جو پیراگراف میں پائے جانے والے ہر خیال کا احاطہ کرے۔ لمبے تبصرے عموماً خاص جواب کو واضح کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور ممکن ہے کہ شرکت کرنے کیلئے دوسروں کی حوصلہشکنی کریں۔ پیراگراف پر پہلا تبصرہ مختصر، شائعشُدہ سوال کا براہِراست جواب ہونا چاہئے۔ اسکے بعد اضافی تبصرہ کرنے والے مواد کا عملی اطلاق یا صحائف کے اطلاق کو نمایاں کر سکتے ہیں۔ سکول گائیڈبُک کے صفحات ۹۰-۹۲ کو دیکھیں۔
۴ اگر تبصرہ کرنا آپ کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے تو وقت سے پہلے ایک مختصر سا تبصرہ تیار کر لیں اور کنڈکٹر سے کہیں کہ اُس پیراگراف پر آپکو تبصرہ کرنے کا موقع دے۔ چند اجلاسوں پر ایسا کرنے کے بعد شرکت کرنا آسان ہو جائیگا۔ یاد کریں کہ موسیٰ اور یرمیاہ نے علانیہ گفتگو کرنے کے سلسلے میں اپنے اندر اعتماد کی کمی کا اظہار کِیا۔ (خر ۴:۱۰: یرم ۱:۶) لہٰذا کلام کرنے کیلئے یہوواہ نے اُنکی مدد کی اور وہ آپکی مدد بھی کریگا۔
۵ آپ کے تبصروں سے کون مستفید ہوگا؟ آپ خود مستفید ہوتے ہیں کیونکہ آپکے تبصرے بعدازاں آپ کیلئے معلومات کی دہرائی کو آسان بناتے ہوئے سچائی کو آپکے دلودماغ پر نقش کرتے ہیں۔ نیز دوسرے بھی آپکے حوصلہافزا اظہارات کو سننے سے استفادہ کرتے ہیں۔ جب تجربہکار، نوجوان، شرمیلے یا نئے لوگ سب ہی کلیسیائی اجلاسوں پر اپنے ایمان کا اظہار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم حوصلہافزائی حاصل کرتے ہیں۔
۶ ہم یقیناً جان جائینگے کہ ’باموقع باتیں کیا خوب ہیں‘ جب اُنہیں اجلاسوں پر ایکدوسرے کی ترقی کیلئے استعمال کِیا جاتا ہے!—امثا ۱۵:۲۳۔