اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے اگست: درجذیل ۳۲ صفحات کے بروشروں میں سے کوئی استعمال کِیا جا سکتا ہے: ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں“، زمین پر ابد تک زندگی سے لطف اُٹھائیں!، وہ حکومت جو فردوس لائیگی اور یہوؔواہ کے گواہ بیسیویں صدی میں۔ جہاں موزوں ہو وہاں سب لوگوں کیلئے ایک کتاب بروشر پیش کِیا جا سکتا ہے۔ ستمبر: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ جہاں واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی پائی جاتی ہے وہاں چندوں کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ نومبر: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔
▪ ہر کلیسیا کو ۱۹۹۹ کے خدمتی سال کے دوران استعمال کیلئے فارمز کی کافی رسد بھیجی جا رہی ہے۔ براہِمہربانی ان فارمز کو احتیاط کیساتھ استعمال کریں۔ اُنہیں صرف اُن کے اصل مقصد کیلئے ہی استعمال کِیا جانا چاہئے۔
▪ ہر کلیسیا تین لٹریچر انوینٹری فارم (18-(d)S) حاصل کریگی۔ کلیسیا کے سیکریٹری کو اگست کے شروع میں لٹریچر سرونٹ سے ملاقات کر لینی چاہئے اور مہینے کے اختتام پر کلیسیا کے سٹاک کے لٹریچر کیلئے انوینٹری کیلئے تاریخ مقرر کر لینی چاہئے۔ سٹاک میں موجود تمام لٹریچر کی حقیقی گنتی کر لینی چاہئے اور میزان لٹریچر انوینٹری فارم پر درج کئے جانے چاہیں۔ میگزین سرونٹ سے سٹاک میں موجود رسالوں کی کُل تعداد حاصل کی جا سکتی ہے۔ براہِمہربانی ستمبر ۶ سے پہلے سوسائٹی کو اصل بذریعہ ڈاک بھیج دیں۔ اپنی فائلوں کیلئے کاربن کاپی رکھیں۔ تیسری کاپی کو ورک شیٹ کے طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ سیکریٹری کو انوینٹری کی نگرانی کرنی چاہئے اور صدارتی نگہبان کو مکمل فارم کی جانچپڑتال کرنی چاہئے۔ سیکریٹری اور صدارتی نگہبان فارم پر دستخط کرینگے۔
▪ کلیسیاؤں کو اپنی ستمبر کی لٹریچر درخواست کیساتھ ۱۹۹۹ کیلنڈر آف جیہوواز وٹنیسز کے لئے درخواست دینا شروع کر دینا چاہئے۔ کیلنڈر انگریزی میں دستیاب ہونگے۔
▪ کلیسیا کی سروس کمیٹی کو ریگولر پائنیر خدمت کیلئے تمام درخواستوں پر فوراً توجہ دینی چاہئے۔ سروس کمیٹی کو یہ دیکھنے کیلئے درخواست اپنے پاس نہیں رکھنی چاہئے کہ آیا درخواستگزار گھنٹوں کے تقاضے کو پورا کرنے کے قابل ہے۔ درخواست کی جانے والی تاریخ کے بعد وصول کی جانے والی درخواستوں پر تقرری کرنے کی تاریخ خودبخود تبدیل ہو سکتی ہے۔ جبتک کوئی واضح ناگزیر حالات موجود نہ ہوں پچھلی تاریخوں کے مطابق تقرریاں نہیں کی جاتیں۔ اگر ایسے حالات موجود ہیں تو درخواست کے ہمراہ ایک خط ہونا چاہئے۔—اگست ۱۹۸۶ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے کے پیراگراف ۲۴-۲۶ کو دیکھیں۔
▪ کلیسیائی کتابی مطالعے پر آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں مکمل کرنے پر کچھ بروشروں کا مطالعہ کِیا جائے گا۔ مئی ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے شمارے کے ایک اعلان میں کیا کہا گیا تھا کہ ستمبر ۲۱ کے ہفتے سے تقاضا بروشر استعمال کِیا جائیگا۔ اب اسے تبدیل کر کے نومبر ۳۰ کا ہفتہ کر دیا گیا ہے۔