تھیوکریٹک خبریں
◼ مغربی افریقہ میں فروری کے دوران بینن، کیمرون، کوٹ ڈیآئیوری، گھانا، لائبیریا اور نائجیریا کے تمام ممالک نے پبلشروں کی نئی انتہائی تعداد حاصل کی۔
▪ بہت سے پناہگزین لائبیریا پہنچ رہے ہیں اور اُس ملک میں سچائی کی حقیقی بھوک پائی جاتی ہے۔ فروری میں اُنکی ۲،۲۸۶ پبلشروں کی انتہائی تعداد نے ۶،۲۷۷ گھریلو بائبل مطالعوں کی رپورٹ دی۔
▪ میکاؤ میں فروری میں ۱۳۵ کی رپورٹ کیساتھ، گزشتہ سال کی اوسط کی نسبت پبلشروں کی تعداد میں ۱۶ فیصد اضافہ ہوا۔
▪ جنوبی بحرالکاہل سے—فیجی، سلیمان جزائر اور تاہیٹی سب نے فروری میں پبلشروں کی نئی انتہائی تعداد کی رپورٹ دی۔
▪ مڈغاسکر کے جزیرے میں پبلشروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت ۱۴ فیصد اضافہ ہوا اور وہاں ۹،۴۸۴ پبلشروں کی نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی۔ اُنہوں نے فروری میں ۲۰،۰۰۰ سے زائد گھریلو بائبل مطالعوں کی رپورٹ بھی دی۔