تھیوکریٹک خبریں
انگولا: دسمبر میں ۳۵،۰۳۴ پبلشروں کی نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی۔
بنگلادیش: ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ”خدا کے کلام پر ایمان“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر ریکارڈ حاضری ۱۴۲ تھی جبکہ ۱۴ نے بپتسمہ لیا۔ یہ بنگلادیش میں ایک ہی موقع پر کبھی بپتسمہ پانے والے لوگوں کی تعداد سے دو گُنا زیادہ تعداد تھی۔
بینن: سلسلہوار ”خدا کے کلام پر ایمان“ ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر کُل حاضری ۱۵،۶۳۳ تک پہنچ گئی جبکہ ۴۰۳ نے بپتسمہ لیا۔ دسمبر کی رپورٹ ۵،۳۵۱ پبلشروں کی نئی انتہائی تعداد کا انکشاف کرتی ہے۔
لائبیریا: دسمبر میں منروویا میں شاندار کنونشن منعقد ہوا جس پر ۵،۱۵۸ کی حاضری تھی۔ اُس مہینے کیلئے ۲،۱۲۷ پبلشروں کی نئی انتہائی تعداد کی رپورٹ دی گئی تھی۔
مڈغاسکر: میدانی خدمت میں ۹،۲۲۶ کی شرکت کیساتھ، دسمبر میں گزشتہ سال کی اوسط کی نسبت پبلشروں کی تعداد میں ۱۱ فیصد اضافہ ہوا۔
سینٹ مارٹن: دسمبر میں ۲۶۵ پبلشروں کی نئی انتہائی تعداد کی رپورٹ موصول ہوئی—گزشتہ سال کی اوسط کی نسبت ۱۰ فیصد اضافہ۔ اُنہوں نے ۳۱۰ گھریلو بائبل مطالعے کرائے۔