اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ نیز اپریل ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں نمایاںکردہ بروشروں کی خصوصی پیشکش۔ جون: ۱۹۲ صفحات کی مندرجہذیل کتابوں میں سے کوئی بھی کتاب جو شاید کلیسیا کے سٹاک میں موجود ہے: ہیپینس—ہاؤ ٹو فائنڈ اِٹ، ”لٹ یوئر کنگڈم کم،“ لِسننگ ٹو دی گریٹ ٹیچر، سروائیول اِنٹو اے نیو ارتھ، ٹرو پیس اینڈ سیکیورٹی—ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟ یونائٹیڈ ان ورشپ آف دی اونلی ٹرو گاڈ، ورلڈ وائڈ سیکیورٹی انڈر دی ”پرنس آف پیس“ اور یوئر یوتھ—گیٹنگ دی بیسٹ آؤٹ آف اِٹ۔ جولائی اور اگست: ۳۲ صفحات کے مندرجہذیل اُردو بروشروں میں سے کوئی بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے: ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں“، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!، وہ حکومت جو فردوس لائے گی، یہؔوواہ کے گواہ بیسویں صدی میں۔
▪ ستمبر ۲۱، ۱۹۹۸ کے ہفتے سے لیکر، کلیسیائی کتابی مطالعوں پر کچھ بروشروں پر غور کِیا جائے گا جس کا آغاز خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ سے ہوگا۔
▪ ”زندگی کی خدائی راہ“ ڈسٹرکٹ کنونشن لاہور میں نومبر ۶-۸ اور کراچی میں دسمبر ۲۵-۲۷، ۱۹۹۸ کو منعقد ہونگے۔ اس پیشگی اطلاع سے بھائی اب اپنی ملازمت سے چھٹی لینے کے لئے درخواست دینے کے انتظامات کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ اگر ضروری ہو تو والدین بھی اپنے بچوں کیلئے سکول سے چھٹی لینے کا بندوبست کر سکتے ہیں تاکہ ہم پورے خاندانوں کے طور پر اس عمدہ کنونشن پروگرام پر حاضر ہو سکیں۔ کنونشن جمعے سے اتوار تک تین دنوں کیلئے ہے۔
▪ نئی مطبوعات دستیاب:
آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔—اُردو
▪ نئی آڈیوکیسٹس دستیاب:
کیپ یور آئی سمپل (ڈرامہ، سنگل کیسٹ)—انگریزی
خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ (سنگل کیسٹ)—پنجابی