موسمِگرما کیلئے آپ کے منصوبے کیا ہیں؟
۱ کیا یہ بات درست نہیں ہے کہ جب ہم اپنے دستیاب وقت کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں تو ہمارے لئے اپنے اہم نشانوں کو حاصل کرنے کا امکان اَور بھی زیادہ ہو جاتا ہے؟ گرمی کا موسم ہمیں تھیوکریٹک مفادات کو فروغ دینے کے بہت سے مواقع پیش کرتا ہے۔ (امثا ۲۱:۵) ان میں سے چند کیا ہیں؟
۲ سپیشل اسمبلی ڈے ایک موقع ہے جسے ہم سب کو اپنے منصوبوں میں شامل کرنا چاہئے۔ اپنے منصوبوں کو کچھ اسطرح ترتیب دیں کہ خاندان کا ہر شخص حاضر ہو سکے۔ اپنے بائبل طالبعلموں کو اپنے ساتھ آنے اور اُس عمدہ پروگرام سے مستفید ہونے کی دعوت دیں جسکا اہتمام کِیا گیا ہے۔
۳ گرمی کے موسم میں کیوں نہ اپنی میدانی خدمت کی کارگزاری کو وسیع کرنے کا منصوبہ بنائیں؟ زیادہ لمبے دنوں سے آپ کو منادی کے کام میں زیادہ وقت صرف کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ سکول کی چھٹیاں نوجوان اشخاص کو گرمی کے ایک یا زیادہ مہینوں میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ دیگر اگست میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کا پیشگی منصوبہ بنا سکتے ہیں جب پورے پانچ ویکاینڈز ہونگے۔ اس اگست کے مہینے میں جب ہم خدمتی سال کے اختتام پر پہنچیں گے تو اس سلسلے میں متحدہ کوشش کی جائیگی کہ ہر ایک خدمتگزاری میں حتیالمقدور حصہ لے۔
۴ کیا آپ کسی ایسی قریبی کلیسیا کی مدد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جسے اپنے علاقے کا احاطہ کرنے میں مدد درکار ہے؟ سرکٹاوورسیئر آپ کے علاقے کی ضروریات کی بابت بزرگوں کو مطلع کر سکتا ہے۔ یا اگر آپ اس لائق ہیں اور کبھیکبھار کئے جانے والے یا غیرتفویضشُدہ علاقے میں کام کرنے کیلئے سوسائٹی کو درخواست دینا چاہتے ہیں تو اپنے بزرگوں سے درخواست فارم حاصل کریں۔ اگر آپ گھر سے دُور چھٹیاں گزارنے جائیں گے تو اُس علاقے کی کلیسیا کیساتھ اجلاس پر حاضر ہونے اور میدانی خدمت میں شریک ہونے کا منصوبہ بنائیں۔ اگر آپ ایسے رشتےداروں سے ملنے جاتے ہیں جو یہوواہ کے گواہ نہیں تو پہلے ہی سے ایسے طریقوں کی تیاری کر لیں جنہیں آپ اُن تک سچائی پہنچانے کیلئے استعمال کرینگے۔
۵ موسمِگرما کیلئے آپ کے منصوبے کیا ہیں؟ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ جسمانی طور پر کچھ آرام کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ایسے نہایت اہم مواقع سے غفلت نہ برتیں جو آپکی زندگی میں بادشاہت کو مسلسل مقدم رکھتے ہوئے آپ کو روحانی طور پر تقویت پہنچانے کیلئے دستیاب ہیں۔—متی ۶:۳۳؛ افس ۵:۱۵، ۱۶۔